ایئر فرانس طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع

پیرس ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پیرس سے نیویارک جانے والے ایئر فرانس کے طیارے کو بم کی دھمکی کے بعد امریکی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے جان ایف کنیڈی ائیر پورٹ پر اتار لیا۔ امریکی ایئرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ کے ترجمان کے مطابق بم کی دھمکی کے بعد پیرس سے آنے والی ایئر فرانس کے طیارے کو2 ایف 15جیٹ طیاروں نے گھیرے میں لے کر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ا

واشنگٹن پوسٹ کی صحافی کے خلاف مقدمہ کی سماعت

تہران ۔/26مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) واشنگٹن پوسٹ کی خاتون صحافی جیسن ریزائیان پر جاسوسی کے الزامات کے مقدمہ کی سماعت کا آغاز بند کمرہ میں کیا جائے گا۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی ’ اِرنا ‘ نے آج یہ بات بتائی۔ 39 سالہ ریزئیان پر جاسوسی، انتہا پسند حکومتوں کے ساتھ ساز باز اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف معلومات حاصل کرتے ہوئے اُن کی منفی تشہیر جیس

روس کی چار روزہ فوجی مشق میں 12 ہزار فوجی شریک

ماسکو ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوج نے اپنی وسیع فوجی مشق شروع کر دی ہے جس میں تقریباً 250 جنگی طیارے اور 12 ہزار فوجی شرکت کر رہے ہیں۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد فوج کی جنگی تیاری کا اندازہ لگانا ہے۔خیال رہے کہ یہ فوجی مشق اسی دن شروع ہوئی ہے جب ناٹو اور اس کے اتحادیوں نے قطب شمالی میں تربیتی مشق کا

’’ہندی چینی بھائی بھائی‘‘ کا نعرہ کہیں دھوکہ تونہیں؟

بیجنگ ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی کے دورہ چین کے بعد وہاں کے عوام کو اب اس بات کا انتظار ہیکہ مودی جی دوبارہ کب وہاں تشریف لائیں گے۔ یاد رہے کہ سیاسی تجزیہ نگاروں نے کہا تھا کہ مودی حکومت چین کی جانب سے بہت زیادہ جھک رہی ہے اور اس کے تئیں نرم گوشہ رکھتی ہے جبکہ چین ایک ایسا ملک ہے جس نے ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال

شمال مشرقی ریاستوں میں گاؤ ذبیحہ پر امتناع ممکن نہیں:کرن رجیجو

ایزال۔ 26 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو نے مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ مختار عباس نقوی کے گاؤ ذبیحہ کے بارے میں حالیہ بیان کو ناپسندیدہ قرار دیا۔ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی ریاستوں میں جہاں ہندو اکثریت میں ہیں ، قانون سازی کے ذریعہ گاؤ ذبیحہ پر امتناع عائد کیا جاتا ہے ۔ شمال مشرقی ر

منموہن سنگھ نے دھمکی دی:بائیجل

نئی دہلی۔ 26 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) پیشرو یو پی اے حکومت کو آج منظر عام پر آئی ایک اور کتاب میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔ سابق ٹرائی صدرنشین پردیپ بائیجل نے الزام عائد کیا کہ اس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے 2G ٹیلیکام لائسنس کے معاملہ میں تعاون نہ کرنے پر انہیں نقصان پہنچانے کا انتباہ دیا تھا۔ 2G اسپکٹرم تخصیص اسکام مقدمہ کے سلسلہ میں بائیجل

یاش برلا اور 6 دیگر کے سوئیز اکاؤنٹس کا انکشاف

برن/ نئی دہلی۔ 26 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) صنعت کار یاش برلا اور آنجہانی رئیل اسٹیٹ و شراب کی کمپنیوںکے مالک پونٹی چڈھا کے داماد ان سات ہندوستانی شہریوں میں شامل ہیں جن کا سوئز بینک میں اکاؤنٹ پایا جاتا ہے اور سوئٹزرلینڈ کی سرکاری گزٹ میں ان ناموںکا انکشاف کیا گیا ہے۔ ہندوستان سے ان کے خلاف جاری ٹیکس تحقیقات کے ضمن میں تفصیلات طلب کی گئی

پاکستان کئی اسلامی دہشت گرد گروپس کی پناہ گاہ‘ امریکی رپورٹ

واشنگٹن ۔ 26 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کئی اسلامی دہشت گرد گروپس کیلئے ’’پناہ گاہ‘‘ ہے اور پیشرو پاکستانی حکومتوں کے بارے میں یہ خیال ہے کہ اس نے چند تنظیموں کی تائید کی ہے کیونکہ پڑوسی ممالک سے اس کی بالواسطہ جنگ جاری رہتی ہے۔ امریکی کانگریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا۔ پاکستان کئی اسلامی انتہا پسند اور دہشت گرد گر

پی ڈی پی کے ساتھ بعض مسائل پر اختلافات: وینکیا نائیڈو

پونے ۔ 26 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے حکومت کی تشکیل کو غلطی قرار دینے سے بی جے پی نے انکار کیا ہے۔ مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے تاہم یہ اعتراف کیا کہ بعض مسائل پر مفتی سعید زیر قیادت پارٹی کے ساتھ اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بعض مسائل

داؤد ابراہیم کے تعلق سے آنکھیں بند نہیں کرلی ہیں: راج ناتھ

کولکتہ ۔ 26 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ حکومت ہند نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے تعلق سے آنکھیں بند نہیں کرلی ہیں لیکن وقت کے ساتھ بین الاقوامی روابط رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ داؤد ابراہیم کے بارے میں وہ صرف اتنا کہنا چاہیں گے کہ ہم نے آنکھیں بند

فوربس کی بااثر خواتین فہرست میں چار ہندوستانی

نیویارک ۔ 26 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) فوربس نے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں جرمن چانسلر اینجلا مرکل نمبر ایک مقام پر ہیں۔ چار ہندوستانی خواتین ایس بی آئی سربراہ ارون دھتی بھٹاچاریہ ، آئی سی آئی سی آئی بینک سربراہ چندا کوچر ، بائیوکون بانی کرن مجمدار شاہ اور ہندوستان ٹائمز میڈیا سربراہ شوبھنا بھارتیہ بھی اس میں شامل

رام مندر کی تعمیر ایک پیچیدہ مسئلہ :سرپد نائک

پاناجی ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سرپد نائک نے کہا کہ مودی حکومت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے مدد کرنے تیار ہے۔ انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ایودھیا میں رام مندر بنانے میں مدد کرنے تیار ہے لیکن اس سے پہلے اس مسئلہ کا دوستانہ حل نکالنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔

جنوبی امریکہ میں طوفان اور سیلاب میں 19 افراد ہلاک

سوئیڈاڈ (میکسیکو) ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے جنوب مغربی علاقوں اور شمالی میکسیکو میں خراب موسم اور طوفان کی وجہ سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔زیادہ تر لوگوں کی موت میکسیکو کی سرحدی علاقے والے شہر اکیونا میں ہوئی ہے۔ میکسیکو کے شہر سوئیڈاڈ اکیونا میں کم از کم 13 افر

ملک کی تقسیم کا فرقہ وارانہ ماحول پھر واپس آگیا

نئی دہلی ۔ 26 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی تقسیم کے دوران جو فرقہ وارانہ صورتحال پیدا ہوئی تھی، ایک سال قبل نریندر مودی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد وہی حالات لوٹ آئے ہیں۔ کانگریس کے راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں کافی کشیدگی اور دوریاں دیکھی جارہی ہیں۔ ایسی صورتحال ملک کی تقسیم ک

لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے کجریوال کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقتدار کی رسہ کشی کے درمیان چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی اور انسداد رشوت ستانی بیورو کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا۔ دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے یہ رولنگ دیئے جانے کے ایک دن بعد کہ اے سی پی کو یہ اختیار حاصل ہیکہ وہ مرکزی حکومت کے عہدیداروں کے خلاف تحقیقات کرسکتی

پردھان ’’سیوک‘‘ کے طور پر عوام کی خدمت کا اعزاز

نئی دہلی 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپنی حکومت کی پہلی سالگرہ پر وزیراعظم نریندر مودی نے عوام کے نام اپنے کھلے خط میں کہاکہ عوام کی توقعات بہت ’’بلند‘‘ ہیں اور ’’بہت کچھ کرنا ابھی باقی ہے‘‘۔ اُنھوں نے ایک سال کے دور اقتدار میں کئے ہوئے اپنے کارناموں کی فہرست گنواتے ہوئے کہاکہ اُنھوں نے بے جان معیشت میں نئی جان ڈالی ہے اور افراط زر پر

حدیث شریف

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز مختصر اور پوری پڑھتے تھے۔
(بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نماز شروع کرتا ہوں تو اسے طول دینا چاہتا ہوں لیکن بچے کے رونے کی آواز سن کر اسے مختصر کردیتا ہوں کیونکہ مجھے معلوم ہے بچے کے رونے سے اس کی ماں کس قدر بے چین ہوگی۔ (بخاری شریف)

حیدرآباد میں مؤثر برقی و آبرسانی کیلئے اہم اقدامات

حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں پینے کے لئے صاف پانی کی سربراہی، ڈرینج اور نالوں کی صفائی اور بلا وقفہ برقی کی فراہمی کے علاوہ دیگر شہری مسائل پر حکومت تلنگانہ نے آج یہاں متعلقہ ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، متعلقہ ارکان قانون ساز کونسل اور دیگر عوامی نمائندوں کا ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے اِن خد