وہائٹ ہاوز میں گھسنے والا شخص جرم کا مرتکب

واشنگٹن ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی اٹارنی رونالڈ س ماچن نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر کے دوران وہائٹ ہاوز میں دراندازی کرنے والے ایک شخص کو فصیل پر چڑھتے ہوئے ہاتھ میں چاقو تھام کر انتہائی حفاظتی عمارت میں غیرقانونی داخلہ کے الزامات پر قصوروار قرار دیا گیا ۔ ٹیکساس علاقہ کوپراس کو کے سابق ساکن 42 سالہ عمر گونزالویز کو ضلع کولمب

ممبئی حملے ، پاکستان اپنا عہد پورا کرے

واشنگٹن ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں 26/11 حملوں کے سرغنہ اور لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کو رہا کرنے ایک پاکستانی عدالت کے حکم کی اجرائی کے بعد امریکہ نے 2008 کے ممبئی دہشت گرد حملے کے سازشیوں کو انصاف کے کٹھیرے میں لانے سے متعلق پاکستان کو اس کا عہد یاد دلایا ہے ۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جن ساکی نے صحیفہ نگاروں سے بات

مائینمار میں کشتی غرقاب ، 33 فوت

یانگون ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی مغربی مائینمار میں ایک پرہجوم مسافر بردار ڈبل ڈکر کشتی بڑی لہروں سے ٹکراکر غرق ہوگئی جس کے نتیجہ میں 33 افراد فوت اور دیگر ایک درجن سے زائد لاپتہ ہوگئے۔ مائینمار صلیب احمر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ موانگ موانگ کھن نے کہا کہ غوط خوروں نے 167 افراد کو زندہ بچاتے ہوئے سمندر سے باہر نکال لیا۔ ریاست را

کریم نگر میں دوبدو پروگرام کی جھلکیاں

l کریم نگر میں آج تیسرا دوبدو ملاقات پروگرام نہایت کامیاب رہا ۔ جس میں 1000 سے زائد والدین و سرپرستوں نے شرکت کی۔
l جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست پہلی مرتبہ یہاں دوبدو ملاقات پروگرام میں شریک ہوئے جن کا اہلیان کریم نگر نے پرتپاک استقبال کیا اور ان کی بکثرت گلپوشی بھی کی گئی ۔۔

چین میں دہشت گرد خطرہ کی اطلاع ‘طیارہ کی پرواز میں تاخیر

بیجنگ ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین میں شمال مغربی شہر دنہوانگ کو روانہ ہونے والے ایک طیارہ کی پرواز میں دہشت گردی کے خطرہ کے سبب تاخیر ہوئی لیکن بعد میں دہشت گرد حملے کے خطرہ کی اطلاع غلط ثابت ہوئی ۔ مقامی حکام نے کہاکہ چائینا ایکسپریس ایرلائینس کے ایک طیارہ G52689 کی صوبہ گانسو کے دارالحکومت لانثرہو میں واقع ژونگ چوان ایرپورٹ سے پرواز

شیشہ و تیشہ

بھائی جان
حال دل تم نے لکھ دیا لیکن
سب کا سب بے دھیان لکھا ہے
خط کے القاب پھر بھلا ڈالے
آج پھر مجھے بھائی جان لکھا ہے
………………………
احمد قاسمی
غزل مزاحیہ
لے کر جنون عشق پری ، حُور تک گیا
کوا اسی خوشی میں بہت دور تک گیا
چھوٹا سا واقعہ تھا بہت دور تک گیا
اک لومڑی کا ہاتھ جو انگور تک گیا
شیخی بگھارنے کا جنوں کیا ہوا سوار

اہم بلز کی منظوری کیلئے راجیہ سبھا کے اوقات کار میں توسیع

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کی کارروائی، بجٹ اجلاس کے آخری ہفتہ کے پہلے نصف کے دوران پیر (دوشنبہ) سے مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک جاری رہے گی تاکہ معرض التواء قانونی بلز اور دیگر اُمور سے نمٹا جاسکے۔ گزشتہ جمعرات کو منعقدہ ایوان کی بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پیر سے ایوان کی کارروائی 7 بجے شام کے بعد

مذہبی مقام کی بے حرمتی کا واقعہ

مظفر نگر 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ضلع شاملی کے بتائے ٹاؤن میں ایک مذہبی مقام کی بے حرمتی کی گئی۔ یہ واقعہ مظفر نگر سے 35 کیلو میٹر دور پیش آیا جس کے بعد مقامی افراد نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے مذہبی علامت کو نقصان پہنچایا۔ جس پر مقامی بھکتوں نے شدید احتجاج کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسے دوبارہ تعمیر

سونے اور چاندی پر درآمداتی شرح میں کمی

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی سطح پر قیمتوں میں گراوٹ کے رجحان کے پیش نظر حکومت نے فی 10 گرام سونے کی درآمداتی شرح میں 375 ڈالر اور فی کیلو چاندی کی درآمداتی شرح میں 512 ڈالر کی کمی کردی ہے۔ جاریہ ماہ کے پہلے پندرواڑہ کے دوران درآمداتی سونے کی قیمت 393 ڈالر فی 10 گرام اور فی کیلو چاندی کیلئے 549 ڈالر مقرر کی تھی۔ حکومت نے یہ اقدام عا

حکومت جموں و کشمیر کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش

جموں 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈپٹی چیف منسٹر جموں و کشمیر نرمل سنگھ نے آج یہ الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری انتظامیہ میں بعض عناصر پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کررہے ہیں، جس کے لئے ریاستی پرچم کا مسئلہ چھیڑا گیا ہے لیکن ارباب اقتدار اور دانشوروں میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ یہ دریافت کئے جانے

تیزابی حملوں کے متاثرین کیلئے بروقت علاج و معاوضہ

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تیزابی حملوں کے متاثرین کے مصائب و آلام میں اضافہ کے پیش نظر مرکز نے آج تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ معاوضہ رقم کی عاجلانہ اجرائی اور ان کے بروقت علاج کو یقینی بنایا جائے۔ معتمد داخلہ مسٹر ایل سی گوئل کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس جس میں ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تی

گجرات کے فرض شناس پولیس عہدیدار سبکدوش

احمدآباد 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پولیس سرویس سے قبل ازوقت سبکدوشی اختیار کرنے والے راہول شرما جنھوں نے 2002 ء کے فسادات کی تحقیقات پر حکومت گجرات کے خلاف نبرد آزما ہوگئے تھے، بحیثیت وکیل اپنا نام اندراج کروانے کیلئے بار کونسل آف گجرات کو ایک درخواست پیش کی ہے۔ کونسل کے ممبر انیل کیلا نے بتایا کہ ان کی درخواست پر فیصلہ ہماری ا

مسرت عالم کی رہائی سے کشمیریوں میں مسرت

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج کہا ہے کہ کٹر علیحدگی پسند لیڈر مسرت عالم کی رہائی کوئی غلط نہیں ہے اور یہ ادعا کیاکہ مسرت عالم نے کبھی بندوق کا استعمال نہیں کیا بلکہ وہ سال 2002 ء کے سنگباری واقعہ کی پیداوار ہیں جس کا وہ نشانہ بنے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ ان کے والد مفتی محمد سعید کی ز