ناسا نے طا قتور ترین شمسی دھماکوں کی تصاویر جاری کردی

واشنگٹن ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خلائی ادارے ناسا نے طا قتور ترین شمسی دھماکوں کی تصاویر جاری کردی ہے۔ ناسا کے سولر ڈائنامکس آبزرویٹری مشن نے سورج سے نکلنے والے شعلوں کی یہ تصاویر 5مئی کو لی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقی مقناطیسی دھماکوں کے نتیجے میں سورج کی اوپری سطح سے رنگین شعلے خارج ہو رہے ہیں۔ ناسا کے مطابق ان

دنیا کی 2000 طاقتور کمپنیوں میں ہندوستان کی 56 کمپنیاں شامل

نیویارک ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فوربس کی جانب سے سالانہ طور پر تیار کی جانے والی ایک فہرست کے مطابق دنیا بھر میں جو 2000ء انتہائی بڑی اور طاقتور کمپنیاں ہیں، ان میں سے 56 کمپنیاں ہندوستان میں واقع ہیں۔ فہرست میں سب سے اوپر امریکہ کا نام ہے، جہاں 579 انتہائی طاقتور اور بڑی کمپنیاں موجود ہیں۔ مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز بھی ہندوستان کی

رفیق رجوانہ پنجاب کے نئے گورنر

ملتان ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدرِ پاکستان نے وزیرِ اعظم نواز شریف کی سفارش پر محمد رفیق رجوانہ کو صوبہ پنجاب کا نیا گورنر تعینات کر دیا ہے۔ملک رفیق رجوانہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان سے ہے اور وہ 2012 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملک کے ایوانِ بالا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے

عصمت ریزی کرنے والے فرانسیسی فوجیوں کیخلاف کارروائی

بنگوئی ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل افریقی جمہوریہ ان فرانسیسی فوجیوں کیخلاف قانونی کارروائی کرے گی جنہوں نے غذا کے عوض کمسن بچیوں کی پناہ گزین کیمپوں میں عصمت ریزی کی۔ ملک کے وزیرانصاف ارسٹائیڈ سوکمی نے کہا کہ خاطی فوجیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ یہ کوئی معمولی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایسا کرنے کا مطلب فر

اب وقت آ گیا ہیکہ اقوام متحدہ کی قیادت کوئی خاتون کرے : مون

اقوام متحدہ ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون جو اپنے جلیل القدر عہدہ سے آئندہ سال سبکدوش ہوجائیں گے، انہوں نے ایک انتہائی اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہیکہ اقوام متحدہ جیسی عالمی مجلس کی قیادت کوئی خاتون سنبھالے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ بان کی مون نے ماضی میں بھی کئی موقعوں پر یہ بات کہ

فریقین یمن میں امداد کی رسائی تک جنگ بندی پر آمادہ، کیری

ریاض ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ جان کیری یمن میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کے لیے سعودی حکام سے مزاکرات کرنے ریاض پہنچ گئے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ریاض میں سعودی حکام سے یمن کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ سعودی عرب روانگی سے قبل افریقی ملک جبوتی میں میڈیا سے گفتگو میں جان کیری نے کہا کہ تمام فریقین یمن میں

بنگلہ دیش 107/5، فالو آن کا خطرہ، پاکستان کا غلبہ

میر پور (ڈھاکہ) ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں بلے بازوں کے بعد بولرزکی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان کی میچ میں پوزیشن انتہائی مضبوط ہو گئی جبکہ بنگلہ دیش پر فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ پاکستان نے میچ کے دوسرے دن323/3 سے آگے کھیلنا شروع کیا تو اسی اسکور پر شکیب الحسن نے کپتان مصباح الحق (9) کی وکٹیں بکھ

ممبئی انڈینس کو ٹاپ 4 میں جگہ یقینی بنانے کا موقع

چینائی ۔ 7 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی متواتر چوتھی کامیابی درج کرانے کے بعد بلند حوصلہ ممبئی انڈینس کی یہی کوشش رہے گی کہ اپنے جیت کے تواتر کو وسعت دی جائے اور جاریہ انڈین پریمیر لیگ کے اپنے اگلے میچ میں جو کل یہاں ٹیبل ٹاپرس چینائی سوپر کنگس کے ساتھ مقرر ہے ، ایک اور فتح کے ساتھ ٹاپ 4 میں شمولیت کو یقینی بنانے کی سمت پیشرفت کی جائے ۔ ک

حیدرآباد نے راجستھان کو 7 رنز سے ہرادیا

ممبئی ۔ 7 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )آئی پی ایل 8 میں یکایک ٹاس جیت کر ہارنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جیسا کہ شین واٹسن کے راجستھان رائلز نے اپنے عارضی ہوم گراؤنڈ برابورن اسٹیڈیم میں سن رائیزرس حیدرآباد کے مقابل ہائی اسکورنگ میچ میں صرف 7 رنز سے ناکامی برداشت کی ۔ ڈیوڈ وارنر زیرقیادت مہمانوں کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر خود اوپنر کپتان نے

کرکٹ ،زندگی جینا سکھا دیتی ہے : نکولا براؤن

دوبئی ۔ 7 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ ویمنس کرکٹ کی آل راؤنڈر نکولا براؤن کی دانست میں کرکٹ سے پیسہ ، شہرت تو خودبخود کمائے جاسکتے ہیں لیکن اس کھیل کے تعلق سے انھیں جو مختلف پہلو سمجھ آیا ، وہ یہ ہے کہ اس کے ذریعہ زندگی جینا بھی سیکھا جاسکتا ہے ۔ شائقین کرکٹ کو یہ جان کر شائد تعجب ہو کہ نیوزی لینڈ بنیادی طورپر رگبی کیلئے شہرت رکھتا

ثانیہ لڑکیوں کو ٹینس کی طرف راغب کرنے کوشاں

نئی دہلی ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ’ٹینس کوئن‘ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان و پاکستان سمیت برصغیر میں نوجوان لڑکیوں کو ٹینس کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ کرکٹر شعیب ملک سے پانچ برس قبل شادی کرنے والی ثانیہ ہندوستان کے ساتھ پاکستان میں بھی بے انتہا مقبول ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’’می

یونس نے براڈمین کا ریکارڈ مساوی کیا

ڈھاکہ ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یونس خان کی ٹسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے عظیم آسٹریلین بیٹسمن براڈمین کی سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 58 چھکے مارنے والے بیٹسمن بھی بن گئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں جاری دوسرے ٹسٹ کے پہلے ٹسٹ اسپیشلسٹ یونس خان اور

شہریار خان کا دورۂ ہند ، باہمی سیریز پر حتمی بات چیت متوقع

لاہور ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیئرمین پی سی بی شہریار خان اس شنبہ کو ہندوستان جائیں گے، اور دسمبر میں مجوزہ انڈیا سیریز پر بی سی سی آئی سے دو ٹوک بات کریں گے۔ چیرمین پی سی بی ہندوستان سے سیریز کی بات چیت کا عزم کررکھا ہے۔ چیرمین شہریار خان 9 مئی کو ہندوستان جائیں گے، جہاں وہ ہندوستان کیساتھ سیریز سے اہم بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ یاد

پاکستان میں سکیورٹی کے بارے میں فیکا کے خدشات مسترد

اسلام آباد ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی تنظیم ’فیکا‘ کی طرف سے پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کی زیادہ بری صورتحال نہیں۔ نیز تنظیم کو پاکستان کے زمینی حقائق سے پوری طرح آگاہی نہیں ہے۔ پی سی بی کے ذرائع نے ب

گیتا نے برونز جیتا ، ہتیندر محروم

نئی دہلی ۔ 7 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)سینئر ایشین ریسلنگ چمپین شپ میں گیتا پھوگت نے ویمنس فری اسٹائیل 58kg کیٹگری میں برونز جیتا جبکہ ہتیندر رینوال اپنے برونز میڈل کا پلے آف مقابلہ ہار گئے اور مینس 125kg ڈیویژن میں انھیں دوحہ قطر سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا ۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے مطابق گیتا نے کل شب منعقدہ مقابلے میں ویتنام کی حریف کو چت کرک

لیونل میسی موجودہ دور کے بہترین فٹبالر

میڈرڈ ۔ 7 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )لیونل میسی دنیائے فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی ہیں ۔ اس دعوے پر ہوسکتا ہے بعض گوشوں کو اچنبھا ہو لیکن اس پست قد ارجنٹائنی لیجنڈ کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے جائیں تو بہت سارے ناقدین بھی عین ممکن ہے خاموش ہوجائیں۔ صرف ٹیلنٹ کی بات نہیں جو آپ کو دنیا میں بہترین کا درجہ دلادے ، میسی کے معاملے میں اُن

قران

رحمن نے (اپنے حبیب کو) سکھایا ہے قرآن۔ پیدا فرمایا ’’انسان کو، (نیز) اسے قرآن کا بیان سکھایا۔ (سورہ الرحمن۔۱تا۴)

حدیث

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قسم ہے اس ذات پاک کی، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، (پوری دنیا اس وقت تک فنا نہیں ہوگی، جب تک لوگوں پر ایسا دن (یعنی بدامنی و انتشار فتنہ و فساد کی شدت انتہاء سے بھرا ہوا وہ دور) نہ آجائے، جس میں نہ قاتل کو یہ معلوم ہوگا کہ اس نے مقتول) کو کیوں قتل کیا اور نہ مق

نیپال میں زلزلہ … درس و عبرت

اﷲ سبحانہ و تعالیٰ خالق کائنات ہے، وہی فاعل حقیقی ، متصرف بالذات ہے ، کائنات کی ہر شئی اُسی کے حکم کے تابع ہے ، کوئی طاقت و قوت اس کے بالمقابل نہیں ، وہ تنہا ہے ، قادر مطلق ہے، کائنات کا ذرہ ذرہ اس کی قدرت کے سامنے سرنگوں ہے ، جس نے بغیر نمونے کے زمین و آسمان کو پیدا کیا ، مختلف سیارے بنائے ، نت نئے عجیب الخلقت محیرالعقول مخلوقات بنائے

پانی کے مسائل

مرسل ابوزہیر
٭ آسمان سے برسا ہوا پانی ‘ چشمہ ‘ ندی ‘ نالا ‘تالاب ‘ کنٹہ ‘ حوض ‘ کنواں ان سب کا پانی پاک ہے ۔ ( وضو اور غسل دونوں ان سے درست ہیں )