اے پی میں ایس ایس سی نتائج کا اعلان

حیدرآباد۔/20مئی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ریاست میں منعقدہ امتحانات ایس ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ وزیر فروغ انسانی وسائل آندھرا پردیش مسٹر جی سرینواس راؤ نے آج وشاکھاپٹنم میں نتائج جاری کئے اور بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دسویں جماعت ( ریگولر ) میں 6,06,575طلباء و طالبات اور خانگی میں 38,386 طلباء طال

ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی جن میں دو کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 55 سالہ انجیلو جو پیشہ سے لیبر تھا ملاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ 18 مئی کو چرلہ پلی اور مولی علی کے درمیان موجودہ ریلوے لائین کو عبور کرنے کے

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے تاہم ان میں دو کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک مسجد کے موذن فوت ہوگئے جو اپنی والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ عالم خان جو کوکٹ پلی ہاوزنگ بو

دوسری منزل سے گرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر عمارت کی دوسری منزل سے گرکر فوت ہوگیا ۔ 38 سالہ ناگا سوامی پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے 18 مئی کے دن وہ نشہ کی حالت میں تھا جو عمارت کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مشیرآباد پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

پانی کا کاروبار اور کمسن بچوں سے مزدوری کے خلاف کارروائی کا آغاز

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) غیر مجاز طور پر پانی کا کاروبار کرنے اور کمسن بچوں سے مزدوری کا کام لینے والوں کے خلاف سائبرآباد پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔ آج مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں دھاوا کرتے ہوئے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے اس کارروائی میں 6 کمسن بچوں کو مزدوری سے آزاد کروالیا ۔ پولیس نے کمسن

لیک پولیس کے طرز پر نواحی علاقوں کے تفریحی مقامات پر بھی سخت چوکسی

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقوں کے تاریخی تفریح مقامات و آبی ذخائر پر سیکوریٹی کو سخت کرنے اور چوکسی بڑھانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ شہر کے نکلس روڈ اور حسین ساگر کے اطراف چوکسی کیلئے تشکیل کردہ ’’ لیک پولیس ‘‘ کی طرز پر سائبرآباد میں بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ امکان ہیکہ عنقریب عثمان ساگر ( گنڈی پیٹ ) اور حمایت

بیرونی کمپنی میں امیتابھ بچن اور ان کے فرزند کی سرمایہ کاری

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے فرزند ابھشیک بچن نے میریڈین ٹیک پٹی لمٹیڈ سنگاپور کی کمپنی میں 250,000 امریکی ڈالر ( تقریبا 1.6 کروڑ روپئے ) کی مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کی ہے ۔ یہ کمپنی مفت کلاوڈ اسٹوریج ، e ڈسٹری بیوشن اور مائیکرو پے منٹ پلیٹ فارم ziddu.com چلاتی ہے ۔ وینکٹا سرینواس میناولی ، بانی و چیف

تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی سے ایم ایل سی کیلئے ناموں پر غوروخوض

حیدرآباد۔ 20 مئی (سیاست نیوز) صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی قائدین کے ساتھ ایک اہم اجلاس طلب کیا اور اس اجلاس میں ریاست تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے ارکان اسمبلی کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل رکنیت کیلئے مقابلہ کرنے والے ایم ایل سی امیدوار کے نام کو قطعیت

تلنگانہ کے پندرہ خانگی میڈیکل کالجس میں داخلہ کیلئے علحدہ آن لائن انٹرنس ٹسٹ کی منظوری

حیدرآباد ۔ 20۔ مئی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے 35 فیصد ایم بی بی ایس کی انتظامی نشستوں کیلئے علحدہ آن لائین انٹرنس ٹسٹ کو منظوری دیدی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں موجود 15 خانگی میڈیکل کالج اس سال سے مینجمنٹ کی 35 فیصد نشستوں کیلئے علحدہ آن لائین انٹرنس ٹسٹ منعقد کریں گے۔ باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے بموجب حکومت سے کئے گئے اس اقدام کا ر

کانگریس سے اے للیتا ایم ایل سی امیدوار نامزد

حیدرآباد /20 مئی (سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان نے واحد ایم ایل سی نشست کے لئے پارٹی قائدین میں مسابقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک خاتون امیدوار مسز اے للیتا کو نامزد کردیا، جس پر بطور احتجاج ڈی ناگیندر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس کی صدارت سے مستعفی ہو گئے اور ڈگ وجے سنگھ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اپنے فیصلہ سے واقف کرایا۔ واضح رہے کہ تلن

تلنگانہ کے میڈیکل ایجوکیشن کورسیس فیس پر نظر ثانی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست میں میڈیکل ایجوکیشن کورسیس کی فیسوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے آج احکامات جاری کئے ۔ ان احکامات کی روشنی میں بی زمرہ ( کیٹگیری ) کے تحت دس فیصد نشستوں کو حکومت نے منسوخ کردینے کا فیصلہ کیا ہے اور اے زمرہ کے ذریعہ 50 فیصد نشستیں حکومت خود ’’ پُر ‘‘ (Fillup) کرے گی ۔ اس کے علاوہ بی

فائر بریگیڈ کو گرین چیانل کے ذریعہ گذرنے کا موقع

حیدرآباد ۔ 20۔ مئی (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں فائر بریگیڈ کو گرین چیانل کے ذریعہ گزرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ٹرافک پولیس حیدرآباد و سائبرآباد نے عہدیداروںکو اس بات کی ہدایت جاری کی ہے کہ فائر بریگیڈس کو ہنگامی خدمت کی انجام دہی کیلئے فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنا ہوتا ہے اسی لئے ٹرافک کو روکتے ہوئے فائر ب

چیف منسٹر عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ حکومت صرف اور صرف وعدوں پر مبنی ہے ۔ تلنگانہ ریاست کے لیے شہید ہونے والے طلباء کا نتیجہ ہے کہ ’ قربانی دیا کوئی اور بریانی کھایا کوئی ‘ کے مصداق چیف منسٹری ملنے کے بعد چندر شیکھر راؤ اپنی اور اپنے رشتہ داروں اور اقرباء کے ذاتی مفادات کی تکمیل کرنے میں مصروف ہے ۔ ایک سالہ حکمرانی میں کم از کم 100

انتقال

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سید فضل عباس رضوی ابن ڈاکٹر سید علی رضا رضوی کا 20 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 21 مئی کو صبح 8 بجے دامن کوہ مولا علی میں عمل میں آئے گی ۔ 22 مئی کو مجلس زیارت بعد نماز جمعہ مسجد باغ زہرہ مولا علی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8341782718 ۔ 9390198082 پر ربط کریں ۔۔

مذہبی خبریں

بڑا بازار میں آج سہ لسانی تحفظ ختم نبوت کانفرنس
جلسہ دستاربندی و عطائے خلعت ، حضرت سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی کی شرکت

غسل کعبہ، محرم تک ملتوی

مکہ معظمہ ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حرمین شریفین کے امور پر اعلیٰ سربراہی ادارہ نے اعلان کیا ہیکہ آئندہ منگل کو مقررہ غسل کعبہ کے مراسم آئندہ اسلامی سال تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ مجلس صدارت کے ترجمان احمد المنصوری نے کہا کہ زائرین عمرہ کی کثیر تعداد اور خانہ کعبہ کے شمال میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کے رواں پراجکٹس کو ملحوظ رکھتے ہو

نیپال میں زلزلہ کے تازہ جھٹکے

کھٹمنڈو ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں 25 اپریل کو 9000 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے ہلاکت خیز زلزلوں کے بعد آج پھر کھٹمنڈو اور اطراف و اکناف زلزلے کے 2 مزید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.4 اور 4.2 تھی۔ تاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ 25 اپریل کے زلزلہ کے بعد ریختر اسکیل پر 4 سے زائد شدت کے تاحال 248 مابعد کے جھٹکے ہوئے ہیں۔ اس دوران نیپال س

نیپال میں زلزلہ کے تازہ جھٹکے

کھٹمنڈو ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں 25 اپریل کو 9000 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے ہلاکت خیز زلزلوں کے بعد آج پھر کھٹمنڈو اور اطراف و اکناف زلزلے کے 2 مزید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.4 اور 4.2 تھی۔ تاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ 25 اپریل کے زلزلہ کے بعد ریختر اسکیل پر 4 سے زائد شدت کے تاحال 248 مابعد کے جھٹکے ہوئے ہیں۔ اس دوران نیپال س