کینیا دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا:وزیر داخلہ

گریسا (کنیا) 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کینیا کے وزیر داخلہ نے آج عزم کرتے ہوئے کہا کہ ملک دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی ہم اُن کے آگے گھٹنے ٹیکیں گے ۔ عزم ظاہر کیا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف اپنی جنگ جیتے گی۔ 147 طلباء کو موت کے گھاٹ اُتارنے کے بعد چاروں خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا تھا۔ نعشوں کو بذریعہ طیارہ نیروب

گائے کو’’ راشٹریہ ماتا ‘‘ قرار دینے کا مطالبہ

نئی دہلی۔/3اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) گھر واپسی پروگرام پر پہلے ہی سے تنازعہ کا شکار ہندوتواکے مبلغ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے اب گائے کو’ راشٹریہ ماتا‘ قرار دینے کی مہم شروع کردی ہے اور یہ ادعا کیا کہ ان کا یہ مطالبہ ہر ایک ہندوستانی کے جذبات کا مظہر ہے۔ متنازعہ یوگی کی زیر قیادت تنظیم ہندو یوا واہنی نے علیگڑھ میں Missed

کینیا میں دہشت گردانہ حملہ پر صدر کانگریس کا اظہار مذمت

نئی دہلی ۔ 3 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کینیا میں ایک یونیورسٹی کیمپس پر دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی ہے اور کہا کہ کوئی نظریہ یا مذہب اس طرح کی حرکتوں کی تائید نہیں کرسکتا ۔ اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف وحشتناک اور غیر انسانی گروپس ہی تعلیم و تربیت کے مراکز پر حملہ کرسکتے ہیں ۔ تاہم

یمن سے ہندوستانیوں کے تخلیہ کی تکمیل متوقع

کوٹایم ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی محکموں کی تازہ کوششوں پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے یمن میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستانی شہریوں کا تخلیہ اندورن دو دن مکمل ہوجائے گا۔ چیف منسٹر کیرالا وومن چانڈی نے جو مرکز سے اور یمن میں ہندوستانی سفارتخانہ سے مسلسل ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں، تخلیہ کی کارروائی کے انداز کی ست

انتخابات میں نئے الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی تجویز

نئی دہلی۔/3اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام )الیکشن کمیشن ایک جدید الکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کرنا چاہتا ہے تاکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران رائے دہی کے رجحانات کے افشاء کی روک تھام اور ووٹر کی شناخت کو مخفی رکھا جاسکے۔ اگرچیکہ ان تجاویز کی لاء کمیشن نے بھی تائید کی ہے لیکن حکومت نے اس خصوص میں قطعی فیصلہ نہیں کیا ہے۔الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین میں

عہدیدار کی زدوکوب ،گوا کے مجرم وزیر مستعفی

پاناجی /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گوا کے وزیر برائے دیہی ترقیات فرانسسکو مکی پاچیکو ایک سرکاری عہدہ دار کو تھپڑ مارنے کا مجرم قرار دیئے جانے کے بعد اپنے عہدہ سے مستعفی ہو گئے۔ سپریم کورٹ نے بھی تحت کی عدالت کے فیصلہ کی توثیق کردی ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ وہ ریاست کی بی جے پی زیر قیادت حکومت کے لئے مزید پریشانی پیدا کرنا نہیں چاہتے۔ پاچی

ڈرون طیارے اب لکھنؤ پولیس کا ہتھیار ،بے قابو ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے استعمال

لکھنؤ۔/3اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام )ڈرون طیارے اب خصوصی فریضہ انجام دیں گے جبکہ لکھنؤ پولیس کا یہ منصوبہ ہے کہ آسمان سے نگرانی کے علاوہ ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ان طیاروں کا استعمال کیا جائے۔ بغیر پائیلٹ کا یہ چھوٹا سا طیارہ اتر پردیش کے مختلف حساس مقامات میں فضائی تصاویر لینے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اور اب پہلی مرتبہ بے قابو ہجوم پر

بی جے پی کو خوداحتسابی اور بڑوں کے احترام کا کانگریسی مشورہ

نئی دہلی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی کو مشورہ دیا کہ وہ خوداحتسابی کرے اور بڑوں کا احترام کرے۔ علاوہ ازیں کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ عمر رسیدہ کہنہ مشق قائدین ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کی برسرعام تحقیر کررہے ہیں۔ چند گھنٹے قبل ہی امیت شاہ نے راہول گاندھی پر تنقید کی تھی۔ اس کے ج

نازیبا مہم کی شکایت کجریوال کو مکتوب

نئی دہلی۔/3اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرم ویرا گاندھی نے جنہوںنے ناراض قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کے موقف کی تائید کی ہے اپنی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کے نام مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کے خلاف نازیبا مہم چلائے جانے کی شکایت کی۔ گاندھی نے جو لوک سبھا میں اپنی پارٹی کے گروپ لیڈر بھی ہیں پرشان

انصاف سے محرومی پر خودکشی کرنے دھوکہ باز خاتون کی دھمکی

دہرہ دون۔ /3اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈیمی آف ایڈمنسٹریشن میں مبینہ طور پر اس پروقار ادارہ کے عہدیدار کی طرف سے جاری کردہ جعلی شناختی کارڈ پر یہاں بحیثیت آئی اے ایس پروبیشنر قیام کرنے والی خاتون روبی چودھری نے حکام پر اس ادارہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر کو بچانے کا الزام عائد کیا اور اس کے ساتھ انصاف نہ کئے جانے پر خودک