مذہبی خبریں

بڑا بازار میں آج سہ لسانی تحفظ ختم نبوت کانفرنس
جلسہ دستاربندی و عطائے خلعت ، حضرت سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی کی شرکت
حیدرآباد /30 مئی ( راست ) مولانا محمد ذکی اللہ مصباحی معتمد نشر و اشاعت کے بموجب دارالعلوم اہل سنت امام احمد رضا یاقوت پورہ کے زیر اہتمام سہ لسانی ’’ تحفظ ختم نبوت کانفرنس ‘‘ بضمن جلسہ دستاربندی تقسیم اسناد و عطائے خلعت 21 مئی بروز جمعرات بعد نماز عشاء بڑا بازار یاقوت پورہ مقرر ہے۔ شہزادہ حضؤر غوث اعظم نبیرہ سرکار کلاں اشرف ملت مولانا سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھ شریف ( یو پی ) کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مولانا شیخ عبدالرحمن ازہری ( جامعہ ازہر مصر ) عربی زبان میں اور سید من اللہ علوی شطاری بیجاپور انگریزی زبان میں خطاب کریں گے ۔ ان کے علاوہ بیرون و مقامی علماء و قائدین کا بھی خطاب ہوگا ۔ اردو انگریزی اور عربی زبان میں طلباء تعلیمی مظاہرہ پیش کریں گے ۔ اس موقع پر ادارہ ہذا کے فارغین طلباء کو دستار و خلعت سے نوازا جائے گا۔ مولانا سید شاہ اولیاء حسینی المعروف مرتضی پاشاہ قادری نبیرہ شیخ الاسلام قادری چمن کی نگرانی میں اسنادات تقسیم کئے جائیں گے ۔ حضرت سید غوث احمد قادری غوث پیر کلیمی انعامات دیں گے ۔ مولانا سید اطہر اشرف اشرفی الجیلانی ، مولانا مفتی نعیم الدین نعیمی مولانا سید خواجہ معزالدین اشرفی ، سید شاہ قادری مہمان اعزازی ہوں گے ۔

تقریب سنگ بنیاد
ادارہ منظر اسلام للبنات
حیدرآباد /20 مئی ( راست ) مولانا محمد ذکی اللہ مصباحی معتمد نشر و اشاعت کے بموجب بیرون فتح دروازہ نزد مسجد حسینی بخشی گنج میں 21 مئی کو 4 بجے دن شہزادہ حضور غوث اعظم نبیرہ سرکار کلاں مولانا سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھ شریف کے بدست منظر السلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام دختران ملت کے تعلیم و تربیت کیلئے ادارہ منظر اسلام للبنات کا سنگ بنیاد عمل میں آئے گا ۔ تقریب میں مولانا سید شاہ اولیاء حسینی المعروف مرتضی پاشاہ قادری مولانا سید من اللہ علوی شطاری سید غوث احمد غوث پیر کلیمی ، سید درویش محی لادین قادری ، سید اطہر اشرف اشرفی جیلانی ، مولانا مفتی نعیم الدین نعیمی اور خواجہ معزالدین اشرفی ، مولانا شیخ عبدالرحمن ازہری ، مولانا محمد ذکی اللہ خان مصباحی ، مولانا محمد ممتاز احمد ثقافی نادر ، مولانا محمد نثار احمد نامی ، حافظ و قاری ہارون خان صابری ، حافظ محمد عظیم الدین خان کے علاوہ دیگر علماء و مشائخ بھی شرکت کریں گے ۔

اشرف العلوم کا آج تقریری مسابقتی پروگرام
حیدرآباد /20 مئی ( راست ) حافظ عبدالمحصی کلیم شعبہ اکبر باغ ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ نے بتایا کہ ادارہ ہذا کے طلبہ کی انجمن تہذیب اللسان کا سالانہ تقریری ایک روزہ مسابقتی پروگرام مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری کی سرپرستی میں 21 مئی کو منعقد ہوگا ۔ جس میں انجمن کی تینوں نشستوں میں مختلف طلباء حصہ لیں گے ۔ طلبہ کرام مختلف عنوانات جیسے اولاد کی اسلامی تعلیم و تربیت ، اہمیت و ضرورت مسلمانوں کی تقریبات میں فضول خرچی اور اس کا علاج اور اسلام میں عدل و انصاف پر تقاریر کریں گے ۔ نیز عربی ، انگریزی زبانوں میں بھی تقریریں پیش کی جائیں گی ۔ پہلی نشست میں مولانا حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ ، دوسری نشست میں مولانا غیاث احمد رشادی اور بعد نماز عشاء منعقد ہونے والی آخری انعامی نشست میں مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر ندوی ناظم مقامی مجلس دعوۃ الحق اور مولانا محمد عبدالقوی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔

تحریک اسلامی کی
امام اعظم ابوحنیفہؓ کانفرنس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام امام اعظم ابوحنیفہؓ کانفرنس 21 مئی کو بعد نماز عشاء 9 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیر صدارت مولانا محمد آصف بلال قادری منعقد ہوگی ۔ محمد جہانگیر قادری کی قرات کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوگا ۔ محمد حسین برکاتی ، محمد عارف برکاتی و دیگر ثنا خواں تحریک اسلامی نعت مصطفی ﷺ پیش کریں گے ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری ، مولانا محمد فاروق قادری کے علاوہ دیگر علماء کے خطابات ہوں گے ۔۔

جامعتہ المومنات میں آج جلسہ ختم
بخاری شریف برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں جلسہ ختم بخاری شریف برائے خواتین 21 مئی کو صبح 9-30 بجے مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے الحاجہ فریدہ بانو ، الحاجہ صدیقہ ، الحاجہ اختر بیگم شرکت کریں گی ۔ جلسہ کا آغاز عالمہ ناہیہ جبین کی قرات ، عالمہ رضوانہ خاتون کی نعت شریف سے ہوگا جب کہ منقبت شان امام بخاری ، عالمہ ناز محمدی سنائیں گی ۔ خیر مقدمی کلمات مفتیہ ناظمہ عزیز ادا کریں گی ۔ مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ ، مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ عشرت فاطمہ کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔ بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس پس پردہ مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلی جامعتہ المومنات دیں گے ۔ اس موقع پر جامعتہ المومنات کے تکمیل حفظ القرآن طالبات کو تہنیت پیش کی جائیگی ۔۔

جشن ظہور برائے اطفال
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : شیعہ سوشیل ویلفیر سوسائٹی کے صدر جناب محمد ہاشم حسین کی جانب سے بسلسلہ ولادت حضرت امام حسین جشن ظہور حضرت امام حسین برائے اطفال 21 مئی کو 8 بجے شب دربار حسینی ایرانیان پرانی حویلی میں مقرر ہے۔ جس میں 5 تا 12 سال کی عمر کے کمسن مدح خواں مختلف شعراء کرام کا کلام پیش کریں گے ۔ نظامت کے فرائض محمد علی حسین انجام دیں گے جب کہ مولانا فضل حسین زیدی فضائل بیان کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : پروفیسر محمد مصطفی شریف چیرمین شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی و ڈائرکٹر دائرۃ المعارف العثمانیہ کا درس قرآن مجید انہی کے مکان واقع ڈیفنس کالونی عقب کے وی نمبر ایک لنگر حوض قریب مسجد غوثیہ جمعرات کو 9 بجے شب ہوگا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 21 مئی جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر ، عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مفتی محمد طیب قاسمی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد معاذ کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مفتی ابرار الحسن قاسمی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

آج جلسہ بیاد ماہر حیدرآبادی
ادبی اجلاس و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : ادارہ مرکز ادب سوسائٹی کے زیر اہتمام شاعر حضرت محمد عبدالکریم ماہر حیدرآبادی کی یاد میں غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ اور ادبی اجلاس 21 مئی کو 7-30 بجے شام اردو مسکن خلوت میں مقرر ہے ۔ نعتیہ مشاعرہ کی زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری ادیب کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید محمد غوث قادری کلیمی ، مولانا خواجہ سید ابوتراب شاہ قادری چشتی ، نسیم احمد فریس ، جناب محمد خلیق الرحمن شرکت کریں گے ۔ صادق نوید ، سید مسرور عابدی ، ڈاکٹر ناقد رزاقی اظہار خیال کریں گے ۔ مسرز جلال عارف ، اطیب اعجاز ، مولانا ضیا عرفان حسامی ، اکبر خاں ، ڈاکٹر طیب پاشاہ ، اسلم فرشوری ، مولانا سید محمود پاشاہ قادری مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ دیگر شعراء کرام میں شکیل حیدر ، سلطان بن سعید ، انجم شافعی ، حامد رضوی ، سلیم ساحل ، ایوب قریشی ، ہاشم تنہا ، گونداکشے ، آستھانہ سحر ، مصطفی سید ، شیخ اسمعیل صابر ، وسیم الہامی ، سہیل عظیم ، تشکیل رزاقی اپنا کلام پیش کریں گے ۔۔

ٹیکمال میں عرس شریف
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : عرس شریف حضرت شاہد اللہ فاروقی قادریؒ 22 تا 24 مئی ٹیکمال زیر نگرانی مولانا سید شاہ احمد نور اللہ حسنی حسینی قادری متولی و سجادہ نشین بارگاہ ٹیکمال مقرر ہے ۔ جمعہ 22 مئی بعد عصر صندل مالی سجادہ نشین انجام دیں گے اور بعد مغرب جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔ جس کی نگرانی مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری کریں گے جس سے علماء و مشائخ مخاطب کریں گے ۔ 23 مئی ہفتہ صبح تا نصف النہار طعام برائے خاص و عام بعد ظہر ختم قرآن اور بعد مغرب حلقہ ذکر و نیز بعد عشاء محفل شجرہ خوانی و محفل سماع مقرر ہے اور 24 مئی کو صبح مجلس قل پر تقاریب عرس کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

عرس تقاریب کے لیے
مجلس استقبالیہ کی تشکیل
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : خانوادہ شطاریہ کے چشم و چراغ تاج العارفین مظہر کمال حضرت سید شاہ شیخن احمد حسینی قادری الشطاری قبلہ اول الملقب شیخن اولیاء قدس سرہ کے تقاریب عرس کے سلسلہ میں ایک استقبالیہ کمیٹی عرس تقاریب تشکیل دی گئی ہے ۔ مولانا سید احمد بادشاہ قادری صدر نشین استقبالیہ ہوں گے ۔ مولانا سید غلام غوث شیخن احمد حسینی قادری الشطاری کامل بادشاہ منتخب سجادہ نشین متولی مرکزی آستانہ شطاریہ معتمد استقبالیہ ہوں گے ۔ مولانا سید قادر محی الدین جنید بادشاہ قادری نائب معتمد استقبالیہ ہوں گے ۔ نائبین صدور میں مولانا سید عبدالغفور شطاری ، مولوی محمد عبدالہادی قادری شطاری ، مولانا سید نور الحسن فرید شطاری ، مولانا سید عبدالحلیم قادری شطاری سرمست ، مولانا سید عبدالرشید قادری نائب صدر انٹرنیشنل منہاج القرآن مولانا غلام محمد قادر شکیل قادری ملتانی ، مولانا سید ابوتراب شاہ قادری سجادہ نشین ڈاکٹر سید بشیر احمد مولوی طالب الدین طاہر ، مولوی خواجہ محمد عبدالمبین ، مولانا سید ابراہیم قادری فاروق بادشاہ زرین کلاہ سجادہ نشین ناظم تقاریب اور مولانا سید عبدالنعیم شطاری رکن استقبالیہ کمیٹی ہوں گے ۔ عرس تقاریب کی تواریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔۔