بہتر حکمرانی اور شفافیت کے وعدوں سے مودی حکومت کا انحراف

نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو شفافیت کے مسئلہ پر بدترین انحراف پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ ان (مودی) کی حکومت ، چیف انفارمیشن کمشنر ، چیف ویجلنس کمشنر اور لوک پال کے عہدے دانستہ طورپر مخلوعہ رکھی ہوئی ہے۔ مودی حکومت پر حق معلومات کا قانون مسخ کرنے کی کوشش

نجران پر حوثیوں کا حملہ، ہاسپٹل، اسکول تباہ

ریاض ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے جنوبی صوبوں پر یمن کے شیعہ حوثی باغیوں کے حملوں میں حالیہ اضافہ کے بعد سعودی عرب کے وزیردفاع کے دفتر میں مشیر اور سعودی اتحادی فورسیس کے ایک ترجمان بریگیڈ جنرل احمدالعصیری نے دعویٰ کیا ہیکہ حوثیوں کے حملوں میں سعودی صوبہ نجران میں ایک دواخانہ اور اسکول بھی نشانہ بنایا ہے اور حملہ اوروں کو بخش

ٹیپو سلطان کے سیکولرزم اور حب الوطنی کو خراج

علیگڑھ ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ضمیر الدین شاہ نے اس یونیورسٹی کے شعبہ برائے مطالبات حکمت عملی کو ٹیپو سلطان سے موسوم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جنہوں (ٹیپو سلطان) نے ہندوستان کو غلام بنانے برطانوی سامراج کی کوششوں کے خلاف جرتمندی کے ساتھ مقابلہ کیا تھا اور ملک کیلئے دعا کی۔ ان

رفالے طیاروں کی خریدی ، معاہدہ کیلئے ہند۔فرانس ٹیم کی تشکیل

نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور فرانس نے وقت مقررہ میں پرواز کے قابل 36 رفالے جنگی طیاروں کی حصولیابی کی تفصیلات کو قطعیت دینے کیلئے مشترکہ ٹیم کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ آج ہندوستان کے دورہ پر اتے ہوئے فرانس کے وزیر دفاع جین یوس لی ڈرین اور ان کے ہم منصب منوہر پاریکر کے درمیان منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔ وزیراعظ

اترپردیش کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو مسلسل ناکامیاں

لکھنو ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے اسمبلی حلقہ پھارنڈہ کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو بری طرح شکست ہوگئی اور وہ تیسرے مقام پر رہے۔ ان نتائج کا اعلان اتوار کو کیا گیا جس کے مطابق سماج وادی پارٹی کے ونود تیواری 9200 ووٹوں کی اکثریت سے کانگریس کے بریندر کمار چودھری کو شکست دی۔ گزشتہ سال منعقدہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے

متنازعہ رئیل اسٹیٹ بل سلیکٹ کمیٹی سے رجوع

نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ اپوزیشن نے آج متنازعہ رئیل اسٹیٹ بل کو راجیہ سبھا کی 21 رکنی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کرنے حکومت کو مجبور کردیا اور کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ مانسون اجلاس کے پہلے ہفتہ میں اپنی رپورٹ پیش کردی جائے ۔ راجیہ سبھا میں اس بل پر غور و خوض اور منظوری کیلئے دو مرتبہ ناکام کوشش کے بعد حکومت نے ایک تحریک پیش کی جس ک

لوک سبھا میں ایک رکن کی سادہ لوحی پر قہقہے

نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میںآج ارکان اس وقت قہقہ زار ہوگئے جب بی جے پی کے ایک رکن نے حکومت سے دریافت کیا کہ ژالہ باری پر قابو پانے کیلئے وہ اقدامات کیوں نہیں کر رہی ہے۔ حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے فصلوںکی زبردست تباہی پر فکر مند دلیپ کمار منشو کھلال گاندھی نے ارتھ سائنس مسٹر ہرش وردھن سے یہ سوال کیا تھا۔ مرک

لوک سبھا میں جنرل سرویس ٹیکس بل منظور

نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) عرصہ دراز سے لیت و لعل کا شکار جنرل سرویس ٹیکس بل آج لوک سبھا میں کانگریس کے واک آؤٹ کے بعد منظور کرلیا گیا جبکہ حکومت نے یہ وعدہ کیا کہ اس قانون کے نفاذ سے اگر کسی ریاست کو نقصان پہنچانے اور مرکز اس کی پابجائی کرے گا اور یہ ادعا کیا کہ جدید یکساں بالواسطہ ٹیکس کی شرح 27 فیصد سے بھی کم ہوگی جیسا کہ ماہرین

موگا واقعہ کے خلاف جدوجہد کیلئے غیر سیاسی گروپ تشکیل

موگا ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : موگا میں پیش آئے دست درازی واقعہ کے خلاف جدوجہد کے لیے ایک غیر سیاسی گروپ تشکیل دیا گیا ہے ۔ جہاں پر ایک چلتی بس میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کے بعد باہر پھینک دیا گیا تھا ۔ یہ گروپ مشترکہ پر بھارت کسان یونین ( بی کے یو ایکتا ) ، بی کے یو ( او گراہن ) پنجاب کھیت مزدور یونین اور پنجاب نوجوان سبھا نے قائم کیا ہے

جیل میں ماویسٹ جوڑے سے بچوں کی ملاقات

کوئمبتور ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): جیل میں مقید ماویسٹ جوڑے روپیش اور شائینا کی دو لڑکیوں نے آج یہاں سنٹرل جیل میں اپنے والدین سے ملاقات کی ۔ پولیس نے بتایا کہ عامی ( 18 سالہ ) اور تھوجا سویرا ( 14 سالہ ) اپنے چاچا کے ساتھ جیل پہنچی اور اپنے والدین سے ملاقات کے لیے درخواست پیش کی ۔ اگرچیکہ یہ درخواست منظور کرلی گئی لیکن جیل کے احاطہ میں وا

متھرا کے قریب ایک ٹاون میں صورتحال کشیدہ

متھرا ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع متھرا کے سونک ٹاون میں ایک فرقہ کی لڑکی دوسرے فرقہ کے لڑکے ساتھ فرار ہوجانے کے بعد ایک گروپ کے پر تشدد احتجاج سے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک گروپ نے احتجاجی جلوس کے دوران ایک مذہبی مقام سے بعض اشیاء لیجا کر اس لڑکے کے مکان کے روبرو نذر آتش کردیا جس کے ساتھ یہ لڑکی 2 مئی کو فرار ہوگئی تھ

پی ڈی پی اور بی جے کے درمیان معاہدے لا حاصل:مظفر حسین بیگ

نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں حکمراں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ نے آج ریاست میں سیلاب کے متاثرین کو غذائی اجناس کی فراہمی کے مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی پیل کی ہے اور بتایا کہ اس مسئلہ پر ان کی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان معاہدہ محض کاغذی کارروائی تک محدود ہو

فلمساز منی رتنم ہاسپٹل میں شریک

نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): ممتاز فلمساز منی رتنم کو سینہ میں تکلیف اور بے چینی کی شکایت پر ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ جب کہ 58 سالہ ہدایت کار کو کل یہاں اندرا پرستھا اپولو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ۔ منی رتنم سرینگر میں چھٹیاں گذار رہے تھے ۔ جہاں پر انہوں نے سینہ میں تکلیف اور بے چینی کی شکایت کرنے پر فی الفور دہلی

اسکول فیس پر عام آدمی پارٹی کی اولیائے طلبہ سے مشاورت، اضافی فیس کے خلاف مہم کا اعلان

حیدرآباد ۔6 ۔مئی (سیاست نیوز) عام آدمی پارٹی اسکولوں میں بے تحاشہ فیس کی وصولی کے خلاف باضابطہ مہم چلائے گی۔ 11 مئی کو صبح 10 بجے پریس کلب بشیر باغ میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے عوامی سماعت منعقد کرتے ہوئے والدین و سرپرستوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی جائے گی ۔ ریاست گیر سطح پر والدین کی یونین بنانے کے متعلق غور کیا جائے گا۔ پروفیسر پی ای

دن میں گرمی، رات میں ہوائیں، موسم معتدل

حیدرآباد 6 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ بالخصوص دارالحکومت حیدرآباد میں روایتی جھلسا دینے والی گرمی اور چلچلاتی دھوپ کے ساتھ آغاز ہوا۔ ابتدائی پانچ دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس رہا۔ نظام آباد اور چند دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 42 ڈگری سے متجاوز بھی رہا۔ تاہم بعض مقامات پر مانسون سے قبل کی غیر موسمی بارش، ٹھنڈی ہو

انگلش کمیونیکیشن اسکلس و پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کورسیس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : سنٹر فار ( انگلش لینگویج ٹریننگ ) CELT ، یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ ، عثمانیہ یونیورسٹی ماہ اپریل و مئی 2015 میں ایک ماہی کراش کورس ، انگلش کمیونیکیشن اسکلس اینڈ پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کی پیشکش کررہا ہے ۔ 12 مئی سے اس کا آغاز ہوگا ۔ اوقات 6 تا 8 بجے صبح یا 6 تا 8 بجے شام ہیں ۔ فیس : 2500 روپئے ہے ۔ 11 مئی رجسٹریشن کی آخ

فینانس مینجر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی خدمات محکمہ مال کو واپس

حیدرآباد ۔6 ۔مئی (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے اقلیتی فینانس کارپوریشن کے فینانس مینجر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی شریمتی کے لکشمی کرن ڈپٹی کلکٹر کی خدمات محکمہ مال کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 73 جاری کیا گیا۔ شریمتی کے لکشمی کرن ڈپٹی کلکٹر کو یکم فروری 2014 ء کو محکمہ اقلیتی بہبود میں مامور کیا گیا

کے سی آر کے افراد خاندان عوام کے منتخبہ ، عوامی خدمت میں مصروف

حیدرآباد ۔6 ۔مئی (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل راجیشور راؤ نے کے سی آر کے افراد خاندان پر کانگریس قائد محمد علی شبیر کی تنقیدوں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کے سی آر کے ارکان خاندان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کے سی آر کے افراد خاندان عوام کے منتخبہ نمائندے ہیں اور وہ

لائبریری سائنس سرٹیفیکٹ کورس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( پریس نوٹ) : ڈائرکٹر آف پبلک لائبریز حکومت تلنگانہ کے بموجب یکم جون سے سرٹیفیکٹ کورس ان لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ( سی ایل آئی سیز ) کا آغاز ہوگا ۔ یہ کورس انگلش اور تلگو میڈیم پر مشتمل ہے ۔ جس کی مدت پانچ ماہ (شام کے اوقات ) میں مقرر ہے ۔ داخلہ کے خواہش مند امیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ رہنا چاہئے ۔ ادخال