جاپان میں طیارہ رن وے سے پھسل گیا ، 20 افراد زخمی
ٹوکیو۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایشیانا ایرلائنس کا ایک طیارہ مغربی جاپان میں لینڈنگ کے وقت رن وے سے پھسل گیا اور تقریباً 20 مسافر معمولی سے زخمی ہوگئے۔ جاپانی نشریاتی ادارہ این ایچ کے کے بموجب حادثہ کی وجہ سے آج ہیروشیما ایرپورٹ بند کردیا گیا۔ ایربس 320 میں 74 مسافر اور 7 ارکان عملہ سوار تھے اور یہ جنوبی کوریا سے آیا تھا۔ پیراشوٹ استعما