قماربازی کے اڈے پر دھاوا 17 افراد گرفتار

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ پولیس نے قمار بازی کے ایک اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نقدم رقم سیل فون موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا ۔پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جیڈی میٹلہ کے علاقہ کا جولہ رامارم میں واقعہ مکان پر دھاوا کیا ۔ جہاں 50 سالہ درگایا 45 سالہ راجو41 سالہ سرینواس 41 سا

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) نارسنگی اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 26 سالہ شیکھر جو پیشہ سے تاجر نارسنگی علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 30 سالہ گنیش جو پیشہ سے لیبر

دوسری منزل سے گرکر ایک شخص فوت

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) عمارت کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں آر بی آئی کا ملازم 58 سالہ لکشمن راؤ فوت ہوگیا ۔ جلال گوڑہ علاقہ کا ساکن کل شام اپنے مکان کی دوسری منزل سے اتر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس میرپیٹ نے م

انتقال

حیدرآباد /6 مئی ( راست ) صاحبزادی حضرت مولانا الحاج سید عبدالمحی الدین قادری الموسوی المعروف حضرت چنو پاشاہ قبلہ علیہ الرحمہ حضرتہ سیدہ فاطمہ بیگم صاحبہ زوجہ جناب شاہ محمد ابوالفضل جنیدی سرور پاشاہ کا 5 مئی بروز منگل کی صبح 9 بجے مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ مولانا الحاج ڈاکٹر سید غوث محی الدین قادری الموسوی اعظم پاشاہ ج

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب گرمی زیادہ ہوجائے تو نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھو اس لیے کہ گرمی میں شدت جہنم کے جوش کے باعث ہوتی ہے ۔۔
( بخاری شریف )

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا اللہ کے نزدیک کونسا عمل سب سے زیادہ محبوب ہے ۔ فرمایا بروقت نماز ادا کرنا ، ابن مسعودؓ نے کہا پھر ، ارشاد ہوا والدین کی اطاعت کرنا ، پوچھا اس کے بعد کونسا ، فرمایا اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ۔۔

حدیث شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں جو رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں تھا وہ اب نظر نہیں آتا ۔ کہا گیا نماز تو ( باقی ) ہے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا نماز میں جو کچھ کیا ہے تمہیں معلوم نہیں ۔۔
( بخاری شریف )

مذہبی خبریں

واقعہ معراج النبیؐ ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ
کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی انٹرنیشنل معراج النبیؐ کانفرنس پر اجلاس، علماء کرام کا خطاب

خلیجی تعاون کونسل اور ایران

ایران اور دُنیا کی 6 بڑی طاقتوں کے درمیان 30 جون تک ہونے والے امکانی نیوکلیئر معاہدہ ، عرب ملکوں کے لئے کوئی خطرہ ہے یا اس سے خلیجی خطہ میں عدم استحکام پیدا ہوگا، یہ اندیشے اِن دنوں زور پکڑ رہے ہیں۔ خاص کر سعودی عرب نے ایران اور 6 بڑے ملکوں خاص کر گروپ کے اہم رکن امریکہ کے ساتھ ایران کی قربت کو مستقبل کی صورتحال کے لئے ’’فالِ نیک‘‘ نہ

برطانیہ میں انتخابات کیلئے آج رائے دہی، کانٹے کا مقابلہ متوقع

لندن ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے انتخابات کیلئے ووٹنگ کل ہوگی۔مختلف عوامی سروے اور پول کے مطابق برطانوی انتخابات میں لیبر اور کنزرویٹوز میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے جبکہ ایس این پی اور لب ڈیم کنگ میکر پارٹیا ں بن سکتی ہیں۔برطانوی ایوان زیریں یعنی دارالعوام کی کل 650 میں سے 326 نشتیں لینے والی پارٹی تنہا حکومت بنا سکتی ہے۔تاہم

مودی کو چین کیساتھ تعاون میں مزیداضافہ کا یقین

نئی دہلی ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ چین سے قبل اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا مجوزہ دورہ مختلف شعبوں میں تعاون، علاقائی استحکام اور ایشیاء میں ترقی و خوشحالی کیلئے ایک مضبوط بنیاد رکھے گا۔ نریندر مودی نے انگریزی اور چینی زبانوں میں ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’ہماری دو قدیم تہذیبوں اور دو سب سے بڑے ترقی پذیر م

ارون کمار سنگھ نے امریکی سفیر کا جائزہ حاصل کرلیا

واشنگٹن۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے لئے ہندوستان کے نئے سفیر ارون کمار سنگھ نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں آفیسر آف چیف آف پروٹوکول کو اپنے اسنادات پیش کرکے اپنے عہدہ کا باقاعدہ جائزہ حاصل کرلیا۔ مسٹر سنگھ امریکہ کیلئے 24 ویں ہندوستانی سفیر ہوں گے۔ قبل ازیں انہوں نے حال ہی میں فرانس میں ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی تھیں

ہندوستانی نژاد جنوبی آفریقی شہری پر بیوی کے قتل کا الزام

جوہانسبرگ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد پیشہ ور کیج فائٹر پر 29 سالہ بیوی کے بہیمانہ قتل کا الزام ہے کہ اس نے اپنے مکان میں اپنی بیوی کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ ملزم رمیز پٹیل کو پیر کے دن عدالت میں پیش کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنی ضمانت کیلئے اپیل داخل کرسکے جسے قبل ازیں عدالت نے نامنظور کردیا تھا۔ پٹیل کی بیوی فاطمہ تین لڑکوں ک

ایران پر ایتھوپیا میں مصرکیخلاف سازش کا الزام

قاہرہ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں 32 مختلف سیاسی جماعتوں اور 41 سماجی گروپوں نے ایتھوپیا میں مصر مخالف ایرانی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران، ایتھوپیا اور مصر کے درمیان طے پائے معاہدوں کو ناکام بنانے کی سازشیں کررہا ہے۔ مصر کی درجنوں سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندہ اتحاد ’’ الاستقلال‘‘ کے صدر

پاکستان کو امریکی لڑاکا طیاروں کی فراہمی پر ہندوستان کو تشویش

واشنگٹن۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کو 14 لڑاکا طیارے، 59 فوجی تربیتی جیٹس اور 374 بکتر بند گاڑیاں حوالے کی ہیں، جن کا قبل ازیں امریکی افواج نے افغانستان اور عراق میں کیا تھا۔ یاد رہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنی افواج کو ہٹا لیا ہے اور اس طرح ایگزیسٹیو ڈیفنس آرٹیکل زمرے کے تحت دفاعی ساز و سامان کو پاکستان منتقل کردیا گیا

دو یمنی صوبوں پر سعودی عرب کے فضائی حملے

صنعاء ۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دو شمال مغربی صوبوں صعدہ اور حجہ میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 30 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں سے قبل حوثی باغیوں نے منگل کو سعودی عرب کے ایک سرحدی قصبے کی جانب مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے تھے۔ان کے ردعمل میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیارو

مطلوب داعشی رہنماؤں کے سر کی قیمت 2 کروڑ ڈالرس مقرر

واشنگٹن۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی انتظامیہ نے عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر قابض انتہاپسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش)کے چار اہم رہنمائوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 2 کروڑ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ وہ اپنے "انصاف کے لئے انعام’ پروگرام کے تحت عبدالرحمان مصطفی القدولی کے بارے می

خاتون کے اجتماعی قتل میں 4 افراد کو سزائے موت

کابل۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی ایک عدالت نے چار افراد کو ایک خاتون کو اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اُتارنے کی پاداش میں سزائے موت سنائی ہے۔ 27 سالہ خاتون پر الزام تھا کہ اس نے مبینہ طور پر قرآن کریم کا نسخہ نذرآتش کیا تھا۔ علاوہ ازیں 8 افراد کو فی کس 16 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے جبکہ 18 دیگر افراد کو بے قصور پایا گیا ہے۔ 19 مارچ ک

اوباما کی کرد قائد مسعود برزانی سے ملاقات

واشنگٹن۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے عراق کے خودمختار کرد خطہ کے سربراہ سے وائٹ ہاؤز میں ملاقات کی۔ ایک اطلاع کے مطابق صدر اوباما اور نائب صدر جوبیڈن نے مسعود برزانی سے اس موضوع پر بات چیت کی جس کے تحت داعش کے ہاتھوں جن عراقی علاقوں کو کھو دیا گیا ہے، انہیں دوبارہ حاصل کیا جاسکے۔ یہاںن اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے ک