ملک بھر میں شدت کی گرمی کا سلسلہ جاری، 550 ہلاک

نئی دہلی ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں شدت کی گرمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجہ میں زائد از 550 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مہلوکین اکثریت کا تعلق آندھراپردیش اور تلنگانہ سے ہے۔ دارالحکومت دہلی میں آج موسم کا گرم ترین دن رہا، جہاں درجہ حرارت 45.5 ریکارڈ کیا گیا۔ مختلف ریاستوں میں بھی درجہ حرارت اسی شدت کا رہا۔ سب سے زیادہ 47 سلسیس درجہ حر

ہندوستان پر پاکستان میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے کا الزام

اسلام آباد ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع منوہر پاریکر کے ان ریمارکس پر کہ دہشت گردوں کو صرف دہشت گردوں کے ذریعہ ہی ناکارہ بنایا جاسکتا ہے۔ پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کے کارندہ کی جانب سے یہ انتہائی بدترین اعلان ہے اور اس سے توثیق ہوتی ہیکہ ہندوستان اپنے پڑوسیوں کے خلاف دہشت گردی کو اسپانسر کررہا ہے۔ وزیر د

این ڈی اے حکومت میں اقربا پروری اور درمیانی آدمی کا کلچر ختم

ناگلاچندرابھان (متھرا) ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بحیثیت وزیراعظم اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ ان کی حکومت نے دہلی میں اقتدار کے مراکز کو تباہ کردیا ہے۔ اقربا پروری اور درمیانی آدمی کے کلچر کو بھی ختم کردیا ہے۔ سابقہ یو پی اے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ یو پی اے حکومت

ہائیکورٹ کا فیصلہ مرکز کیلئے الجھن کا باعث: کجریوال

نئی دہلی ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت دہلی کی انسداد دہشت گردی ادارہ کے دائرہ اختیار پر ہائیکورٹ کے فیصلہ پر مصروف چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ یہ فیصلہ مودی حکومت کیلئے زبردست الجھن کا باعث اور اس کے نتیجہ میں کرپشن کے خلاف دہلی حکومت کی جدوجہد کو تقویت حاصل ہوگی۔ اپنی حکومت کے 100 دن کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خ

ملک کی شبیہ خراب کرنے غیرقانونی تارکین وطن ذمہ دار ،وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کا الزام

ڈھاکہ ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہیکہ غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک جانے والے بنگلہ دیشی ملک کی شبیہہ خراب کر رہے ہیں۔انھوں نے یہ بات ڈھاکہ میں لیبر اور ایمپلائمنٹ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طور پر دوسرے ممالک جانے والے ’بیمار ذہن‘ رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر

تیونس بیارکس میں ساتھی فوجیوں پر حملہ

تیونس۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے ایک فوجی نے ساتھی فوجیوں پر فوجی بیارکس میں حملہ کردیا جس سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں خود حملہ آور بھی شامل تھا۔ بیتاسین اوڈسلاتی نے کہا کہ اس فائرنگ میں 10 فوجی زخمی ہوئے جن میں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ اس نے کہا کہ یہ واقعہ ’’تن تنہا کارروائی ہے، دہشت گرد حملہ نہیں‘‘۔ اس حملے