شادی

کاغذ نگر 29 مئی (راست) الحاج محمد یٰسین موظف مدرس کی زیرسرپرستی رفعت آرا بنت محمد جعفر صادق مرحوم پاکیزہ نگر کاغذ نگر کا عقد مسعود جناب محمد وسیم الدین ولد محمد عابد تاجر کاغذ نگر کے ساتھ بعد نماز مغرب بمقام مسجد ابرار میں انجام پایا۔ قاضی آصف علی خاں نکاح کی کارروائی انجام دی۔ جناب محمد اکبر محی الدین نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعا کی۔ اس تقریب نکاح میں جناب مقبول حسین موظف میونسپل کمشنر، الحاج نظام الحق، جناب غلام احمد، جناب سید ذکی، پرنسپال بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی جناب محمد عبدالنعیم موظف رینج آفیسر، جناب ذبیح الدین، جناب عبدالسبحان، جناب سید منظور کے علاوہ دیگر معزز مہمان عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔