کسٹمرس اور مارکیٹرس کیلئے ایرٹیل کا ’ ایرٹیل زیرو ‘ متعارف

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ایرٹیل نے گاہکوں اور مارکیٹرس کے لیے ایک ون پلیٹ فارم ، ایرٹیل زیرو ‘ متعارف کیا ہے ۔ اس کو سائنڈ اپ کرنے کے ساتھ موبائیل ایپس کی ورائٹی کے لیے گاہک مفت ڈیٹارسائی سے مستفید ہوں گے ۔ سرینی گوپالن ڈائرکٹر ، کنزومر بزنس ، بھارتی ایرٹیل ( انڈیا ) نے کہا کہ ’ ایرٹیل زیرو ‘ کو متعارف کرنے کے لیے ہم پر جوش ہی

اے پی و تلنگانہ میں ووڈا فون نیٹ ورک اور ریٹیل ٹرانسفارمیشن مستحکم

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ووڈا فون نے آندھرا پردیش و تلنگانہ میں نیٹ ورک اور ریٹیل ٹرانسفارمیشن کو مستحکم کرنے کے ساتھ گاہک کے تجربہ کو بڑھادیا ہے ۔ اپریل 2014 تا مارچ 2015 کے درمیان زائد از 150کروڑ آئی این آر سرمایہ لگا کر نیٹ ورک کو مستحکم اور ڈسٹری بیوشن کو وسعت دی ہے ۔ اس مدت کے دوران 1300 سے زائد نئی سائٹس ایکٹیویٹ کرتے ہوئے نیٹ

سیاست و ایم ڈی ایف سمر کیمپس سے کئی خواتین خود روزگار کے قابل

حیدرآباد 8 اپریل (دکن نیوز) ادارہ سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے 45 روزہ ووکیشنل سمر کیمپ 2015 ء کے سلسلہ میں میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے عہدیداروں اور تربیتی مراکز کے ذمہ داروں کا ایک مشاورتی اجلاس آج دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست منعقد ہوا۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے صدارت کی۔ ابتداء میں جناب محمد خواجہ معین الدین

مذؔہبی خبریں

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 9 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ مقرر ہے ۔ مولانا محمد ارشد قاسمی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

ٹرین ٹریک عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ مادھو جی وینکٹ رمنا کالونی ، شیر لنگم پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل حفیظ پیٹ ہائی ٹیک سٹی کے درمیان پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران مادھو ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور م

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 26 سالہ راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ پی جے آر نگر میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز 6 اپریل کے دن وہ بنجارہ ہلز کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی ح

بلندی سے گرنے پر پینٹر کی موت

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک پینٹر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ راجیش جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ پریم نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ راجیش وینگل راؤ نگر کے علاقہ میں ایک دو منزلہ عمارت پر کام کر رہا تھا کہ وہ بلندی سے مشتبہ طور پر نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

چرلہ پلی علاقہ سے نعش برآمد

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ پولیس نے آج چرلہ پلی علاقہ سے ایک شحص کی نعش برآمد کرلی ہے جو کھلی اراضی میں دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے تھوڑی دیر بعد اس نعش کی شناخت کرلی اور بتایا کہ 46 سالہ سرینواس جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا کشائی گوڑہ میں رہتا تھا ۔ پولیس نے اس کی نعش برآمد کرلی ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیق

اقلیتی بہبود کی اسکیمات کو حقیقی مستحقین تک پہونچانے کی مساعی کرنے پر زور

حیدرآباد ۔8 ۔ اپریل (سیاست نیوز) اقلیتی بہبود کی اسکیمات پر موثر عمل آوری اور اسکیمات کے فوائد حقیقی مستحقین تک پہنچانے کیلئے تمام اداروں کے عہدیداروں کو مساعی کرنی چاہئے ۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود محمد جلال الدین اکبر نے آج تمام اقلیتی اداروں کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں گزشتہ سال کی اسکیمات کا عمل آوری کا جائزہ

طالب علم کو مستقبل کا تعین ایس ایس سی کے بعد کرنے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی کے بعد کورس اور مضامین کا انتخاب ہی مستقبل کا تعین کرتا ہے ۔ اگر کسی کو میڈیسن کرنا ہو تو سائنس کے مضامین لینا ہوگا ۔ بزنس مینجمنٹ کیرئیر کے لیے کامرس لے سکتے ہیں جب کہ انجینئرنگ / ٹکنالوجی کے لیے یم پی سی گروپ انٹر میڈیٹ سطح پر لینا ہوگا ۔ اس کے علاوہ روزگار سے مربوط کورسز کے لیے ووکیشنل ا

پولیس انکاونٹر کی برسر خدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ

حیدرآباد۔8اپریل(سیاست نیوز)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا تلنگانہ ریاست نے آلیر پولیس انکاونٹر کو فرضی قراردیتے ہوئے مذکورہ انکاونٹر کی برسرخدمت جج سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر کمیونسٹ قائدین ڈاکٹر کے نارائنہ‘ سید عزیز پاشاہ اور سی پی آئی اسٹیٹ جنرل

بے قصور مسلم نوجوانوں کو ہراساں نہ کرنے ٹی آر ایس کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے !!

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں پولیس کی جانب سے ہراسانی و اذیتوں کے واقعات کی شکایات عام ہوتی جارہی تھیں کہ پولیس نے 5 مسلم نوجوانوں کو مبینہ طور پر قتل کے واقعہ سے یہ بات واضح ہونے لگی ہے کہ حکومت کا درحقیقت پولیس پر کوئی کنٹرول باقی نہیں ہے اور پولیس امن و امان کی برقراری کے نام پر من مانی کارروائیوں میں مصروف

وقف بورڈ کے بحران کی یکسوئی میں حکومت تلنگانہ کی غیر سنجیدگی

حیدرآباد ۔8 ۔ اپریل (سیاست نیوز) وقف بورڈ میں اسپیشل آفیسر کی عدم موجودگی کے سبب پیدا شدہ بحران کی یکسوئی میں حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کے سلسلہ میں ایڈوکیٹ جنرل اور لاء ڈپارٹمنٹ کی رائے حاصل کرنے کے بعد متعلقہ فائل چیف منسٹر کی منظوری کی منتظر ہے۔ چیف منسٹر کی جانب سے سنگل جج کے فیصلہ ک

ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر پر انٹیرئیر اینڈ ایکسٹیرئیر شو

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر پر 10 تا 13 اپریل انٹیرئیر اینڈ ایکسٹیرئیر شو کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جہاں جدید اور ہم عصر ڈیزائنر فرنیچر جو خصوصی طور پر آرکیٹکٹس ، ڈیزائنرس ، ٹریڈ پروفیشنلس کو وقف کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے ۔ اس ایگزیبیشن میں پیش خدمت ہے ۔ ایک ہی چھت تلے چنندہ اشیاء کے ذریعہ اپنے گھروں کو

اترکھنڈ اور اترپردیش حکومتوں کو بیدخل کرنے کی سازش

بھوپال ۔ 8 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میزوروم کے سابق گورنر عزیز قریشی جنہیں حال ہی میں زبردستی عہدہ سے ہٹادیا گیا تھا ۔ یہ دعویٰ کیا کہ بعض سازشی عناصر نے ان سے ملاقات کر کے اترکھنڈ میں ہریش راوت اور اترپردیش میں اکھلیش یادو حکومت کو برطرف کردینے کا اصرار کیا تھا، جب وہ ان ریاستوں کے گورنر تھے ، مسٹر عزیز قریشی نے آج رسمی طور پر کانگریس

تعمیر امکنہ اسکیم کیلئے مرکزی فنڈس میں کٹوتی

پٹنہ ۔ 8 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اندرا آدرس یوجنا (غریبوں کیلئے مکانات کی اسکیم) کیلئے مرکزی فنڈس میں کٹوتی پر بہار اسمبلی میں آج حکمراں اور اپوزیشن کے درمیان بحث و تکرار کے باعث کارروائی مفلوج ہوگئی اور نظم و ضبط بحال کرنے کی کوشش ناکام ہوجانے پر اسپیکر اودے نارائن چودھری نے ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کردی اور جے ڈی رکن عبدالبا

وی کے سنگھ کے متنازعہ ریمارک ، بی جے پی بے تعلق

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے اپنے ایک مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے متنازعہ ٹوئیٹ سے بے تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئیٹر کوئی پارٹی فورم نہیں بلکہ شخصی فورم ہے اور ٹوئیٹر پیام کے معنی صرف متعلقہ شخص ہی بہتر طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔ مملکتی وزیرخارجہ جنرل وی کے سنگھ یمن سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کی مہم کا حال ہی میں

اڈیشہ کے مجالس مقامی کے انتخابات میں بیجو جنتادل کی کامیابی

بھوبنیشور ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اڈیشہ میں حکمران بیجو جنتادل نے 8 مجالس مقامی ، 3 بلدیات اور 5 نوٹیفائیڈ علاقوں میں شاندار کامیابی حاصل کرلی ۔ جہاں پر کل انتخابات منعقد ہوئے تھے ۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ حکمران بی جے ڈی نے واس پلا ، دھرما گڑھ ، بالی میلہ ، تسرا ، ویھاکول ، نوٹیفائیڈ ایریا کونسل اور 3 میونسپلٹیز

کیرالا میں مختلف تنظیموں کی ایک روزہ ہڑتال

تھروننتا پورم ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کیرالا میں مختلف تنظیموں کی جانب سے آج ایک روزہ ہڑتال کی اپیل پر ریاست بھر میں جزوی اثر دیکھا گیا ۔ ریاست کے بیشتر علاقوں میں دکانات اور کاروباری ادارے بند رکھے گئے اور سڑکوں سے بسوں کو ہٹادیا گیا ۔ تاہم بعض خانگی گاڑیاں بشمول موٹر سیکل اور کار دوڑتے ہوئے نظر آئے ۔ پولیس نے بتایا کہ سرکاری