برقی لوڈ شیڈنگ پر عمل آوری

بیدر۔ 30 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں اس وقت برقی لوڈ شیڈنگ پر عمل آوری کی جارہی ہے۔ وزیر برقی ڈی کے شیو کمار نے بتایا کہ برقی پیداوار میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ پر عمل آوری کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ آج ریاستی کونسل میں انہوں نے بتایا کہ ریاست میں جو برقی کی ضرورت ہے۔ اس میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ برقی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔ ک

ادارۂ ادب اسلامی ورنگل کے مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

ورنگل۔ 30 مارچ (فیاکس) جناب اقبال درد کے بموجب ادارہ ادب اسلامی شاخ ورنگل کا مشاعرہ بروز ہفتہ منعقد ہوا۔ اس مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر محمد بہادر علی نے کی جس میں بطور مہمان جناب سید تاج الدین مشتاق معتمد بزم ابوالخیرات (ہنمکنڈہ) جناب اقبال شیدائی (حیدرآباد)، ڈاکٹر نعیم سلیمی (حیدرآباد)، جناب تشکیل (حیدرآباد) ، جناب فیصل وارثی (کریم نگر)، ڈ

ریاستی حکومت کی جانب سے نلگنڈہ میں ایمسیٹ کی فری کوچنگ

نلگنڈہ۔ 30 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید اویس قادری پروگرام کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ کے شعبہ محکمہ تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات (CEDM) نظام کالج حیدرآباد کی جانب سے ضلع نلگنڈہ کے اقلیتی طلبہ کے لئے پہلی مرتبہ ایمسیٹ2015ء انجینئرنگ اور میڈیسن کی مفت کوچنگ کا گورنمنٹ گرلز جونیر کالج، نلگنڈہ میں 8-4-2015 تا 8-5-20

راہول کی بحیثیت صدر کانگریس نامزدگی کا امکان

نئی دہلی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی جن کے بارے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ بہت جلد عوام کے درمیان واپس آجائیں گے‘‘۔ توقع ہے کہ اوائل مئی میں بحیثیت صدر کانگریس اپنی والدہ کی جگہ لیں گے۔ اس مقصد کے لئے دہلی یا کانگریس کے زیراقتدار ریاستوں ہماچل پردیش یا اُتراکھنڈ میں مئی کے دوران کانگریس ورکن

مظفر نگر فسادات کی تحقیقات

مظفر نگر ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 2013ء کے مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کرنے والی خصوصی ٹیم بجز 7 کیسیس دیگر تمام مقدمات کی تحقیقات مکمل کرچکی ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کے خلاف ایک مقدمہ کی تحقیقات ہنوز مکمل نہیں ہوسکی ہے۔ مظفر نگر فسادات کے 510 مقدمات تھے جن کے منجملہ 503 کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔

عرب اتحاد کے یمن میں فضائی حملے ، ایرپورٹ تباہ

صنعا ۔ /29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی زیرقیادت جنگی طیاروں نے آج انٹرنیشنل ایرپورٹ پر شدید بمباری کرتے ہوئے اسے بری طرح نقصان پہونچایا ۔ جبکہ دارالحکومت میں ایک فوجی اڈے کو بھی حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عرب قائدین نے ایران کی پشت پناہی کے حامل باغیوں کی خودسپردگی تک اپنی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ آج کی گئی ب

گاؤ ذبیحہ پر ملک گیر امتناع کیلئے ممکنہ کوشش

اندور ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے حکومت ملک گیر سطح پر گاؤ ذبیحہ پر اتفاق رائے کے ذریعہ امتناع کیلئے ہرممکن کوشش کرے گی ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے جین طبقہ سے تعلق رکھنے والے قائدین کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں گاؤ ذبیحہ کو قبول نہیں کیا جاسکتا ۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ گاؤ ذ

چین میں ایک شخص کو داڑھی رکھنے اور خاتون کو برقعہ پہننے پر جیل

بیجنگ ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے مسلم ژنجیانگ علاقہ میں عدالت نے ایک شخص کو داڑھی بڑھانے اور مشکلات کھڑی کرنے پر 6 سال قید کی سزا سنائی ۔ مقامی حکام کی جانب سے اس علاقہ میں داڑھی بڑھانے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ کسغر شہر کی عدالت نے ایغور کے 38 سالہ شخص کو 6 سال اور اس کی بیوی کو 2 سال جیل کی سزاء سنائی ۔ اس شخص نے 2010 ء میں داڑھی رکھنا

یمن سے ہندوستانیوں کی انخلا مہم

نئی دہلی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے شورش زدہ ملک یمن سے اپنے شہریوں کے انخلا کے آغاز کا اعلان کیا جب اس کو مقامی حکام نے صنعاء سے روزانہ تین گھنٹے کے دوران پرواز کی اجازت دے دی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے براہ جبوتی گزشتہ روز 80 ہندوستانیوں کی واپسی کے دوسرے دن آج کہا کہ ہمیں صنعاء سے یومیہ تین گھنٹے کی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔ ہم اس

مذہبی اقلیتوں پر حملے ،مودی کی مجرمانہ خاموشی بے نقاب:سی پی ایم

نئی دہلی ۔ 29 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) مذہبی اقلیتوں پر حملے کے واقعات پر وزیراعظم نریندر مودی کی مجرمانہ خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سی پی آئی ایم نے کہا کہ حکومت کا یہ دعویٰ بے نقاب ہوچکا ہے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔ سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو رکن سیتارام یچوری نے کہا کہ موجودہ حک

ایل پی جی سبسڈی :ایک کروڑ صارفین کی دستبرداری کا نشانہ

نئی دہلی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کو توقع ہے کہ پکوان گیاس کے تقریباً ایک کروڑ اہل استطاعت صارفین سبسڈی سے دستبرداری ہوجائیں گے کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپیل کی تھی کہ معاشی طور پر مستحکم ایسے صارفین کو مارکٹ قیمت پر ایل پی جی سلنڈر حاصل کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں، پکوان گیاس پر دی جانے والی سبسڈی حاصل نہ کریں۔ ایک اعلیٰ س

سائنا نہیوال اور سریکانت نے انڈیا اوپن ٹائیٹل سنگلزجیت لیا

نئی دہلی ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہیوال اور کے سریکانت نے انڈیا اوپن سوپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کا ویمنس اور مینس سنگلز ٹائیٹل جیت لیا ۔ سائینا نہیوال عالمی نمبر 1رینک حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی شٹلر بن گئی ہیں ۔ انہوں نے سابق ورلڈ چمپئین رشنوک انٹانون (تھائی لینڈ) کو 21-16, 21-14 سے ہرادیا۔ مینس سنگل

رام داس لوک پال اور بھوشن تادیبی کمیٹی سے برطرف

نئی دہلی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی (عاپ) نے پیٹھ میں چاقو گھونپنے اور سازشیں رچنے‘‘ کے الزامات کے تحت سینئر قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کو گزشتہ روز قومی عاملہ سے خارج کرنے کے بعد آج اپنے ایک ناراض لیڈر پرشانت بھوشن کو تادیبی کارروائی کمیٹی سے ہٹا دیا اور داخلی لوک پال رام داس کو بھی برطرف کردیا۔ عاپ کے قومی سی

اسکولی نصاب میں گیتا کے ’’اشلوک‘‘ شامل کرنے کی مدافعت

کیتھال (ہریانہ) 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کتھر نے آج کہا کہ اسکولی نصاب میں بھگوت گیتا کے ’’اشلوک‘‘شامل کرنے حکومت کا فیصلہ سماج کو سیدھی راہ پر لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تہذیب و ثقافت کے بغیر تعلیم کوئی معنی نہیں رکھتی اور یہ مذہبی کتاب سماج کو سیدھا راستہ دکھائے گی ۔

دہلی میں سابق رکن اسمبلی کو گولی ماردی گئی

نئی دہلی ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے جنوب مغربی بابا ہریداس نگر علاقہ میں آج رات سابق رکن اسمبلی بھرت سنگھ کو نامعلوم افراد پر مشتمل ایک گروپ نے گولی ماردی ۔ پولیس نے بتایا کہ بھرت سنگھ کو فوری گڑگاؤں کے ہاسپٹل لے جایا گیا ۔ شبہ ہے کہ سیاسی رقابت کی بنا یہ کارروائی کی گئی ۔ سابق رکن اسمبلی کے پرسنل سکیورٹی آفیسر اور تین حامیوں کو

جنتا پریوار کا انضمام آئندہ ہفتہ اعلان

نئی دہلی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو) نے آج اعلان کیا کہ جنتا پریوار کے انضمام کا آئندہ ہفتہ اعلان کیا جائے گا۔ کیونکہ اس ضمن میں کئی بڑے مسائل حل کئے جاچکے ہیں۔ جے ڈی (یو) کے صدر شرد یادو نے کہا کہ ’’انضمام ہونا ہی ہے اور یہ دیر کے بجائے جلد ہوگا‘‘۔ ذرائع نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو جن کی پارٹی کی پارلیمنٹ میں 5 ارکان پارلیمنٹ ہیں،

طیارے کے ایمرجنسی دروازے سے کودنے پر نوجوان گرفتار

ممبئی ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ایرپورٹ پر آج ایک شخص کو طیارہ کا ایکزٹ ڈور کھولنے اور طیارہ کے پنکھ سے کودنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ آکاش جین نامی شخص چندی گڑھ ۔ ممبئی طیارے میں جبکہ وہ پارکنگ کے مقام پر موجود تھا سوار ہوگیا اور وہ ایمرجنسی ایکزٹ ڈور کھول کر طیارہ کے پنکھ سے کود گیا ۔ اس طرح اس نے دیگر مس

ریاست تقسیم ہوگئی لیکن تلگو عوام متحد رہیں گے : نائیڈو

حیدرآباد 29 مارچ (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کو ہر لحاظ سے نقصان پہونچانے کی مختلف قائدین اور جماعتوں نے منظم انداز میں کوشش کی تھی لیکن تلگودیشم پارٹی کو تو نقصان تو نہیں پہونچا سکے بلکہ وہ خود نہ صرف نقصان سے دوچار ہوئے بلکہ ان کا وجود برائے نام ہوکر رہ گیا۔ آج یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں تلگودیشم پارٹی کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر