بھینسہ میں کمزور طلبہ کیلئے سنہری موقع

بھینسہ /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلباء و طالبات کو اول درجہ کی کامیابی سے ہمکنار کرنے اور تعلیم کیلئے جستجو پیدا کرنے کیلئے C درجہ اور تعلیم میں کمزور طلباء کیلئے ضلعی سروا سکھشا ابھیان کے تحت گرمائی کلاسیس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بھینسہ منڈل ایجوکیشن آفیسر اے دیانند نے بھینسہ شہر کے سرکاری مدارس ، ا

میدک میں مشاعرہ ، مزاحیہ کلام سے سامعین قہقہہ زار

میدک /26 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام میدککے کرسٹل گارڈن میں 26 اپریل کی شب کو کل ہندمشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کا افتتاح رکن پارلیمان میدک مسٹر کے پربھاکر ریڈی اور مسٹر ایم دیویندر ریڈی سکریٹری راشٹریہ سمیتی و ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ پدما نے کیا ۔ اس مشاعرہ کے خوبصورت م حفل کی ص

سنگاریڈی میں عرس خواجہ غریب نواز کا انعقاد

سنگاریڈی /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی سنگاریڈی نے حسب سابق روایت سلطان الہند حضور سیدنا خواجہ معین الدین حسن سنجری چشتی اجمیری خواجہ غریب نوازؒ کے 803 ویں عرس شریف کے موقع پر عرس تقاریب کا اہتمام احاطہ درگاہ حضرت فتح خان صاحب میاں مجذوبؒ سنگاریڈی میں صدر خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی محمد اکرام علی ع

ہمناآباد میں جلسہ قرات کا انعقاد

ہنماآباد /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اس دنیا کا ہر مسلمان تلاوت قرآن سے وابستہ ہے لیکن قرآن کی وہ تلاوت عنداﷲمعتبر ہے جسمیں تجوید کا لحاظ کیا جا ئے انزرین خیالات کا اظہار مدر سہ بلالؓ بی بی گلی کے جلسہ قرآت سے الحاج حافظ فیاض صاحب قاسمیؔصدر مدرس مدرسہ نورالعلوم نے کیا۔مدرسہ ہذا میں پڑھنے والی معصوم طالبہ ھدیٰ ارم بنت محمد ذاکر

بزم حامدؔ کریم نگر کا سہ ماہی طرحی و غیر طرحی مشاعرہ

کریم نگر /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بزم حامد کریم نگر کا 77 واں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ بتاریخ 26 اپریل 2015 بروز اتوار بوقت 2 بجے دن بمقام دفتر بزم حامد مکان نمبر 3-5-74 محلہ کوٹلہ شیخان کریم نگر بصدارت محمد قدیر محی الدین منعقد ہوا ۔ حبیب خان ( دوبئی ) اور سید سلیمان توکلی ( منصور ) مہمانان خصوصی تھے ۔ نظیر لطیفی کی تلاوت کلام پاک سے محفل کا

انٹرمیڈیٹ سال دوم میں ونپرتی کی طالبہ کو ضلع سطح پر پہلا مقام

ونپرتی /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج میں ونپرتی کے اسکالر جونئیر کالج کی طالبہایل ھریتا کو BIPc میں 986 نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلع بھر میں پہلا مقام حاصل کیا ۔ اسی طرح اسی کالج کے طلبہ بھارتی 972 ، پی ھریتا 965 پوالیکا 964 سری دیوی 962 نشانات حاصل کئے۔ ایم پی سی میں اسی کالج کے طلبہ لاونیا 985 حاصل کرتے ہوئے کالج ٹاپر رہ

ہندوستان ہر ایک نیپالی کے آنسو پونچھے گا:مودی

نئی دہلی۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستانہ ہر ایک نیپالی شہری کے آنسو پونچے گا ۔ اُن لوگوں کی مدد کیلئے جو زلزلہ سے متاثرہ نیپال میں پھنس گئے ہیں ہر ممکن کوشش کرے گا ۔ بحران کے اس وقت میں نیپال کے آنسو خشک کرنے کی کوشش کرے گا ۔ ملبہ میں دبے ہوئے زندہ انسانوں کی جان بچانے کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔ نعش

کاشتکار کی خودکشی‘ عام آدمی پارٹی کا ڈرامہ

نئی دہلی۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس نے الزام عائد کیا کہ کاشتکار گجیندر سنگھ کی خودکشی عام آدمی پارٹی کا ڈرامہ تھا جو ’’سانحہ ‘‘ میں تبدیل ہوگیا اور پارٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اس واقعہ سے درست سبق حاصل کرے ۔ عام آدمی پارٹی کے جلسہ عام میں حال ہی میں ایک کاشتکار نے خودکشی کرلی تھی ۔ اس کا حوالہ دیتے ہوئے آر ایس ایس کے ترجمان ’’

بیرونی ممالک میں 7,800کروڑ روپئے کالا دھن

نئی دہلی ۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے اطلاع دی ہے کہ 7,800کروڑ روپئے سے زیادہ رقم بیرون ملک 2013-14ء کے دوران جمع کی گئی ۔ اعلیٰ سطحی مالی سراغ رسانی شعبہ نے پتہ چلایا ہے کہ ملک کے معاشی چینلس کے ذریعہ مشتبہ رقومات کی منتقلی عمل میں آئی ہے ۔ وزارت فینانس کی جانب سے تیار کردہ تازہ ترین رپورٹ کے بموجب مالیتی سراغ رسانی محکمہ غیر محسوب آم

بچوں پر بڑوں کے مماثل مقدمہ چلانے کے فیصلہ پر تنقید

نئی دہلی ۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کی جانب سے بچوں کی اقل ترین عمر کی حد کو گھناؤنے جرائم کے ارتکاب کی صورت میں بالغوں کے مساوی قوانین کے تحت مقدمہ چلانے کیلئے حکومت کی منظوریپر بعض گوشوں سے شدید مذمت کی جارہی ہے ۔ حقوق اطفال کارکنوں ‘ دانشوروں اور ماہرین نے اس تجویز پر شدت سے تنقید کی ہے جو افراد اس تجویز کی تائید کرتے ہیں وہ اح

دہلی کمشنر کو خاطی ملازمین پولیس کے خلاف کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی ۔26اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس کمشنر کو عدالت نے ہدایت دی ہے کہ تحقیقات کا آغاز کریں اور خاطی ملازمین پولیس کے خلاف سنگین کوتاہیوں کی بناء پر مقدمات قائم کئے جائیں جو اسلحہ و گولہ بارود کی غیرقانونی سرگرمیوں کے بارے میں ہو ‘ سیشن کی عدالت نے کمشنر کو یہ ہدایت اُس وقت دی جب کہ پانچ سال سزائے قید کو کالعدم قرار دیا گیا جو

مغربی بنگال بلدی انتخابات میں تشدد کی مذمت

نئی دہلی26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم نے آج مغربی بنگال کے بلدی انتخابات کے دوران مراکز رائے دہی پر قبضوں اور دیگر قسم کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹ لینا چاہیئے اور 2016ء کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں کافی صیانتی انتظامات کرنے چاہیئے ۔ تشدد کے واقعات کو جمہوریت پر علی الاعلان حملہ قرار دیتے ہوئے پا

فضائیہ کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ‘ارکان عملہ محفوظ

سورج گڑھ۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر جو معمول کی مشق پر تھا جس میں تین ارکان عملہ سوار تھے سورج گڑھ شہر میں جو ضلع سری گنگا نگر میں واقع ہے محفوظ طور پر اتار لیا گیا ۔ ہیلی کاپٹرآج 8.30بجے شب کل حادثہ کا شکار ہوگیا تھا لیکن تینوں ارکان عملہ اور پائیلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ فضائیہ کی جانب سے

بجٹ اجلاس کے بعد نئے گورنرس کا تقرر

نئی دہلی۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) بجٹ اجلاس کے بعد این ڈی اے حکومت 9ریاستوں میں گورنرس کی مخلوعہ جائیدادیں پُر کرے گی ۔ چار ریاستوں کے گورنرس کو دیگر پانچ ریاستوں کا انچارج بنایا گیا ہے ۔ بہار ‘ پنجاب ‘ آسام ‘ ہماچل پردیش ‘ میگھالیہ ‘ میزورم ‘ منی پور ‘ تریپورہ اور تلنگانہ میں گورنرس کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ پوڈیچری کے لیفٹننٹ گو

جی ایس ٹی قانون اور زرعی بحران پر پارلیمنٹ میں مزید ہنگامہ کا اندیشہ

نئی دہلی۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)حکومت اور اپوزیشن پارلیمنٹ کے اجلاس میں جس کا آغاز کل سے ہوگا جنرل سیلس ٹیکس قانون اور زرعی بحران جیسے مسائل پر ایک دوسرے سے دوبارہ الجھ سکتی ہے ۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں یہی مسائل سرفہرست ہوں گے ۔ نریندر مودی زیرقیادت حکومت کے پاس جاریہ ہفتہ تکمیل کیلئے ایک مصروف ایجنڈہ ہے ۔ جب کہ دونوں ایوان صرف

نیپال کے زلزلے میں متعدد ہندو مندر منہدم تاریخی ورثہ کی حامل منادر کھنڈرات میں تبدیل ، بحالی ناممکن

کٹھمنڈو ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی وادی کٹھمنڈو اور متصلہ علاقوں میں گزشتہ روز کے ہلاکت خیز زلزلے کے نتیجہ میں کئی تاریخی عمارتیں اور ہندو مندر کھنڈر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ نیپال میں 80 سال کے دوران یہ پہلا بدترین زلزلہ تھا۔ 1934ء میں ایک تباہ کن زلزلہ میں 10,000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز کے زلزلہ میں اس ملک کے کئی قدیم ترین من

زلزلہ مہلوکین کی ورثاء کو فی کس 6 لاکھ روپئے معاوضہ

نئی دہلی ۔ 26 ؍ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے اعلان کیا کہ ہندوستان میں زلزلہ کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کے ارکان خاندان کو فی کس 6 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے ۔ وزیر نریندر مودی نے نیپال اور ہندوستان میں بچاوکاری و راحت اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دیگر ایجنسیوں کے ساتھ ملکر کام انجام دیں ۔ پی ایم او کے بارے م

نیپال کو امریکہ کی ہنگامی امداد ،زلزلہ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی

نئی دہلی ۔ 26 ؍ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے نیپال میں گذشتہ روز کے زلزلہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس دشوارکن گھڑی میں (امریکہ) اس علاقے اور نیپال کے متاثرہ عوام کے ساتھ ہے ۔ متاثرین کی مدد اور راحت رسانی کے لئے حکومت نیپال کے ساتھ امریکی حکومت بھرپور تعاون ک

نیپال میں دوسرے دن بھی زلزلے ، 10,000 ہلاکتوں کا اندیشہ

کٹھمنڈو۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کوہ ہمالیہ کے دامن میں واقع ملک نیپال لگاتار دوسرے روز آج بھی طاقتور زلزلوں سے دہل گیا۔ نیپالی حکام نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ دو دن کے زلزلوں میں 10,000 سے زائد ہلاکتیں ہوسکتی ہیں ۔ پانچ ہندوستانیوں کے بشمول اب تک مرنے والوں کی تعداد 2500 ہوگئی ہے ۔ تازہ زلزلوں کے جھٹکے علی الترتیب صبح 6.7 ، 6.5 اور شام م

انتقال

حیدرآباد ۔ 26 اپریل (راست) جناب سید عبدالسلام ہاشمی ولد سید موسی رضا ہاشمی موظف محکمہ جنگلات کا آج 26؍ اپریل بروز اتوار رات 11-30 بجے گلوبل ہاسپٹل لکڑی کا پل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیربعد نماز عصرمسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں ادا کی جائیگی ۔ تدفین متصل قبرستان درگاہ حضرت احمد بادپاؒ میں عمل میں آئیگی ۔ پسماندگان میں 8 لڑکے اور ت