عام آدمی پارٹی کے باغی گروپ کا اجلاس میدھا پاٹکر اور کلدیپ نیر کی شرکت متوقع

نئی دہلی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے باغی کیمپ نے یہ ادعا کیا ہے کہ حقوق انسانی کارکن ارونا رائے جوکہ آر ٹی آئی مہم کے دنوں میں اروند کجریوال کے ساتھ تھیں، آئندہ ہفتہ منعقد ہونے والے اجلاس میں 100 سے زائد لوک سبھا انتخابات میں نامزد امیدواروں کے ساتھ شرکت کریں گی جنھوں نے پارٹی ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا۔ باغی گروپ کے ٹوئی

کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیموں کے بند سے عام زندگی متاثر

سرینگر 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں آج علیحدگی پسند گروپس کی جانب سے بند کی اپیل پر عام زندگی متاثر ہوگئی جبکہ وادی میں مہاجر اقلیتی برادری (کشمیری پنڈت) کیلئے علیحدہ ٹاؤن شپ کے قیام کی تجویز کے خلاف یہ احتجاج کیا گیا تھا۔ سرینگر میں دوکانات، تجارتی اور تعلیمی ادارے اور پٹرول پمپس بند رکھے گئے جبکہ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں

پرائم ٹائم میں مراہٹی فلموں کی نمائش کی تجویز سے دستبرداری

ممبئی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکز اور مہاراشٹرا میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کی حلیف جماعت شیوسینا نے آج ریاست بھر میں پھیلے ہوئے ملٹی پلکس (سنیما گھروں) میں پرائم ٹائم کے دوران مراہٹی فلموں کی نمائش کو لازمی قرار دینے کی تجویز سے حکومت کی دستبرداری کو نامنظور کردیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان سامنا میں وزیر ثقافت ونود توڈے سے کہا گیا ہے

ہند ۔ پاک اسمگلرس میں گٹھ جوڑ کا شبہ

اتاری (پنجاب) 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سرحد سے اسمگلرس کی فائرنگ میں بی ایس ایف کے 3 جوان زخمی ہوگئے جب ہند ۔ پاک سرحد کے قریب جہاں سے اتاری ۔ واگھا سرحد عبور کی جاتی ہے۔ بی ایس ایف کی گشتی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شب 1 بجے پیش آیا جب بارڈر سکیوریٹی فورس کا ایک راستہ ٹاٹا 307 گاڑی میں بھیکونڈ پ

غریب والدین 700 روپئے میں بچہ فروخت کردیا

ملکانگری (اڈیشہ) 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اپنی بیمار اہلیہ کیلئے ادویات خریدنے سے معذور ایک قبائیلی شخص نے اپنے 2 ماہ کے بچہ کو صرف 700 روپئے میں فروخت کردیا۔ یہ واقعہ ضلع ملکانگری کے موضع چیتاپلی میں پیش آیا۔ ڈسٹرکٹ چائیلڈ ویلفیر کمیٹی کے صدر سنجو کٹا پردھان نے بتایا کہ سوکرا موڈلی اور اس کی اہلیہ دومشی مودگی نے صرف 700 روپئے میں اپنے

عسکریت پسند لکھوی کی رہائی کیخلاف شیوسینا کا احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے ممبئی حملہ کے منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی کی پاکستانی جیل سے رہائی کے خلاف آج یہاں احتجاجی مظاہرہ کیا اور یہ مطالبہ کیاکہ اُسے دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔ احتجاجیوں کی کثیر تعداد نے جنتر منتر پہونچ کر مخالف پاکستان نعرے لگائے اور عسکریت پسند لکھوی اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور پاک

مہاراشٹرا کا ضمنی چناؤ : باندرہ میں 42 فیصد پولنگ

ممبئی ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لگ بھگ 42 فیصد ووٹروں نے آج مہاراشٹرا اسمبلی کے حلقہ باندرہ ایسٹ کیلئے پُرتجسس نگاہوں کے درمیان منعقدہ ضمنی چناؤ میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا، جہاں کانگریس کے بڑے امیدوار اور سابق چیف منسٹر نارائن رانے کا مقابلہ شیوسینا اور ایم آئی ایم کے حریفوں سے ہے۔ تسگاؤں۔کاؤتھے مہانکل میں جہاں سابق وزیر دا

امیٹھی : راہول کا پراجکٹ این ڈی اے حکومت نے منسوخ کردیا

لکھنو ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کا خواب کہ اپنے لوک سبھا حلقہ امیٹھی کو اس علاقے میں بڑے فوڈ پراسسنگ سنٹر کے طور پر اُبھرتا دیکھیں، شاید شرمندہ تعبیر نہ ہوپائے گا کیونکہ این ڈی اے حکومت نے امیٹھی میں میگا فوڈ پارک پراجکٹ کو منسوخ کردیا ہے۔ فوڈ پراسسنگ منسٹری کے سینئر عہدہ دار نے کہا کہ جس کمپنی کو یہ پرا

کسانوں کو معاوضہ، کجریوال کا اعلان

نئی دہلی ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) غیرموسمی بارش اور طوفانی ہواؤں سے متاثرہ شہر میں کسانوں کیلئے راحت میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج فی ہیکٹر متاثرہ فصلوں کیلئے 50 ہزار روپئے کے معاوضہ کا اعلان کیا اور کہا کہ اُن کی حکومت کاشتکاروں کی مدد میں ٹھوس عزم رکھتی ہے۔ وہ مغربی دہلی کے منڈکا میں ایک ریلی سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ ی

مک کلم اور گیل کی دھماکو بیٹنگ چینائی اور بنگلور کامیاب

چینائی ؍ کولکاتا ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل میں آج علحدہ میچز میں برینڈن مک کلم کی زبردست سنچری (100*) اور کرس گیل کے شاندار 96 رنز نے ترتیب وار چینائی سوپر کنگس کو 45 رنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کو 3 وکٹ سے جیت دلائی۔ دونوں اوپنرز کو میچ ایوارڈ ملا۔ دن کے پہلے میچ میں ایم ایس دھونی (53 رنز) کی میزبان ٹیم نے چینائی میں سن رائزرز حیدر

مختصر خبریں

علی گڑھ ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں بوہرہ فرقہ کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین کو آج یہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب کرلیا گیا۔
چینائی : آندھراپردیش پولیس کی جانب سے 20 لکڑہاروں کو گولی مار کر ہلاک کردینے کے خلاف آج پانچویں روز بھی ٹاملناڈو میں احتجاج ہوا اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

سیارچہ ملالہ یوسف زئی سے موسوم

اسلام آباد ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے سرگرم مہم چلانے والی ملالہ یوسف زئی سے ایک سیارچہ موسوم کیا جارہا ہے ۔ ناسا کے جٹ پروپلژن لیباریٹری واقع کیلیفورنیا کے ایسٹرونومر ایمی مینزر نے بتایا کہ سیارچہ 316201 کو ملالہ سے موسوم کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے لئے یہ ایک اعز

اخوان المسلمین رہنما محمد بدیع کو سزائے موت کی توثیق

قاہرہ ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے آج اخوان المسلمین کے سرکردہ رہنما محمد بدیع اور دیگر 13 کو ملک کے خلاف منصوبہ بند حملوں اور بدامنی و تشدد کیلئے اُکسانے پر سزائے موت کی توثیق کی ہے ۔ عدالت نے 36 دیگر بشمول امریکی نژاد مصری شہری محمد سلطان کو ممنوع تنظیم کی تائید پر سزائے عمرقید بھی سنائی ہے ۔ تاہم اس سزاء کے خلاف اپیل کی ج

اوباما کا کاسٹرو سے مصافحہ دیرینہ رقابتیں دور

پنامہ سٹی ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما اور کیوبا کے لیڈر راؤل کاسٹرو نے طویل سیاسی رقابت کو دور کرتے ہوئے آج مصافحہ کیااور پنامہ میں تاریخی مذاکرات میں حصہ لیا۔ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوباما اور کاسٹرو نے آج نئی پہل کی ہے اور امریکہ کے پنامہ سٹی میں جاری چوٹی اجلاس کے موقع پر ان دونوں قائدی

سعودی عرب میں پاکستانی تنظیم الفرقان کے اثاثے منجمد

جدّہ ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارتِ داخلہ نے دہشت گردی کی لڑائی کے لئے سرمایہ اکھٹا کرنے کی کوششوں پر ایک پاکستانی رفاہی ادارے الفرقان کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔ اس تنظیم کے ساتھ سعودی باشندوں کے لین دین پر بھی پابندی ہو گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ الفرقان کی م

یمن میں روزانہ کچھ دیر جنگ بندی کی جائے: اقوام متحدہ

جنیوا۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے یمن میں متحارب فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لئے روزانہ چند گھنٹوں کے لئے جنگ بندی کا فیصلہ کریں تاکہ متاثرہ علاقوں میں طبی اور دیگر امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔ اقوام متحدہ ادارہ برائے انسانی حقوق کے یمن سے متعلق ڈائریکٹر یوھانس فاڈیر کلائ