ہندوستان کی آزادی میں نیتا جی کا اہم رول

برلن 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پڑ بھتیجہ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اُن سے خواہش کی کہ وہ آنجہانی مجاہد آزادی سے متعلق تمام خفیہ فائلس کو منظر عام پر لائیں کیونکہ حالیہ دنوں میں یہ خبریں بھی میڈیا میں گشت کررہی تھیں کہ نیتاجی کے قریبی رشتہ داروں پر نظر رکھی جارہی ہے یعنی ان کی جاسوسی کی جارہی

دبئی میں اہانت اسلام کے الزام میں ہندوستانی گرفتار

دبئی۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ فیس بک پر اسلام کی اہانت کرنے کے الزام میں ایک 41 سالہ ہندوستان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ یہ پریشان کن جھلکیاں عراق میں دیکھی گئیں۔ وکلائے استغاثہ کے بموجب ہندوستانی شہری ایس جی نے فیس بک پر گذشتہ سال جولائی میں اسلام کی توہین کی تھی۔ ملزم نے مبینہ طور پر تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعت

شام جانے والا مشتبہ دہشت گرد برطانیہ کے حوالہ

لندن ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 21 سالہ برطانوی مشتبہ دہشت گرد ترکی کی سرحد پر حراست میں لے لیا گیا جبکہ وہ سرحد پار کرکے شام میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا اور اسے برطانیہ کی تحویل میں دے دیا گیا۔ ایک مقامی لیبر پارٹی کے سیاستداں ساکن روش ڈیل، وحید احمد کو برمنگھم ایرپورٹ پر پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آج ارکان خا

ہیلاری کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم کا ایک چھوٹے سے قصبہ میں آغاز

سیڈار ریاپڈس ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کی مہم ہیلاری کلنٹن نے معمولی پیمانے پر ایک چھوٹے سے قصبہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اور رائے دہندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شروع کی۔ ہیلاری کلنٹن امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے اتوار کے دن آن لائن ویڈیو پیغام میں اپنی امیدواری کا اعلان

عراق کے 30 فیصد علاقوں پر دولت اسلامیہ کی گرفت کمزور

واشنگٹن 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )دولت اسلامیہ نے اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور عراقی افواج کے ذریعہ کی جانے والی کارروائیوں کے بعد عراق کے اُن 25 تا 30 فیصد علاقوں پر اپنی اجارہ داری کھودی جن پر کچھ ماہ قبل تک اُن حکومت تھی۔ پنٹگان کی اطلاع کے مطابق دولت اسلامیہ نے حالانکہ ملک کے شمالی اور مغربی حصوں پر قبضہ کرلیا تھا لیکن کیونکہ اس و

میرکل کو نوبل انعام یافتہ رامن کے کاغذات کی نقل کا تحفہ

برلن ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے نوبل انعام یافتہ سر سیوی رامن کے مخطوطات اور کاغذات کی نقل جن کا تعلق جرمنی کے ساتھ کافی گہرا ہے، چانسلر جرمنی انجیلا میرکل کو بطور تحفہ پیش کیں۔ وزیراعظم نے میرکل کو یہ کاغذات پیش کئے جبکہ خود میرکل کیمسٹری میں ڈاکٹریٹ کی سند رکھتی ہیں۔ سرسیوی رامن کا جرمنی سے گہرا تعلق تھا۔ ان

پولیس کی وردی میں رہزنی ،ہوم گارڈ گرفتار

حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) پولیس کی وردی میں رہزنی و سرقہ کی وارداتیں انجام دینے والے ایک ہوم گارڈ کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دیڑھ کیلو سونا ضبط کرلیا جو تقریباً 36 وارداتوں میں ملوث یہ ہوم گارڈ ہر روز نئی وارداتیں انجام دیتا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بالانگر ٹرافک پولیس سے وابستہ ایک ہوم گارڈ جو آفس میں کا

شراب پر امتناع ، انڈونیشیا ئی اسلامی پارٹیوں کی تجویز

جکارتہ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی اسلامی پارٹیوں نے تجویز پیش کی ہے کہ شراب کے استعمال پر امتناع عائد کرنے کا قانون منظور کیا جائے۔ جس کے تحت خاطیوں کو دو سال تک کی سزائے قید دی جاسکے۔ ارکان مقننہ نے آج کہاکہ مسلم غالب آبادی والے ملک میں شراب پینے پر کارروائی کرنے کی یہ تازہ ترین کوشش ہے۔ اِس قانون کے تحت جس پر پارلیمنٹ می

روس جاریہ سال ایران کو میزائیلس سربراہ کرے گا

ماسکو 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ایک عہدیدار نے کہاکہ روس جاریہ سال عصری میزائیل سسٹمس ایران کو سربراہ کرے گا جبکہ روس کی جانب سے ہتھیاروں کی ایران کو سربراہی پر امتناع برخاست کردیا گیا ہے۔ ایران کی اعلیٰ ترین صیانتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہاکہ اُن کے خیال میں یہ میزائیلس جاریہ سال سربراہ کردیئے جائیں گے۔ اُنھوں نے ر

ترکی : پہلے نیوکلیئر برقی پلانٹ کی تعمیر

انقرہ ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے آج اپنے پہلے نیوکلیئر برقی توانائی پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا۔ 20 ارب امریکی ڈالر مالیتی اس متنازعہ پراجکٹ کی ماہرین ماحولیات نے مذمت کی ہے۔ ترکی کو امید ہیکہ اس پلانٹ کے نتیجہ میں عظیم تر برقی توانائی کے اعتبار سے ترکی کے خود مکتفی ہونے کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ یہ پلانٹ روس کے نیوکلیئر ادارہ