ایران کے نیوکلیر مسئلہ پر معاہدہ کانگریس کی جانب سے خیرمقدم

نئی دہلی ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج ایران، امریکہ، روس، فرانس، یو کے، جرمنی اور چین کے مابین متنازعہ نیوکلیر مسئلہ پر مفاہمت طئے ہوجانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی ترجمان اور سابق وزیر کامرس آنند شرما نے کہا کہ برسوں کے تعطل کا خاتمہ اور جامع یکسوئی 30 جون 2016ء کے خطوط پر ’لوزین‘ معاہدہ کافی نمایاں تبدیلی ہے۔ اس سے یقینی طو

ایران : کھیل کود کے مقابلے دیکھنے کیلئے خواتین پر پابندی برخاست

تہران ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر ایرانی اسپورٹس عہدہ دار کا کہنا ہے کہ ملک کے حکام نے مردوں کے اسپورٹس میچز دیکھنے کیلئے خواتین کی موجودگی پر امتناع کو جزوی طور پر برخاست کردیا ہے۔ نائب وزیر کھیل کود عبد الحمید احمدی کے حوالے سے سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا نے آج کہا کہ ایران کی اسٹیٹ سکیورٹی کونسل نے اُن کی وزارت کے ایک منصوبہ ک

کشمیر : تین فوجی جوان ہلاک

سرینگر ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تین آرمی جوان ہلاک جبکہ ایک دیگر بھی فوت ہوجانے کا اندیشہ ہے جبکہ اُن کی گاڑی جموں و کشمیر کے لداخ علاقہ میں بھاری برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئی، دفاع کے ترجمان نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ تین سپاہیوں کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے، جو فوت ہوجانے کا اندیشہ ہے۔

ججس کانفرنس کے وقت پر جج کا اعتراض، سی جے آئی خاموش

نئی دہلی ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف جسٹس آف انڈیا این ایل دتّو نے آج اپنے سپریم کرٹ رفیق کار کوریان جوزف کے اس اعتراض پر تبصرے سے انکار کیا کہ ججس کانفرنس کو گُڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر اواخرِ ہفتہ منعقد کیا گیا ، اور ایسی باتوں کو بالکلیہ مسترد کردیا کہ ایک اور جج نے بھی اس ایونٹ کے وقت پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ’’ کوئی تبصرہ نہی

فزیوتھراپی کی طالبہ کا ریپ، ہم جماعت و دیگر دو گرفتار

نئی دہلی ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 23 سالہ فزیوتھراپی اسٹوڈنٹ کو مبینہ طور پر اُس کے ہم جماعت اور اُس کے تین دوستوں نے دہلی کے پاش ویویک وہار علاقہ میں آخرالذکر کے مکان پر ایک پارٹی کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کا شکار بنایا، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ واقعہ چہارشنبہ کو پیش آیا جب اس لڑکی کو اُس کے دوست آکاش نے اپنے م

عمانی جہاز گجرات کے قریب غرق

راجکوٹ ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین کوسٹ گارڈ اور اسٹیٹ مرین پولیس نے آج 17 ارکان عملہ کو بچا لیا، جن میں سے 15 پاکستانی ہیں، جو اُس عمانی جہاز پر سوار تھے جو گجرات کے ضلع امریلی میں پیپاواو پورٹ سے تقریباً دس ناٹیکل میل دور غرق ہوگیا۔ یہ جہاز ’عبداللہ‘ الانگ شپ بریکنگ یارڈ کی طرف گامزن تھا۔ تمام 17 ارکان عملہ بشمول ایک ہندوستانی بچا

گارمنٹ شوروم کے ملازمین کی ضمانت

پناجی، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملبوسات کے شوروم فیاب انڈیا کے 4 ملازمین کو آج مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا، جنھیں کل مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی جانب سے ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ کی نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ابتدائی پشیمانی کے بعد فیاب انڈیا نے ملک بھر میں اپنے شورومس میں خفیہ کیمرے نصب کرنے کی تردید کی ہے۔ گوا شوروم کے

گوا کے متنازعہ وزیر کا استعفیٰ منظور

پناجی 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گوا کے گورنر مریدولا سنہا نے آج ایک داغدار ریاستی وزیر فرانسیسکو پاچیکو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ وہ کل کابینہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ گورنر نے چیف منسٹر آفس کو مطلع کیاکہ فرانسیسکو کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے جسے کل راج بھون کو روانہ کیا گیا تھا۔ ان کے استعفیٰ کے بعد ریاستی کابینہ میں وزراء کی تعداد 1

نلگنڈہ پولیس انکاونٹر میں ہلاک غیر سماجی عناصر کا یو پی سے تعلق

حیدرآباد۔/4اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ نلگنڈہ ضلع کے سوریہ پیٹ کے قریب جانکی پورم انکاؤنٹر میں ہلاک غیر سماجی عناصر کا تعلق اُتر پردیش سے ہے اور وہ مختلف جرائم میں ملوث تھے۔ وزیر داخلہ نے وضاحت کی کہ پولیس سے تصادم میں مرنے والے دہشت گرد نہیں ہیں۔ این نرسمہا ریڈی نے آج ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما کے س

پولیس ہراسانی سے تنگ آکر مسلم خاتون کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : اپنے جوان بیٹے کی تلاش میں در در بھٹکنے پر مجبور ایک مسلم خاتون نے پولیس کی مبینہ ہراسانی اور رسوائی سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ ریاست تلنگانہ میں پولیس کی مبینہ ہراسانی سے فوت ہونے والے مسلم اقلیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ ابھی ضلع نظام آباد کی پولیس تحویل میں مسلم نوجوان کی موت کا واقعہ تازہ ہی تھا کہ

تلنگانہ میں سوائن فلو کے 14 نئے کیس

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : تلنگانہ میں سوائن فلو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ تازہ کیس میں 14 افراد سوائن فلو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جنوری سے 2 اپریل تک 27423 افراد کا معائنہ کیا گیا جس میں سے 2284 میں پازیٹیو پایا گیا جب کہ سوائن فلو کی پیچیدگیوں کے باعث فوت ہونے والوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے ۔۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 4 اپریل (راست) جناب سید قاسم علی عرف نانا جی ایچ ایم سی کنٹراکٹر کا مختصر سی علالت کے بعد 4 اپریل کو بعمر 75 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان غازی بنڈہ بڑی گنبد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان اور 7 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 5 اپریل کو بعد نماز ع