ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ، ایک کی عدم شناخت

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس سکندرآباد حدود میں پیش آئے دو ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 40 سالہ محمد افضل جو نال گیٹ پر کام کرتا تھا ۔ بلارم بازار سکندرآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات بلارم اور گنڈلہ پوچم پلی کے درمیان موجودہ ریلو

بیوی کا قاتل شوہر گرفتار

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) بیوی کے قتل میں ملوث شخص کو نریڈمیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر نریڈمیٹ مسٹر چندرابابو نے بتایا کہ گذشتہ ہفتہ سریکانت نے اپنی بیوی کا مبینہ طورپر قتل کردیا تھا اور فرار اختیار کرلی تھی ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد 29 سالہ اس شخص پی سریکانت کو گرفتار کرلیا جو ایسٹ کاکتیہ نگر نریڈمیٹ علاقہ کا ساکن ہے ۔ پ

برقی شاک سے خاتون کی موت

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں ایک خاتون برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق 49 سالہ بی لکشما اماں جو مہیشورم علاقہ کے ساکن لکشمیا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے زرعی مزدور بتائی گئی ہے ۔ کل شام وہ اپنے کھیتوں میں پانی کی سربراہی کیلئے برقی موٹر کھولنے گئی تھی کہ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر برسر مو

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد ۔13 ۔ اپریل (سیاست نیوز) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے تین درجات اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات جون 2015 ء کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع دیگر پڑوسی ریاستوں میں صبح 10 بجے ایک ساتھ شروع ہوںگے۔ تمام امتحانات تحریری ہوں گے۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے د

ا-19 اپریل کی نصف شب سے آٹو بند

حیدرآباد ۔13 ۔ اپریل (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 19 اپریل کی نصف شب سے آٹو بند کا اعلان کیا ہے، اس سلسلہ میں آج یہاں جے اے سی کے قائدین نے بند پر مشتمل پوسٹرس کو جاری کیا اور کہا کہ گزشتہ گیارہ دنوں کے دوران دو آٹو ڈرائیورس کو نامعلوم افراد نے پٹرول ڈال کر جلادیا ہے، جس کے بعد آٹو ڈرائیورس کے حوصلے پست ہوگئے ہی

یشودھا ہاسپٹل میں کینیا کی خاتون کی کہنی کی تبدیلی کی منفرد سرجری انجام دی گئی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : یشودھا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ پر ڈاکٹرس نے کینیا کی ایک خاتون مریض کی کہنی کے جوڑ کی تبدیلی کی ایک منفرد اور پیچیدہ سرجری انجام دی اور اس خاتون کی کہنی کے جوڑ کو مکمل طور پر تبدیل کیا ۔ کہنی کی تبدیلی کی سرجری ایک پیچیدہ پروسیجر ہے کیوں کہ کہنی میں کئی موئنگ اعضاء ہوتے ہیں جس سے ایک دوسرے کا توازن قائم ر

مسلمانوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی تجویز دستور کے مغائر

نئی دہلی۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اور بی جے پی نے آج شیو سینا کے مسلمانوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کے متنازعہ تبصرہ سے دوری اختیار کرلی اور کہا کہ یہ تجویزیں ’’ناقابل قبول ‘‘ اور دستور ہند کے خلاف ہیں ‘ جس کے تحت مذہب کی بنیاد پر اس مسئلہ پر فرق و امتیاز نہیں برتا جاسکتا ۔ مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے کہ

راہول کی واپسی ملک کیلئے مفید : جئے رام رمیش

احمد آباد 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے آج کہا کہ پارٹی نائب صدر راہول گاندھی 19 اپریل کو کسان ریلی سے خطاب کرنے سرگرم سیاست میں واپس ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ راہول کی واپسی سے نہ صرف کانگریس کو بلکہ سارے ملک کو فائدہ ہوگا ۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ان کی واپسی نہ صرف کانگریس بلکہ سارے ملک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔

ہندوستانی عوام کی خاطر خواہ تعداد مذہبی ‘ سروے

لندن 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی عوام کی اکثریت مذہبی رجحان رکھتی ہے جبکہ یہاں 76 فیصد عوام نے خود کو مذہبی قرار دیا ہے جبکہ صرف چند افراد نے خود کو ملحد کہلانا پسند کیا ہے ۔ ایک نئے عالمی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ دنیا کے 65 ممالک میں ایک تجزیہ کیا گیا جہاں 76 فیصد عوام نے خود کو مذہبی قرار دیا ہے جبکہ 21 فیصد نے خود کو غیر مذہب

سعودی عرب سے سفارتی کشیدگی ایران نے سفر حج معطل کردیا

تہران۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے عازمین حج کے سعودی عرب کے سفر کو معطل کردیا ہے ۔ جب کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایران کے وزیر ثقافت نے یہ فیصلہ مبینہ طور پر اسلئے کیا کہ دو مرد عازمین حج کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔ مبینہ طور پر جدہ ایئرپورٹ پر مار چ میں جب یہ معتمرین وطن واپس ہورہے تھے تو ان سے بد

انا ہزارے حصول اراضیات بل کے خلاف بھوک ہڑتال کے خواہاں

پونے 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن انا ہزارے سمجھا جاتا ہے کہ حصول اراضیات بل پر دہلی میں بھوک ہڑتال کرنے پر غور کر رہے ہیں تاہم کچھ کارکن انہیں صحت کی بنیادوں پر ایسا کرنے سے گریز کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ہزارے کے ایک ساتھی وشوامبھر چودھری نے کہا کہ انا جنتر منتر پر بھوک ہڑتال کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی صحت کی بنیاد پر ہم نے اس کے مغ