ممبئی حملوں کا سازشی لکھوی جیل سے رہا

اسلام آباد ؍ لاہور ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سخت مخالفت کے باوجود 2008ء کے ممبئی حملے کے سرغنہ اور لشکر طیبہ کے آپریشنس کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی آج بروز جمعہ ضمانت پر جیل سے باہر نکل آئے۔ 55 سالہ لکھوی کو راولپنڈی کی ادیالا جیل سے رہائی مل گئی جبکہ اُس نے اپنی آزادی کیلئے ایک ، ایک ملین روپے مالیت کے دو ضمانتی مچلکے پیش کردیئے

لکڑی کا پل پر نوابی ذائقہ ریسٹورنٹ کا افتتاح

حیدرآباد۔10اپریل(سیاست نیوز) قلب شہر لکڑی کا پل کے قریب نوابی ذائقہ ریسٹورنٹ کا نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ منفرد اقسام کے پکوان میںمہارت رکھنے والے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے نوابی ذائقہ کے آغاز پر جناب محمد محمود علی نے ریسٹورنٹ کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور گراہکوں