داؤد، سعید اور لکھوی کے اثاثہ جات منجمد کرلیئے جائیں

نئی دہلی۔/26مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان بہت جلد پاکستان سے یہ اصرار کرے گا کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم ، انتہائی مطلوب عسکریت پسند حافظ سعید اور ذکی الرحمن لکھنوی کے اثاثہ جات کو ضبط کرلیا جائے جن کے نام اقوام متحدہ، سیکوریٹی کونسل کی ممنوعہ فہرست میں شامل ہیں۔ اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل کی القاعدہ اور طالبان تحدیدات کمیٹی نے

سلمان خان کو بیرونی ملک کے دورہ کی اجازت

ممبئی ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممبئی ہائی کورٹ نے آج فلمی اداکار سلمان خان کو ایک شو کیلئے بیرون ملک دورہ کی اجازت دیدی ہے جبکہ وہ 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس میں سزائے قید کے بعد ضمانت پر ہیں ۔ جسٹس شالینی پھنسالکر جوشی نے فلمی اداکار کی داخل کردہ درخواست سماعت کے دوران 29 مئی کو منعقد ہونے والے انڈو عرب بالی ووڈ ایوارڈس تقریب میں شرکت کی

انکار محبت پر لڑکی کے افراد خاندان پر حملہ

مظفر نگر ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ضلع شیاملی کے موضع دامدا میں ایک لڑکے کی محبت سے انکار کے بعد لڑکی کے 3 افراد خاندان پر حملہ کردیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک لڑکے نے اپنا محبت نامہ لڑکی کو پیش کیا تھا ۔ جسے قبول کرنے سے لڑکی نے انکار کردیا ۔ بعد ازاں اس مسئلہ کو لڑکے کے خاندان سے رجوع کردیا گیا ۔ جس پر برہم ہو کر 3 افراد کل لڑکی کے مک

فلم سٹی کے قریب فائرنگ واقعہ میں 3ملزمین گرفتار

ممبئی۔/26مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) فلم سٹی میں گذشتہ ہفتہ پیش آئے فائرنگ واقعہ میں ملوث3افراد کو گرفتار کرلیا گیا جس میں ایک سیکوریٹی ایجنسی کا مالک شدید زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ واقعہ میں 3ملزمین سمیت ٹالیکر، جگل وڈیہ اور یوگیش کونکن کو کل گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا جبکہ دیگر مفرور حملہ آ

این ڈی اے کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام: مکل واسنک

کوزی کوڈ۔/26مئی، ( پی ٹی آئی) اے آئی سی سی جنرل سکریٹری مکل واسنک نے بی جے پی کی زیر اقتداراین ڈی اے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکز کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مودی حکومت کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد زرعی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے ، زرعی اشیاء کی برآمد بھی 25فیصد گھٹ چ

ارونا چل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ

ایٹانگر ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): مرکزی مملکتی وزیر داخلہ مسٹر کرن رجیجو نے آج بتایا کہ اروناچل پردیش ملک کا اٹوٹ حصہ ہے اور حکومت علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عہد پر کاربند ہے ۔ انہوں نے یہاں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے اور ہم ریاستوں کی علاقائی سالمیت کے تحفظ پر اٹل ہیں ۔ مرکزی وزیر نے کہا ک

امریکی ذرائع ابلاغ کا مودی کے پہلے سال کا ناقدانہ جائزہ

نئی دہلی 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی زیرقیادت حکومت کے اقتدار کا آج ایک سال مکمل ہوگیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے اُن کے کارناموں کا ناقدانہ جائزہ لیا اور کہاکہ اُن کا پسندیدہ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پروگرام زیادہ تر مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔ ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ اب بھی واضح نہیں ہے اور اِس کے بارے میں صرف توقعات رکھ

نارائن سائی عبوری ضمانت پر رہا

سورت۔/26مئی، ( پی ٹی آئی) مبینہ عصمت ریزی کیس میں 17ماہ سلاخوں کے پیچھے رہنے والے خود ساختہ سوامی با با آسارام باپو کے فرزند نارائن سائی لاجپور سنٹرل جیل سے تین ہفتے کی عبوری ضمانت پر باہر آگئے ہیں۔ جیل کے ذمہ داران نے بتایا کہ گجرات ہائی کورٹ نے نارائن سائی کو اپنی علیل والدہ سے ملاقات کیلئے 21دن کی عبوری ضمانت پر رہا کیا ہے اورانہیں آج

سونیا گاندھی کا 28 مئی کو دورہ رائے بریلی

رائے بریلی ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس اور رائے بریلی ایم پی سونیا گاندھی ایم پی لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت 28 مئی کو اپنے حلقہ کا دورہ کریں گی اور افتتاحی کام انجام دیں گی۔ ان کی دختر پرینکا گاندھی بھی اس دو روزہ دورہ میں شامل رہیں گی۔ سونی گاندھی فرصت گنج ایرپورٹ پہنچیں گی جہاں سے وہ گیسٹ ہاؤز میں قیام کرتے ہوئے ریل حادثہ

عدالت کی سرزنش کے بعد عام آدمی پارٹی حکومت کے خلاف مرکز کا موقف نرم

نئی دہلی ؍ کولکتہ ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی حکومت کی کارکردگی پر روک لگانے کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کو دہلی ہائیکورٹ نے مشتبہ قرار دیا تھا جس کے بعد مرکز نے دہلی حکومت کے تعلق سے اپنے موقف میں نرمی لائی ہے۔ لیفٹننٹ گورنر کو زائد اختیارات دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے اعلامیہ جاری کیا تھا۔ مرکزی وزیرداخل

مکہ معظمہ میں دنیا کی وسیع ترین ہوٹل کی تعمیرکا منصوبہ

دوبئی 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب مکہ معظمہ میں دنیا کی وسیع ترین ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ بنارہا ہے جس میں 10 ہزار کمرے ہوں گے اور اس کی لاگت 3 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر ہوگی۔ اس کا ڈیزائن الہندسہ گروپ نے تیار کیا ہے۔ پراجکٹ کی عمارت کا جملہ رقبہ 14 لاکھ مربع میٹر ہوگا اور اسے منافیہ علاقہ مکہ معظمہ میں تعمیر کیا جائے گا۔ خبررساں ادارہ م

چین کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی، 38 افراد ہلاک

بیجنگ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ہینان صوبے کے ایک نرسنگ ہوم میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چینی میڈیا کے مطابق کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔آگ پنگڈنگشان شہر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک خانگی نرسنگ ہوم میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت میں پھیل گئی۔اس میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔چینی خبر ر

آسٹریلیائی خاتون دولت اسلامیہ میں شامل

ملبورن۔/26مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 26سالہ آسٹریلیائی خاتون نے مبینہ طور پر شام میں دولت اسلامیہ گروپ میں شمولیت کیلئے اپنے دو بچوں سے بھی ترک تعلق کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق جسمینہ ملوانوف نے بچوں کی نگرانی کرنے والی ملازمہ سے کہا کہ وہ ایک نئی کار خریدنے جارہی ہے تاہم وہ گھر چھوڑنے کے بعد دوبارہ واپس نہیں آئی۔جسمینہ جس نے کچھ عرصہ قبل

دہشت گردوں سے روابط رکھنے والوں کی آسٹریلیائی شہریت خطرے میں

سڈنی ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد جو دوہری شہریت کے حامل ہیں، اگر وہ ملک کے خلاف دہشت گردی میں ملوث پائے گئے تو قانون میں ترمیم کرتے ہوئے ان کی شہریت ختم کردی جائے گی۔ البتہ انہیں کسی واحد ملک کا شہری برقرار رکھا جائے گا۔ وزیراعظم ٹونی اباٹ نے کہا کہ ترمیم کا اطلاق دوہری شہریت کے حامل

طالبان کے کئی دھاوے 26 افغان سپاہی ہلاک

قندھار۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 26 افغان ملازمین پولیس یا فوجی سپاہی طالبان کے کئی حملوں میں ہلاک کردیئے گئے۔ قبل ازیں ایک کالج کی خوابگاہ کا محاصرہ کیا گیا تھا۔ 24 گھنٹے بعد شورش پسندوں نے حکومت اور غیرملکی نشانوں پر حملوں میں شدت پیدا کردی حالانکہ حکومت افغانستان نے طالبان کو کئی بار امن مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ طالبان عسکریت پ

سات پاکستانی قیدیوں کو پھانسی سپریم کورٹ میں درخواست رحم مسترد

اسلام آباد ۔ 26 مئی (سیاست ڈا ٹ کام) پاکستانی عہدیداروں نے آج 7 قیدیوں کو مختلف جیلوں میں پاکستانی صوبہ پنجاب میں پھانسی پر لٹکا دیا۔ روزنامہ ڈان کی خبر کے بموجب مجرم امجد علی دو خواتین اور ایک بچے کے قتل میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ دو مجرموں افتخار اور آصف کو فیصل آباد میں پھانسی دی گئی۔ نوراحمد کو ضلع ٹوبا ٹیک سنگھ کی جیل میں اور محمود

کینیا میں دہشت گرد حملہ ،13 پولیس عہدیدار لاپتہ

کمپالا۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کینیائی پولیس کے 13 عہدیدار مشتبہ الشباب بندوق برداروں کے حملہ کے بعد لاپتہ ہوگئے جبکہ ان کی کاریں صومالیہ کی سرحد پر دستیاب ہوئیں۔ اس حملہ میں کم از کم دیگر 5 عہدیدار زخمی ہوگئے اور 5 کاریں نذرآتش کردی گئیں۔ پولیس سربراہ جے کے بوئی نیٹ نے اپنے ایک بیان میں اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الشباب کے انتہا

برازیل کی جیل میں قیدیوں کی جھڑپ، 8 ہلاک

براسیلیا۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپوں میں 8افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے یرغمال بنائے گئے 70افراد کو رہا کروا دیا ہے۔ حکام کے مطابق برازیل کے شہر’ فیارا ڈی سانتانا‘ کی جیل میں قیدیوں کے دومخالف گروپوں کے درمیان اتوار کو شروع ہوئی جھڑپیں پیر کی صبح تک جاری رہیں۔ جس میں 8قیدی ہلاک اور 5زخم

شمالی کوریا میں آبدوز سے مربوط بالسٹک میزائیل کی ٹسٹنگ

سیول ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریائی قائد کم ۔ جون ۔ اون نے حال ہی میں ایک آبدوز سے لانچ کئے جانے والے بالسٹک میزائیل (SCBM) کی آزمائشی عمل کو قابل ستائش قرار دیا جسے نہ صرف شمالی کوریا بلکہ دیگر پڑوسی ممالک بھی ایک کارنامہ تصور کررہے ہیں جو یقیناً شمالی کوریا کی سائنسی شعبہ میں ترقی کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر

پاکستان میں مسلکی تشدد: نامعلوم بندوق برداروں نے چار افراد کو ہلاک کردیا

کراچی۔/26مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) چار افراد جن میں تین شیعہ مسلمان بھی شامل ہیں، فائرنگ کے تین علحدہ واقعات میں ہلاک اور 9افراد زخمی ہوگئے۔ مسلکی تشدد کے اس واقعہ نے صوبہ بلوچستان میں بھی ہلچل مچادی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ کل اسوقت پیش آیا تھا جب ممنوعہ بلوچ لبریشن آرمی (BLA)نے صدر پاکستان ممنون حسین کے فرزند سلمان حسین پر کئے گئے ناکام حملے ک