سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک‘دس افراد زخمی

حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) ضلع رنگار یڈی کے علاقہ کندکور اور بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک ضعیف خاتون ہلاک اور دیگر 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ کندکور پولیس کے مطابق 60 سالہ نرسمہا اماں جو کندکور علاقہ کے ساکن نارائنا کی بیوی تھی یہ خاندان پیشہ زراعت سے وابستہ تھا ۔ کل رات ضعیف میاں بیوی ایک مسافر

کوسٹا ریکا میں آتش فشاں سے اخراج

سان جوز24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی امریکہ کے ملک کوسٹا ریکا کے آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اگلنے کے بعد سان جوز ائیر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔کوسٹا ریکا کے دا رالحکومت سان جوز کے قریب آتش فشاں پہاڑ سے گیس اور راکھ کے اخراج کے سبب ائیر پورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔رَن وے پر راکھ گر جانے کے باعث سروس متاثر ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کو د

کھیل کے دوران حادثات‘ دو کمسن بچوں کی موت

حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ ونستھلی پورم اور میر پیٹ میں پیش آئے دلسوز واقعات میں 2 کمسن بچے فوت ہوگئے جو کھیل کے دوران پیش آئے حادثات کا شکار ہوگئے تھے ۔ ونستھلی پورم کے علاقہ میں کرکٹ کے ٹینس بال کی زد میں آکر 6 سالہ ومشی کرشنا فوت ہوگیا جو کھیل میں مصروف تھا ۔ ٹینس بال اس کے سینہ پر لگا تھا اور اس کے بعد ومشی کرش

کشائی گوڑہ اور چلکل گوڑہ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ اور چلکل گوڑہ حدود میں پیش آئے دوعلحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی جن کی بیویوں نے گھر چھوڑ دیا تھا ۔ کشائی گوڑۃ پولیس کے مطابق 38 سالہ دیویندر جو پیشہ سے مزدور تھا کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا جو علاقہ مولا علی میں رہتا تھا ۔ کل اس کی بیوی نے جھگڑا کرنے کے بعد اس کا گھر چھوڑ دیا تھا اور

خواتین کو بھی مردوں کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں:ہلاری

نیویارک 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں 2016 میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات کی امیدوار ہلاری کلنٹن نے آج خواتین کے ساتھ مساویانہ سلوک روا رکھے جانے پر ہندوستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں آج خاتون تاجرین و صنعتکاروں کی کمی نہیں ہے جو مائیکرو فینانس قرضہ جات کے حصول کیلئے میدان میں اتر آئی ہیں اور اس طرح ان خواتین نے اُن ک

نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر زلزلہ کے دو جھٹکے

ویلنگٹن 24 اپریل (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ میں گذشتہ چار دنوں کے دوران دوسری بار زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 5.9 بتائی گئی ہے ۔ حالانکہ زلزلہ کے جھٹکے نے عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ ادی لیکن کوئی جانی ‘مالی نقصان نہیں ہوا ۔ جھٹکا مقامی وقت کے مطابق 3.36 بجے سہ پہر کو محسوس کیا گیا جس کا مبدا یہاں سے 66 کیلو میٹر دور جزیرہ م

حیدرآباد ی خاتون کے دماغ کا کامیاب آپریشن

لاس ایجنلس 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد کی ساکن اور کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی طالبہ کو ایک عجیب و غریب دماغی سرجری کے عمل سے گذرنا پڑا جسے اس نے ازراہ مذاق’’ اپنی ایسی جڑواں بہن سے تعمیر کیا جو گذشتہ 26 سال سے اسے پریشان کئے ہوئے ہے‘‘۔26 سالہ یامنی کرانم کے دماغ کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرس یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جسے وہ دما

امریکی یونیورسٹی میں ہندو مذہبی علامت ’’سواستک‘‘ پر امتناع زیر غور

واشنگٹن /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) باوقار جارج واشنگٹن یونیورسٹی نے سواستک پر امتناع عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ یہ ہندوؤں اور بدھ مت کے پیروؤں کی ایک مقدس علامت ہے۔ عہدہ داروں کا خیال ہے کہ یہ نازی علامت کے مماثل ہے اور چند یہودی طلبہ کے احساسات اس سے مجروح ہوتے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت منظر عام پر آیا، جب کہ ایک نامعلوم یہودی طالب علم

کشمیر میں 4زانیوں کو سزائے موت

سرینگر ۔/24اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) کپواڑہ میں ایک سیشن کورٹ نے آج8سال قبل ایک 13سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے الزام میں 4افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ جبکہ یہ لڑکی اسکول سے مکان واپس ہورہی تھی کہ اسے ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کیس کو شاذ و نادر قرار دیتے ہوئے پرنسپال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کپواڑہ محمد ابراہیم وانی نے ملزمین

لوک سبھا میں گڈس اینڈ سرویس ٹیکس بل پیش کردیاگیا

نئی دہلی۔/24اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں اپوزیشن کی شدید مزاحمت کے باوجود حکومت نے آج طویل عرصہ سے معرض التواء گڈس اینڈ سرویس ٹیکس بل پیش کردیا جبکہ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ یہ برابر برابر کی حصہ داری ہے اور ریاستوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سونیا گاندھی کی زیر قیادت کانگریس ارکان نے ترنمول کانگریس، بائیں بازو

ایمسیٹ پر کل دفتر سیاست میں ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ایمسیٹ ( انجینئرنگ / میڈیکل ) کے امتحانی سوالی پرچے سے واقفیت اور اچھے رینک کے مقصد کے تحت اتوار 26 اپریل کو صبح 11 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) مقرر ہے ۔ اس میں ریاستی سطح کے فیڈریشن کے تحت تیار کردہ نیا سوالی پرچہ دیا جائے گا ۔ او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق اور کلید Key

اقلیتوں ، ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کیلئے ریسارٹ مینجمنٹ میں سہ ماہی اسکلڈ ٹریننگ پروگرام

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد ، رنگاریڈی ، نلگنڈہ ، میدک اور محبوب نگر ڈسٹرکٹ کے اقلیتی ، ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کے لیے ریسارٹ مینجمنٹ / ہاسپٹلٹی میں تین ماہ کے اسکلڈ ٹریننگ اینڈ ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کا مئی کے پہلے ہفتہ میں آغاز کیا جارہا ہے ۔ یہ پروگرام چیف منسٹر کی ایڈوائزری کمیٹی کا تجویز کردہ ہے اور یوتھ و

درگاہ غریب نواز ؒپر چیف منسٹر راجستھان کی جانب سے چادر پیش

جئے پور ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کی جانب سے آج درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ پر ایک چادر پیش کردی گئی ۔ جب کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی 803 ویں عرس تقاریب یہاں منائی جارہی ہیں ۔ اس خصوص میں حکومت راجستھان کا ایک وفد نے اجمیر پہنچ کر درگاہ شریف پر چادر پیش کی ۔ اس وفد میں وزیر تعمیرات عامہ یونس خاں

مہاراشٹرا میں قریش برادری کی نظریں جرسی گایوں پر

ممبئی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بڑے گوشت پر امتناع عائد ہونے سے قریش برادری کے تاجروں کا روزگار خطرہ میں پڑ گیا ہے۔ وہ غیرملکی نژاد جرسی گایوں کے ذبیجہ کی اجازت طلب کررہے ہیں کیونکہ گائیں ہندوؤں کیلئے مقدس ہیں۔ کئی ریاستوں جیسے مہاراشٹرا میں حال ہی میں نئے قوانین کے تحت ان کے ذبیحہ پر امتناع عائد کردیا گیا ہے اور مویشیوں کے ذبیحہ کے

تلنگانہ سے اجمیر شریف کے لیے غلاف مبارک کی روانگی

حیدرآباد۔/24اپریل، ( سیاست نیوز)چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کو اجمیر شریف کیلئے غلاف مبارک حوالہ کیا۔ چیف منسٹر کیمپ آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں چندر شیکھر راؤ نے غلاف مبارک کا معائنہ کیا اور اسے بطور احترام اپنے سر پر رکھا۔ انہوں نے کچھ فاصلہ غلاف کو سر پر رکھتے ہوئے طئے کیا اور غلاف کی کشتی اقلیتی ب