مذؔہبی خبریں

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 9 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ مقرر ہے ۔ مولانا محمد ارشد قاسمی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

سالانہ ہفت روزہ اجتماعات
سیدنا صدیق اکبرؓ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : حسب العمل در آمد قدیم مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام سالانہ ہفت روزہ اجتماعات سیدنا صدیق اکبرؓ خلیفہ اول کا آغاز یکشنبہ 22 جمادی الاخر سے ہوگا ۔ بعد نماز ظہر جامع مسجد چار چمن جہاں نما مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری افتتاحی خطاب کریں گے ۔ اور 2-30 بجے دن مسجد منورہ امجد الدولہ باغ مصری گنج میں بیان ہوگا اور بعد نماز عشاء دارالعلوم سیف الاسلام مسجد تیغ جنگ خلوت میں اجتماع ہوگا ۔ مولانا غلام خواجہ سیف اللہ سلمان سہروردی ، قاری غلام حامد حذیفہ اکبری ، قاری محمد شعیب عرفانی وغیرہ مخاطب کریں گے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی خلیفہ حضرت ابوالفداء 9 اپریل کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔۔

جلسہ و سیرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ و
نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ادارہ ادب صادق کا جلسہ و مشاعرہ 10 اپریل کو بعد مغرب سہیل منشن روبرو محبوب فنکشن ہال مہدی پٹنم منعقد ہوگا۔ ادبی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر م ق سلیم کریں گے ۔ جب کہ منقبتی و نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی ڈاکٹر مجید بیدار کی ہوگی ۔ نظامت ڈاکٹر فرید الدین صادق کریں گے ۔ فیض صدیقی مہمانوں کا خیر مقدم کریں گے ۔۔

جشن ولادت باسعادت فاطمہ ؓ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : کل ہند مجلس فیضان مصطفی ﷺ کے زیر اہتمام سالانہ جشن ولادت باسعادت فاطمہ ؓ 10 اپریل کو بعد مغرب اردو مسکن خلوت میں ڈاکٹر رضوانہ زرین کی صدارت ، الحاجہ حمیدہ نیازی کی نگرانی میں مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے الحاجہ نسرین سلطانہ ، الحاجہ عظمیٰ فاطمہ شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر ناظمہ عزیز ، مفتیہ سیدہ غوثیہ شاہد ، ڈاکٹر تہمینہ تحسین کے خطابات ہوں گے ۔ اس موقع پر تحریری مقابلہ میںحصہ لینے والے کامیاب امیدوار گروپ ( اے ) اور گروپ ( بی ) کو انعام و اسناد عطا کئے جائیں گے ۔۔

جشن ولادت حضرت خاتون جنت ؓ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : مرکزی جشن ولادت حضرت خاتون جنت ؓ و صدی تقاریب عرس حضرت محمد انوار اللہ فاروقیؒ زیر اہتمام کل ہند مجلس فیضان مصطفیؐ 9 اپریل کو بعد نماز مغرب مسجد پرنس شہامت جاہ بہادر ریڈہلز میں زیر نگرانی پرنس شہامت جاہ بہادر مقرر ہے ۔ حافظ محمد عثمان نقشبندی صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نقشبندی ، جناب پرنس محسن علی خاں ، جناب سید محمد شجاعت حسین قادری اور دیگر مخاطب کریں گے ۔۔