نظام آباد کاکتیہ تعلیمی ادارہ کا ایمسٹ میں بہتر مظاہرہ

نظام آباد:29؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایمسیٹ کے نتائج میں ضلع نظام آباد مستقر کے کاکتیہ تعلیمی ادارہ سے وابستہ طلبہ کو ریاستی سطح کے رینکس حاصل ہونے پر پرنسپل محمد فرید الدین نے مسرت کا اظہار کیااور نظام آباد ضلع میں کاکتیہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ریاستی سطح کے رینک حاصل کرتے ہوئے زبردست کامیابی

کسانوں کو مشن کاکتیہ کاموں کا جائزہ لینے کا مشورہ

نظام آباد:29؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مشن کاکتیہ کے تحت تالابوں کی کشادگی کے کام انجام دئیے جارہے ہیں اور ان کاموں کا کسان راست طور پر جائزہ لیں تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اطہار پولیٹکل جے اے سی چیرمین پروفیسر کودنڈارام نے ضلع نظام آباد کے سرکنڈہ منڈل میں آل انڈیا کسان مزدور سنگم کی جانب سے سرکنڈہ میں منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے

دلشاد فاطمہ کی امتیازی کامیابی

نارائن کھیڑ 29 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول سکسیس انگلش میڈیم نارائن کھیڑ کی طالبہ مس دلشاد فاطمہ دختر مسٹر میر احمد علی مدرس (اُردو پنڈت) متوطن نارائن کھیڑ نے تعلیمی سال 2014-15 ء منعقدہ ایس ایس سی سالانہ امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے GPA.93 نشانات حاصل کرکے انگلش میڈیم سکسیس اسکولس میں منڈل سطح پر نارائن

کریم نگر میں فری ختنہ کیمپ کا انعقاد

کریم نگر 29 مئی (راست) جناب احمد بن عمر کنوینر دارالخیر ویلفیر سوسائٹی کریم نگر نے اطلاع دی ہے کہ 27 مئی کو غریب سنگتراش بستی پڈمہ اور چاند نگر جو سرسلہ منڈل کے تحت آتے ہیں اس جگہ پر کیمپ میں 38 بچوں کی مفت ختنہ کی گئی اور سوسائٹی کی جانب سے ضروری ادویات بھی تقسیم کی گئیں اور یہ کام ڈاکٹر عبدالقدوس کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا۔

شادی

کاغذ نگر 29 مئی (راست) الحاج محمد یٰسین موظف مدرس کی زیرسرپرستی رفعت آرا بنت محمد جعفر صادق مرحوم پاکیزہ نگر کاغذ نگر کا عقد مسعود جناب محمد وسیم الدین ولد محمد عابد تاجر کاغذ نگر کے ساتھ بعد نماز مغرب بمقام مسجد ابرار میں انجام پایا۔ قاضی آصف علی خاں نکاح کی کارروائی انجام دی۔ جناب محمد اکبر محی الدین نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعا کی۔

پٹرول و ڈیزل کی قیمتوںمیں کمی کرنے کی اپیل

گلبرگہ 29 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جئے کرناٹک رکشنا ویدیکے کے عہدہ داران نے گلبرگہ میںقومی نایب صدر بی جے پی و سابق چیف منسٹر یدی یور اپا سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ پٹرول اور دیزل کی قیمتوںمیں کمی کرنے کے لئے مرکزی حکومت پر دبائو ڈالیں ۔ عہدہ داران نے مزید کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں پہلے ہی دو بار اضافہ

ضلعی سطح کے اخبارات معاشی مسائل سے دوچار

گلبرگہ 29 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع گلبرگہ کے روزناموں کے مدیران کی اسو سی ایشن کے عہدہ داران نے بنگلور میں ضلع نگران وزیر گلبرگہ الحاج قمر الاسلام اور ریاستی پریس اسو سی ایشن کے صدر پی ایم منور کی قیادت میں وزیر اعلیٰ کرناتک مسٹر سدرامیا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ان مدیران نے اپنے اخبارات کے مختلف مسائل کی یکسوئی کے لئے ایک یاد

سکریٹریٹ کا گھیراؤ کرنے جموں و کشمیر ملازمین کی کوشش ناکام

سرینگر ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ریاستی حکومت کے عارضی ملازمین (کنٹراکٹ ، کیاژول ، یومیہ اجرت ) نے آج یہاں سیول سکریٹریٹ کے محاصرہ کی ناکام کوشش کی جہاں پر چیف منسٹر کی رہائش گاہ اور دفتر واقع ہے ۔ تاہم پولیس نے مداخلت کر کے 12 احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا ۔ عارضی ملازمین کی مشترکہ مجلس عمل کے صدر قیوم وانی نے یہ اپیل کی تھی کہ دیرینہ

یو پی اے حکومت کے دوران اعتماد کا بحران

پاناجی ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم کے دفتر پر عوام کے اعتقاد اور اعتماد کو بحال کیا ہے۔ انہوں نے اس دفتر کے تقدس اور وقار کو بھی ملحوظ رکھا ہے۔ یو پی اے حکومت کے دوران اعتماد شکنی کا بحران پایا جاتا تھا کیونکہ ماورائے دستور اختیارات کو استعمال کیا جارہا تھا۔ گوا کے ایک روز

بی جے پی حکومت کی خفیہ ڈور آر ایس ایس کے ہاتھ

نئی دہلی ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت کو دراصل آر ایس ایس اپنے خفیہ ایجنڈہ کے تحت چلا رہی ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کی جانب سے گزشتہ روز صدر کانگریس سونیا گاندھی پر عائد کئے گئے درپردہ الزام کو مسترد کردیا کہ وہ ماورائے دستور اتھاریٹی ہیں۔ چدمبرم نے وزیراعظم پر تنقیدمیں کہا

نیپال میں معمولی شدت کے زلزلہ کے چھ جھٹکے محسوس کئے گئے

کٹھمنڈو 28 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں آج زلزلہ کے چھ معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ یہ جھٹکے نیپال میں آئے ہلاکت خیز زلزلہ کے ایک ماہ بعد محسوس کئے گئے ۔ ایک ماہ قبل آئے زلزلہ میں نو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ پہلا جھٹکہ 4.0 شدت کا صبح 5.29 بجے محسوس کیا گیا ۔ اطلاعات کے بموجب ایک اور جھٹکا 4.2 شدت کا محسوس کیا گیا ۔ قبل ا

دہشت گردی ہند ۔ پاک تعلقات کی راہ میں رکاوٹ

اسلام آباد 28 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گردی کو ہندوستان و پاکستان کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ میں اصل مسئلہ قرار دیتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ مستقبل میں دونوں ملک جسطرح کی پالیسیاں اختیار کرتے ہیں تعلقات کو معمول پر لانے کا اس پر زیادہ انحصار ہے ۔ ہندوستانی ہائی کمشنر برائے پاکستان ٹی سی اے راگھون نے تاریخ اور سفارت

مودی ملک کی معیشت پر منموہن سنگھ سے سبق لینے پر مجبور

نئی دہلی 28 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی حکومت ایک کے بعد ایک غلطی کرتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے یہاں این ایس یو آئی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کی معیشت کے کام کاج کے تعلق سے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ایک گھنٹے کی

مانسون اتوار کو ساحل کیرالا سے ٹکرانے کی توقع

نئی دہلی، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی مانسون اپنی راہ پر گامزن ہے اور شاید کیرالا کے ساحل تک ہفتہ کو ہی پہنچ جائے، مگر یہ آمد اس قدر شدت سے شاید نہ ہو جس کی قبل ازیں پیش قیاسی کی گئی تھی۔ انڈیا مٹیورولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ کیرالا کے بعض مقامات پر تیز بارش اتوار کے آس پاس ہونے کا امکان ہے۔ مانسون موجودہ طور پر اَنڈمان اور نکوبار

مختصر خبریں

گیا ( بہار ) ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے آج 28 سالہ سنجے کمار کو تین سال قبل ایک 7 سالہ لڑکی کا ریپ اور قتل کردینے کی پاداش میں سزائے موت سنائی ہے۔

سرگرم سیاست : ’ نہیں ، شکریہ!‘ ’’ ہمیں یہیں رہنے دیں‘‘ : پرینکا

رائے بریلی ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’’ہمیں یہیں رہنے دیں‘‘، پرینکا گاندھی نے آج یہ بات کہی، اور سرگرم سیاست میں شامل ہونے کیلئے مقامی کانگریس قائدین کی درخواست عملاً ٹھکرا دی۔ پرینکا اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ہمراہ یہاں صدر کانگریس کے حلقہ کے دورے پر تھیں۔ سٹی ریسورس سنٹر کے معائنہ کے دوران پرینکا سے مقامی کارپوریٹر دھرمیندر دوی

گجر برادری کو سرکاری نوکریوں میں 5% کوٹہ ، ایجی ٹیشن ختم

جئے پور ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجروں اور حکومت راجستھان کے درمیان آٹھ روزہ تعطل جمعرات کی شب اختتام پذیر ہوا جبکہ حکومت نے ایک ایسا بل متعارف کرانے سے اتفاق کرلیا کہ گجروں اور چار دیگر طبقات کیلئے سرکاری زیرانتظام اداروں میں 50 فیصد کے مجموعی ریزرویشن کی قانونی حد کے باہر 5% کوٹہ یقینی ہوجائے۔ ان برادریوں کو علحدہ بل کے تحت ’’پسماند

سلمان کیس کی دستاویزات جل گئے مہاراشٹرا حکومت کا موقف

ممبئی،28مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا کے پاس بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ’ہٹ اینڈرَن‘ معاملہ کی کوئی بھی دستاویزات موجود نہیں۔ دفتر معتمدی میں محفوظ کردہ فائلیں جل کر خاکستر ہوچکی ہیں ۔ اس بات کا انکشاف ایک آر ٹی آئی جہدکار منصور درویش نے کیا۔ درویش نے بتایا کہ سکریٹریٹ میں محفوظ اس کیس کے تمام اہم دستاویزات 21جون 2012ء کو دفتر

ہند، چین، روس کا افغانستان پر تعاون کے امکانات پر غوروخوض

نئی دہلی، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان، چین اور روس نے آج افغانستان کی صورتحال اور وہاں علاقائی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ مسئلہ پر تینوں ممالک کے نائب مشیران قومی سلامتی کی سہ رخی روس۔ ہندوستان۔ چین طرز کے تحت یہاں منعقدہ میٹنگ میں بات چیت ہوئی۔ نیشنل سکیورٹی کونسل سکریٹریٹ کے بیان میں کہا گیا کہ شرکاء اجلاس نے افغا

سونیا گاندھی نے مرکز کو نشانہ بنایا

رائے بریلی ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رائے بریلی کا دورہ کرتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج اپنے حلقہ کے تئیں مرکز کو مردہ دل انداز اختیار کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا، جبکہ چند روز قبل راہول گاندھی نے الزام عائد کیا تھا کہ اُن کے خلاف مودی حکومت ’’انتقام کی سیاست‘‘ پر عمل پیرا ہے۔ سونیا نے جو دن بھر طویل دورہ پر آج صبح یہاں پہنچیں