اقلیتوں کے تحفظ کے معاملہ میں حکومت لاپرواہ تلنگانہ میں پولیس انکاونٹر فرضی، مولانا جلال الدین عمری
نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ہند کے دوبارہ منتخب قومی صدر مولانا سید جلال الدین عمری نے آج حکومت پر عوام بالخصوص اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری پوری طرح نہ نبھانے کا الزام عائد کیا حالانکہ اس نے اقلیتوں کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تساہل پسندی سے کام لے رہی ہے۔ اسے عوام بالخصوص اقلیتوں