سنگترہ کھائیں ، صحت بنائیں
سنگترے میں حیاتین الف ، ب اور ج کی بڑی مقدار اُسے دوسرے پھلوں سے ممتاز اور منفرد ٹھہراتی ہے اور ان خوبیوں سے اس کا استعمال کئی قسم کی بیماریوں میں انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے ۔ سنگترے کی ایک خاصیت یہ ہے کہ یہ بڑی جلدی ہضم ہوجاتا ہے ، چونکہ اس میں گلوکوز اور کیلشیم کا جز وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال سے معدے کی تیزابیت بھی