مصر میں بالی ووڈ فلمیں اور ٹی وی سیریل بیحد مقبول

قاہرہ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی فلمیں اور اداکار یہاں ہر دور میں مقبول رہے۔ ایک زمانہ تھا کہ فلمی دنیا کے جوبلی کمار کہلائے جانے والے آنجہانی راجندر کمار مصر میں بیحد مقبول تھے اور اُن کی فلمیں دیکھنے کیلئے عوام اُمڈ پڑتے تھے۔ اُن کو ایک مصری فلم میں کاسٹ بھی کیا گیا تھا جس میں اُن کے مد مقابل ایک مصری اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا

H-1B ویزوں کی حد میں اضافہ کیلئے امریکی آئی ٹی صنعت کا مطالبہ

واشنگٹن ۔ 27 ۔ مئی (پی ٹی آئی) امریکی آئی ٹی صنعت نے کہا ہے کہ 5,45,000 آئی ٹی ماہرین کی جائیدادیں مخلوعہ رہنے کے سبب سلیکان ویلی میں واقع آئی ٹی صنعتوں پر سنگین اثرات مرتب ہورہے ہیں چنانچہ H-1B ویزوں پر عائد حد میں اضافہ کیا جانا چاہئے تاکہ دنیا بھر سے قابل ، باصلاحیت اور ہنرمند افراد کو یہاں ملازمتوں کیلئے راغب کیا جاسکے۔ انفارمیشن ٹکنالو

سواستک کا نشان استعمال کرنے والے طالب علم کی معطلی منسوخ

واشنگٹن 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک یونیورسٹی نے اپنے ایک ہندوستانی طالب علم کو اُس کی رہائش گاہ کے بلیٹن بورڈ پر سواستک کا نشان لگانے کی پاداش میں یونیورسٹی سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم یونیورسٹی کے اس فیصلہ کے خلاف کئی ہندو گروپس میدان میں آگئے اور زبردست احتجاج کیا جس کے بعد یونیورسٹی کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔

دھوکہ باز ہندوستانی ڈاکٹر کو سزائے قید

نیویارک 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد ڈاکٹرکو شعبہ صحت میں دھوکہ دہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 18 ماہ کی سزائے قید کا حکم سنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اُسے 84000 ڈالرس جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ 43 سالہ مہیش کوگورو نیویارک میں ایک ’’پین (درد) مینجمنٹ سنٹر‘‘ کا مالک تھا۔ امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ڈیوڈ نے اُسے 18 ماہ کی سزائ

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس ہورہا ہے۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہیں۔اجلاس میں آپریشن ضرب

افغان وزیرخارجہ کے ہوٹل پر حملہ، 4 حملہ آور ہلاک

کابل 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغان فورسز نے وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے 4 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں شدت پسندوں نے سابق صدر برہان الدین ربانی کے بیٹے اور موجودہ وزیر خ

پاکستان میں جعلی ڈگریوں کا عالمی ریاکٹ بے نقاب

کراچی ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ایک آئی ٹی ادارہ کے مالک کو بڑے پیمانے پر فرضی ویب سائیٹس کا نٹ ورک قائم کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے گاہکوں کو جعلی ڈگریوں کی فراہمی کے ذریعہ کروڑوں امریکی ڈالرس بٹورنے کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ شعیب احمد شیخ کو جو آئی ٹی ادارہ ایکزائیکٹ‘‘ کا سی ای او بھی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف

مفتی سعید حکومت کیخلاف جے کے ایل ایف کی جیل بھرو تحریک

سرینگر ۔ 27 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) علحدگی پسند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدرنشین یسین ملک نے آج الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت ان کی تنظیم کو سیاسی سرگرمیاں چلانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اور بتایا کہ حکومت کے جبر و ستم کیخلاف جمعہ کے دن سے جیل بھرو تحریک شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم وادی کشمیر کے دیہات

ممبئی میں مسلم لڑکی مذہبی بنیاد پر فلیٹ سے محروم

ممبئی ۔ 27 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں ایم بی اے کے گریجویٹ ایک مسلم نوجوان کو ہیرے برآمد کرنے والے ایک کمپنی نے محض اس کے مذہب کی بنیاد ملازمت دینے سے انکارکے صرف چند دن بعد پیش آئے مذہبی امتیاز کے ایک دوسرے واقعہ میں ممبئی کے ایک بلڈر نے ایک نوجوان مسلم خاتون محض اس کے مذہب کی بنیاد پر فلیٹ کرایہ پر دینے سے انکار کردیا۔ مہاراشٹرا

پنڈتنہرو کی برسی پر خراج عقیدت

نئی دہلی ۔ 27 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : قوم نے آج جواہر لعل نہرو کی 51 ویں برسی کے موقع پر انہیں یاد کیا جب کہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر قائدین نے ملک کے پہلے وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، نائب صدر حامد انصاری ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی ان لیڈروں میں شا

مودی حکومت، ملک کی روح کے خلاف صف آراء

چاوکڑ ۔ 27 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی، اراضی بل پر جارحانہ تیور اختیار کرنے کے بعد اب ماہی گیر براری کے قریب پہونچ گئے اور ماہی گیری پر امتناع سے متعلق مودی حکومت کے فیصلے کی سخت قنید کی ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سمندر ماہی گیروں کیلئے ماں کا مقام رکھتا ہیاور کسی بچہ سے اس کی ماں کو نہیں چھینا جانا چاہئے ۔ راہو

کثیر مذہبی ہندوستان کا نظریہ منظم حملوں کانشانہ

نئی دہلی ۔ 27 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت کو آج اپنی سخت ترین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک انتہائی جانبدارانہ اور فرقہ پرست نظریہ کے فروغ کیلئے ماضی کو مسلسل دہرایا جارہا ہے۔ نیز اس ضمن میں ناراضگی کو کچل دیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے یہاں منعقدہ ایک کنونشن میں برخلاف معمولی سخت ترین تنق

ہریانہ کے گاؤں میں عبادتگاہ کی تعمیر پر تشدد

فریدآباد ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں ضلع فریدآباد کے اٹالی گاؤں میں ایک عبادت گاہ کی تعمیر کے مسئلہ پر پیر کی شب تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد اپنے گھر چھوڑ کر پولیس اسٹیشن میں پناہ لینے والے ایک طبقہ کے 100 ارکان نے ان کے تحفظ و سلامتی کیلئے پولیس کے تیقن کے باوجود گھروں کو واپس ہونے سے انکار کردیا ہے۔ دہلی کے مضافات میں واقع اس علاقہ می

میگی نوڈلس مضر صحت نہیں، کمپنی کا ادعا

نئی دہلی ۔ 27 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مشہور زمانہ میگی نوڈلس میں حد سے زیادہ منوسوڈیم گلومیٹ کی ملاوٹ سے متعلق خبر وں کی اشاعت پر نیسلے کمپنی نے یہ وضاحت کی کہ ان کے پاس لیباریٹری میں باقاعدہ نوڈلس کی جانچ کی جاتی ہے جس کے باعث نوڈلس کے معیار اور اجزاء کے مقدار کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور کمپنی اس عہد پر ٹسٹ بھی ہیلت بھی کاربند ہے

بی جے پی حکومت کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی ۔ 27 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : عام آدمی پارٹی کارکنوں نے آج یہاں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور یہ الزام عائد کیا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران اچھے دن کے وعدے کی تکمیل کی بجائے ملک کو خستہ حالت میں ڈھکیل دیا جارہا ہے ۔ پارٹی کے دہلی کنوینر دلیپ پانڈے کی زیر قیادت کارکنوں کی کثیر تعداد نے جنترمنتر پر مظاہرہ کیا اور بی

حکومت راجستھان اور گجر وفد کے درمیان مذاکرات

جئے پور ۔ 27 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت راجستھان اور گجر برادری کے نمائندوں کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہوا جو کہ سرکاری ملازمتوں میں5 فیصد تحفظات کے مطالبہ پر گذشتہ ایک ہفتہ سے ریلوے پٹریوں اور قومی شاہراہ پر احتجاج کررہے ہیں ۔ دونوں فریقوں نے اس مسئلہ پر گذشتہ شب بات چیت کی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ۔ جب کہ گجر برا

علحدہ ودربھا کو فراموش کردینے پر چیف منسٹر سے استعفیٰ کا مطالبہ

ناگپور ۔ 27 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): کسانوں کے حقوق کی تنظیم ودربھا جن اندولن سمیتی نے آج علحدہ ریاست ودربھا کے مسئلہ کو مرکز سے رجوع کرنے میں ناکامی پر چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے جب کہ صدر بی جے پی امیت شاہ نے حال ہی میں یہ بیان دیا ہے کہ پارٹی نے کبھی بھی علحدہ ودربھا کی تشکیل کا وعدہ نہیں کیا ۔ کسان

بی جے پی رام مندر کے مسئلہ سے منہ نہیں موڑ رہی ہے: امیت شاہ

سورت۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی صدر امیت شاہ نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ ان کی پارٹی نے رام مندر، آرٹیکل 370 جیسے اہم نظریاتی مسائل سے منہ موڑ لیا ہے۔ پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی اپنے اہم ایجنڈہ کو فراموش کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے رام مندر مسئلہ پر پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے۔ اس مسئلہ میں فیصلہ م

کانگریس پر رشوت ستانی کو بڑھاوا دینے کا الزام

گوہاٹی۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر جیتندر سنگھ نے آج کہا کہ کانگریس رشوت کو ’’غیرمسلمہ‘‘ قرار دے کر اس لعنت کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ کانگریس کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ بی جے پی غیرمسائل کو اُچھال کر عام آدمی کو توجہ بڑے مسائل سے ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ جیتندر سنگھ نے کہا کہ کرپشن سب کے لئے بڑا مسئلہ ہے۔ صرف کانگریس ہی ا