ہندوستان میں بھی زلزلہ کی تباہ کاریاں ‘ 51 افراد ہلاک ‘ 237 زخمی
نئی دہلی 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور زلزلہ میں ‘ جس کا مبدا نیپال میں تھا ‘ آج ملک کے مختلف علاقوں میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہوگئے اور 237 زخمی ہوئے ہیں۔ اس زلزلہ کے نتیجہ میں کئی عمارتیں اور مکانات تباہ ہوگئے ۔ ہندوستان میں بہار ‘ اتر پردیش اور مغربی بنگال کی ریاستیں نیپال میں آئے زلزلہ سے سب سے زیادہ متاثر رہیں۔ زلزلہ پیما پر