مدھیہ پردیش کے ٹاؤن میں 45 گرفتاریاں، کرفیو جاری

نیمچھ ( ایم پی ) ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 45 افراد کو مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچھ میں ہنومان جینتی کے دوران جھڑپ کے سلسلے میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کرفیو احتیاطی اقدام کے طور پر برقرار ہے، پولیس نے یہ بات کہی۔ نیمچھ کے جواد ٹاؤن میں جمعہ کی رات کرفیو لاگو کرنا پڑا تھا جہاں دو برادریوں کے درمیان پتھراؤ کے نتیجے میں کم از کم 20 اف

بہار میں جنگل راج ہے تو گودھرا کا فساد کیا تھا؟

پٹنہ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے اسمبلی انتخابات میں جنتادل (متحدہ) کی کامیابی پر دوبارہ جنگل راج مسلط ہوجانے سے متعلق بی جے پی کے ریمارکس پر شدید ردعمل میں چیف منسٹر نتیش کمار نے استفسار کیاکہ گجرات میں 2002 ء کے فسادات کیا تھے؟

یمن سے مزید 800 ہندوستانیوں کا تخلیہ

نئی دہلی ؍ اسلام آباد ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 800 ہندوستانیوں کا لڑائی سے بدحال یمن سے آج تخلیہ کرایا گیا، جہاں کی صورتحال متحارب گروپوں کے درمیان داخلی کشاکش میں شدت کے سبب نمایاں طور پر ابتر ہوچلی ہے۔ آج کے تخلیے کے ساتھ ہندوستان نے ابھی تک اپنے 1,800 شہریوں کو اس ملک سے نکال لیا ہے۔ مملکتی وزیر برائے امور خارجہ وی کے سنگھ جو ت

سمرتی ایرانی کی فلمبندی کے محرکات کی تحقیقات

پناجی، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گوا کے چیف منسٹر لکشمی کانت پاریکر نے کہا ہے کہ سرکاری انتظامیہ تحقیقات کرے گا کہ ملبوسات کے شوروم فیب انڈیا کے ٹرائل روم میں مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے جس خفیہ کیمرہ کی نشاندہی کی ہے، وہ عمداً کی گئی حرکت تھی یا نہیں؟

یمن میں انسانی بنیادوں پر حملے روکنے اقوام متحدہ میں روس کی تجویز

عدن / اقوام متحدہ 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس آج رات ہونے والا ہے جس میں روس کی اس تجویز پر غور کیا جائیگا کہ یمن پر سعودی عرب کی قیادت جو فضائی حملے ہو رہے ہیں انہیں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کیلئے روکا جانا چاہئے ۔ روس نے تجویز پیش کی ہے کہ 15 رکنی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے تاکہ یمن میں ہو

شمالی سینائی میں مصری فوج کے زمینی اور فضائی حملے

قاہرہ 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی فوج نے تشدد کا شکار شمالی سینائی علاقہ میں زبردست زمینی اور فوجی کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 40 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کل تخریب کاروں کے حملے میں 15 فوجی اور دو شہری علیحدہ واقعات میں ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مصر کی فوج نے آج بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا تھا ۔ ایک عہدیدار

نائجر میں گردن توڑ بخار ‘45 اموات

نائیمے 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائجر میں گردن توڑ بخار کی وباء سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے ۔ وزیر صحت نے بتایا کہ جنوری میں یہ وباء پھوٹ پڑی جس کے نتیجہ میں اب تک 45 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 345 کیسس منظر عام پر آئے ہیں ۔ دارالحکومت نائیمے میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا جہاں 18 اموات ہوئی ہیں اور 119 کیسس ریکارڈ کئے گئے ۔

ملائیشیاء میں ہیلی کاپٹر حادثہ ‘6 ہلاک

کوالا لمپور 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کوا لا لمپور کے مضافات میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں اس میں سوار تمام 6 افراد بشمول ایک قانون ساز جمال الدین جرجس جو سابق ملائیشیائی سفیر برائے امریکہ رہ چکے ہیں ہلاک ہوگئے ۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ کے بعد ہیلی کاپٹر دھماکے کے ساتھ شعلہ پوش ہوگیا۔

ایران سے نمٹنے کیلئے ڈپلومیسی بہترین راستہ :اوباما

واشنگٹن 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج کہا کہ ایران کے متنازعہ نیو کلیر پروگرام سے نمٹنے کے معاملے میں ڈپلومیسی بہترین راستہ ہے ۔ انہوں نے یہ بات ایسے وقت کہی جبکہ دو دن قبل تہران کے ساتھ معاہدہ کو قطعیت دی گئی ۔ ایران اور چھ عالمی طاقتوں نے تاریخی معاہدہ کے خد و خال کو قطعیت دے دی جس میں ایران کے نیو کلیر پروگرام

آسٹریلیا میں مخالف اسلام احتجاجی ریالیاں

سڈنی 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں ہزاروں افراد نے احتجاجی ریالی منظم کرتے ہوئے آسٹریلیائی پرچم لہرائے اور ’’ آسٹریلیا ہاں ‘شریعت نہیں‘‘کے نعرے لگائے ۔ اس کے جواب میں دیگر گروپس نے بھی ریالیاں منظم کرتے ہوئے نکتہ چینی کی اور رواداری کی ضرورت پر زور دیا۔حقیقی آسٹریلیا کا دعوی کرنے والے گروپ کی خاتون ترجمان کتھرین بری