جبراً وصولی ، لوٹ مار کی منصوبہ ساز ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جبراً وصولی لوٹ مار اور ڈکیتی کا منصوبہ رکھنے والی ایک ٹولی کو پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ سائبر آباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم ( ایس او ٹی ) نے کشائی گوڑہ علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کار کے ساتھ چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تاہم اس ٹولی کا اصل سرغنہ جس نے ہتھیاروں کا انتظام کیا تھا ۔ وہ پولیس کی گرفت

سنگاپور میوزیم کو ہندوستانی قائدین کے مجسموں کا تحفہ

سنگاپور ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند نے سنگاپور کے انڈین ہیرٹیج سنٹر (IHC) چار قومی قائدین کے چھوٹے سائز کے مجسمے بطور تحفہ تفویض کئے ہیں۔ سنگاپور میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا میوزیم ہے جو ہندوستانی تاریخ سے معنون ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم کے دفتر (PMO) کے وزیر ایس ایشورن نے آئی ایم سی کی لانچنگ کے موقع پر کل اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہند ۔

نیپال میں زلزلے سے ہلاکتیں8413 ہوگئیں

کھٹمنڈو۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں 8413تک پہنچ گئی ہیں۔ 16000سے زائد زخمی ہیں، جبکہ 300افراد کے برف تلے دبے ہونے کا امکان ہے۔ نیپال کی ریڈ کراس سوسائٹی کے مطابق 25اپریل کے ہولناک زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 8000سے تجاوز کر گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے، پہاڑی علاقوں سے نعشیں نکالنے کا ک

امریکی کانگریس کو ایران معاہدے کی منظوری کا اختیار

واشنگٹن۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ نے ایران ایٹمی معاہدے کی منظوری کا اختیار کانگریس کو دے دیا۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی منظوری سے متعلق امریکی سینیٹ میں قانون سازی کے بل پر ووٹنگ ہوئی۔ 98ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ ایک رکن نے بل کی مخالفت کی۔ بل کی منظوری کے بعد اب امریکی کانگریس کو اختیار مل گ

امریکی عدالت : عوام کی جاسوسی غیر قانونی

واشنگٹن۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی عدالت نے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے عوام کی جاسوسی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ امریکی اپیل کورٹ نے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بڑی تعداد میں فون ریکارڈ جمع کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ماتحت عدالت نے این ایس اے کی پروگرام کی آئینی حیثیت کی درخواست کو مست

لوک سبھا اجلاس میں مزید 3 یوم کی توسیع کا اچانک فیصلہ

نئی دہلی ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کی کارروائی آج دو مرتبہ ملتوی کردی گئی۔ جب متحدہ اپوزیشن نے لوک سبھا اجلاس کو مزید 3 دن کیلئے توسیع کرنے حکومت کے فیصلے کے خلاف شدید اعتراض کیا اور اسے حکومت آمرانہ اقدام سے تعبیر کیا۔ ایوان کی کارروائی آج صبح شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے لوک سبھا اجلاس کو مزید 3 دن کیلئے توسیع کرنے کے فیصلہ پر احتجا

کمسن پانی کے سمپ میں گر کر فوت

حیدرآباد 8 مئی ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکا پانی کے سمپ میں گر کر فوت ہوگیا ۔راجندر نگر پولیس کے مطابق 9 سالہ چندر شیکھر جو عطا پور علاقہ کے ساکن پنڈاری کا بیٹا تھا ۔ طالب علم بتایا گیا ہے ۔ شیکھر کل اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ پانی کے سمپ میں گر کر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری کے رشتہ داروں کی کمپنی میں دھاندلیاں

نئی دہلی ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کی کارروائی آج مفلوج ہوگئی۔ جب اپوزیشن کانگریس نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے رکاوٹ پیدا کردی کیونکہ کاگ کی رپورٹ میں یہ الزام عائد کیا گیا ہیکہ نتن گڈکری کے افراد خاندان سے متعلق یواتی گروپ کو قرضوں کی منظوری میں دھاندلیاں کی گئی ہیں۔ اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور شو

پٹاخہ ساز فیکٹری میں دھماکہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش

مدناپور ( مغربی بنگال ) ۔ 8 ۔ مئی : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع مغربی مدناپور کے پنگلا میں واقع ایک غیر قانونی پٹاخہ ساز فیکٹری میں بم بنانے کے الزامات کے پیش نظر سی آئی ڈی نے آج یہ دعویٰ کیا کہ وہاں پر صرف پٹاخے تیار کئے جارہے تھے جب کہ اس فیکٹری میں چہارشنبہ کی شب دھماکہ میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی آئی ڈی ( آپریشن ) مسٹر ڈی

بلندی سے گرنے پر ایک شخص فوت

حیدرآباد 8 مئی ( سیاست نیوز)کشائی گوڑہ کے علاقہ میں مشتبہ طور پر بلندی سے گرنے کے سبب ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48 سالہ وینکنا جو پیشہ سے مستری تھا۔ چیرلہ پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سپریم کورٹ کی غیرجانبداری قابل ستائش

علیگڑھ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے عالم دین مفتی عبدالقیوم جنہوں نے اکشردھام مندر پر دہشت گردانہ حملہ کیس میں گذشتہ سال سپریم کورٹ سے بری کئے جانے تک جیل میں 11 سال قیدوبند کی زندگی گذاری تھی۔ آج کہا ہیکہ انہیں ملک کی عدالت العالیہ کی آزادی اور غیرجانبداری پر مکمل اعتماد ہے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے زیراہتمام منعقدہ

یو آئی ڈی اے آئی نے 9 کروڑ سے زیادہ آدھار کارڈ مسترد کردیئے

نئی دہلی ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 9 کروڑ 73 لاکھ آدھار کارڈ رجسٹریشن مسترد کردیئے گئے۔ یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا نے ان کاز کو دوبارہ جاری کئے جانے، معلومات کے معیار اور دیگر ٹیکنیکی وجوہات کی بناء پر مسترد کردیا۔ پارلیمنٹ کو آج اطلاع دی گئی کہ محکمہ آدھار نمبر ہندوستانی شہریوں کو جاری کرنے کے سلسلہ میں مصروف ہیں۔ 30 اپریل 2015

سرحدپار سے دراندازی کی کوشش میں ایک عسکریت پسند ہلاک

جموں ۔ 8مئی (سیاست ڈاٹ کام) فوجی دستوں نے آج ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقہ میں مداخلت کاری کی کوشش کو ناکام بنادیا اور ایک مشتبہ عسکریت پسند کو ہلاک کردیا جو کہ فوجی بھگوڑا بتایا جاتا ہے۔ محکمہ دفاع کے پی آر او لیفٹننٹ کرنل منیش مہتا نے بتایا کہ مندھارسیکٹر کے سرحدی علاقہ سونی گلی میں آج صبح 8-50 بجے فوجی کا ایک گشتی دستہ ا

حصول اراضیات بل کے خلاف سی پی آئی کا ملک گیر احتجاج

نئی دہلی ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کے تحویل اراضی بل کو کسان دشمن قرار دیتے وئے سی پی آئی نے آج بتایا کہ اس قانون کے خلاف ملک بھر میں 14 مئی کو احتجاجی مظاہرہ کئے جائیں گے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے بتایا کہ دہلی میں یہ احتجاج پارلیمنٹ کے قریب جنترمنتر پر ہوگا، جس میں سی پی آئی کے سینئر قائدین شریک ہوں گے اور یہ ت

ہندوستان صحافیوں کو تحفظ کے اعتبار سے بدترین ملک

نئی دہلی ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان، پاکستان، سری لنکا اور افغانستان ایشیاء میں صحافیوں کے تحفظ کے اعتبار سے سال 2014-15ء کے دوران بدترین ملک قرار دیئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی صحافیوں کے وفاق نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ آزادی خیال کے اعتبار سے جنوبی ایشیاء میں صحافت کی آزادی بہت محدود ہے۔ وفاق نے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنان