مسلمانوں اورعیسائیوں کی لازمی خاندانی منصوبہ بندی ضروری:شیوسینا

ممبئی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کے مطالبہ پر ایک بڑا تنازعہ پیدا کرنے کے چند بعد ہی شیوسینا آج پھر ایک تنازعہ پیدا کرتے ہوئے مسلمانوں اور عیسائیوں کی لازمی خاندانی منصوبہ بندی کے ذریعہ ان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کی وکالت کی۔ حکمراں بی جے پی کی حلیف شیوسینا نے اپنے ترجمان روزنامہ ’’سامن

کشمیرانکاؤنٹر بدبختانہ ، احتیاط کیلئے فوج کو مفتی سعید کا مشورہ

سرینگر ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے آج ضلع پلواما کے ترال علاقہ میں ایک نوجوان کی ہلاکت کو بدبختانہ قرار دیا اور کہا کہ فوج کو صورتحال سے نمٹنے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بدبختانہ واقعہ سے اور ہم اس کیس کی حقیقت کاپتہ چلائیں گے۔ چیف منسٹر نے کہ

کولکتہ کی بسوں میں سی سی ٹی ویز کیمروں کی تنصیب

کولکتہ ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت کے زیر انتظام کولکتہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے JNNURM اسکیم کے تحت 632 بسوں میں سی سی ٹی ویز نصب کردئیے تاکہ مسافرین بالخصوص خواتین کے سفر کو محفوظ بنایا جاسکے ۔ CSTC کے مینجنگ ڈائرکٹر بھیشما دیب داس گپتا نے بتایا کہ جے این این یو آر ایم پراجکٹ I کے تحت شہری بسوں میں جدید آلات بشمول 3 سی سی ٹی ویز نصب ک

اسپیشل پبلک پراسکیوٹر کی برطرفی پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ

نئی دہلی 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ڈی ایم کے لیڈر کی جانب سے پبلک پراسکیوٹر کو برطرف کرنے کیلئے دائر کردہ درخواست پر منقسم فیصلہ سنایا۔ اُنھوں نے پبلک پراسکیوٹر کو کرناٹک ہائیکورٹ میں نمائندگی سے روکنے کے لئے یہ درخواست دی تھی جس نے سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو جے جیہ للیتا کے غیرمحسوب اثاثہ جات مقدمہ میں دائر کردہ اپیل پر اپ

مظفر نگر میں جھڑپ، 8 زخمی

مظفر نگر 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر کے حسین پور دیہات میں دو گروپس میں جھڑپ کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ کل دو بچوں میں معمولی سی بات پر جھگڑے نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ اس کی وجہ سے دونوں گروپس میں محاذ آرائی دیکھی گئی جہاں لاٹھیوں اور آتشیں اسلحہ بھی استعمال کیا گیا۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے علاقہ

بنڈونگ کانفرنس میں وزیراعظم کی عدم شرکت

نئی دہلی ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جکارتہ میں جاریہ ماہ کے اواخر میں منعقد ہونے والی ایشیاء اور افریقی ممالک کی بنڈونگ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے اور ان کی نمائندگی وزیر خارجہ سشما سوراج کریں گی ۔ انہوںنے صدر انڈونیشیا جکو وڈوڈو کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے 24 اپریل کی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کا اظہار کیا

شیوسینا ٹائیگر ہے ، ہم سے کوئی ٹکر نہ لے:ٹھاکرے

ممبئی 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) باندرہ (ایسٹ) اسمبلی ضمنی انتخابات میں نارائن رانے کی شکست کے بعد لفظی جنگ شروع کرتے ہوئے شیوسینا سربراہ اودھو ٹھاکرے نے کہاکہ انتخابات نے یہ صاف ظاہر کردیا ہے کہ کسی کو بھی اُنسے ٹکر نہیں لینی چاہئے۔ اِس کے جواب میں کانگریس لیڈر نارائن رانے نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اُنھیں اپنے سیاسی کیرئیر کے بارے

بہار میں ماویسٹوں کے خلاف پولیس چوکسی

نواڈہ ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس حملوں اور بہار پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس کی جانب سے ریاست کے مختلف اضلاع سے جدید اسلحہ و گولہ بارود کی ضبطی کے بعد بہار میں بھی سخت چوکسی ( ہائی الرٹ ) اختیار کرلی گئی ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس ( آپریشن ) مسٹر ششی ایم کھوپڈے نے بتایا کہ چھتیس گڑھ میں ماویسٹوں کے حملوں میں 13 جوانوں

زرداری کی اپنے بیٹے بلاول بھٹو سے دوبئی میں ملاقات

اسلام آباد۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر اور اپوزیشن جماعت پی پی پی کے معاون صدرنشین آصف علی زرداری نے دوبئی میں اپنے فرزند بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تاکہ دونوں باپ بیٹے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں اور اختلافات کو دور کیا جاسکے۔ کل ہوئی اس ملاقات کے بعد پاکستانی میڈیا نے ملاقات کی۔ تصویریں بھی جاری ہیں۔ یہاں اس

چین میں ترقی کی رفتار گزشتہ 15 سال میں سب سے کم

بیجنگ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح گزشتہ چھ سال میں سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کی معیشت کی شرحِ نمو 7.3 فیصد رہی۔ یہ 2009 ء میں آنے والی عالمی اقتصادی کساد بازاری کے بعد اقتصادی ترقی کی سب سے کم شرح ہے۔

سلامتی کونسل کی پابندی ’جارحیت کی مدد‘ کے مترادف: حوثی

اقوام متحدہ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے حوثی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی کو حوثی باغیوں نے ’جارحیت کی مدد‘ قرار دیتے ہوئے قرارداد کی مذمت کی ہے۔حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو لوگ اقوام متحدہ کی اس قرارداد کے خلاف مظاہرے کریں۔اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کو یمن می

اقوام متحدہ:حوثیوں کیخلاف اسلحہ کی پابندی عائد

اقوام متحدہ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں جاری خانہ جنگی کے مرکزی کردار حوثیوں کو اسلحہ فروخت کرنے یا مہیا کرنے پرپابندی عاید کردی ہے اور ملک کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔سلامتی کونسل نے منظور کردہ قرارداد کے ذریعہ یمن کی سابق ایلیٹ ری پبلکن گارڈ کے سابق سربراہ احمد صالح اور ح

امریکہ کو ایران سے نیوکلیئر معاہدہ ہوجانے کا پورا یقین : جان کیری

لیوبیک (جرمنی)۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آج بھی اس بات کا پورا یقین ہے کہ امریکی انتظامیہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کو قطعیت دینے میں کامیاب ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ صدر براک اوباما ایک ایسے قانون پر دستخط کرنے کو تیار ہیں جس کے تحت کانگریس کو کسی بھی معاہدہ کو مسترد

ممبئی حملہ : اندرون دو ماہ کیس کے اختتام کی ہدایت

لاہور۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے 2008ء ممبئی حملے کیس میں ملوث پائے جانے والے سازشی ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف اپنے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے پانچ گواہوں کو 22 اپریل کو عدالت میں حاضری کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد جس نے ٹرائیل کورٹ کو ممبئی حملے کیس کی اندرون دو ماہ تکمیل کرنے ک

مکۃ المکرمہ میں خلع کے واقعات میں اضافہ

ریاض۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عدالتوں میں 352 معاہدات ایسے پیش کئے گئے جن کا تعلق خاندانی تنازعات سے تھا۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران جو تنازعات عدالتوں سے رجوع کئے گئے ان میں خلع اور تنسیخ نکاح کی درخواستوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ ضلع ایک ایسا معاملہ ہے جس کے ذریعہ بیوی اپنے شوہر سے مختلف وجوہات کی بنیاد پر علیحدہ ہوجانے کا مطالبہ ک

آسٹریلیا کے وزیر دفاع کی دولت اسلامیہ سربراہ سے قطعی ناواقفیت

سڈنی۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے وزیر دفاع اس وقت خود اپنے اوپر غصہ سے آگ بگولہ ہوگئے جب ہزار کوششوں کے باوجود وہ دولت اسلامیہ کے سربراہ کا نام نہیں کہہ سکے اور یہ اس دن کی بات ہے جب انہوں نے دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے لڑائی کے لئے مزید آسٹریلیائی افواج بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔ ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران وزیر دفاع کی

کشتی غرقاب ہونے سے 400 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ

روم۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے ساحل سمندر کے قریب تقریباً 400 غیرقانونی تارکین وطن کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ جس کشتی میں وہ سفر کررہے تھے، وہ غرقاب ہوگئی۔ یہ اطلاع اس کشتی کے حادثہ میں بچ جانے والے افراد نے دی۔ جنہیں بچاکر اٹلی لایا گیا جہاں پہلے سے ہی شمالی افریقہ آنے والی بحری جہازوں اور کشتیوں کی آمد سے افراتفری مچی ہو

سعودی عرب میں گھریلو ملازمہ کو سزائے موت پر انڈونیشیا کا احتجاج

جکارتہ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جکارتہ نے آج سعودی عرب کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے ایک انڈونیشیائی گھریلو ملازمہ کا سر قلم کئے جانے کے واقعہ پر شدید احتجاج کیا اور یہ شکایت بھی کی کہ گھریلو ملازمہ کے رشتہ داروں اورسفارت خانہ کے اسٹاف کو بھی سزائے موت دیئے جانے سے قبل کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

اسرائیل نے حماس کے 29 ورکرس کو گرفتار کرلیا

نبلس۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی سکیورٹی فورسیس نے حماس کے 29 کارکنوں کو مغربی کنارہ کے شمالی علاقہ میں ایک چھاپہ کے دوران گرفتار کرلیا۔ دریں اثناء ایک فلسطینی سکیورٹی ذریعہ نے بھی گرفتاریوں کی توثیق کی جو نبلس کے اطراف و اکناف سے گرفتار کئے گئے جن میں اکثریت حماس ارکان کی تھی۔ علاوہ ازیں گرفتار شدہ افراد میں یونیورسٹی طلباء ا

مصر اور سعودی عرب کا مشترکہ جنگی مشقوں کا فیصلہ

ریاض ؍ قاہرہ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر اور سعودی عرب نے بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں پرصلاح مشورہ مکمل کرلیا ہے۔ جس کے بعد جلد ہی سعودی عرب کی سرزمین پر مشقیں شروع کی جائیں گی اور ان میں دیگر خلیجی ممالک کی مسلح افواج بھی حصہ لیں گی۔ جنگی مشقوں کے حوالے سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز قاہرہ میں م