ایران کے ساتھ سخت ترین نیوکلیئرمذاکرات پیشرفت کی توقع

لوسینا۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے سخت ترین نیوکلیئر مذاکرات میں پیشرفت کی امیدیں ظاہر کی ہے۔ 31مارچ کو دی گئی آخری مہلت سے قبل بھی ان مذاکرات میں کامیابی کی توقع ہے ۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم بعض مشکل ترین مسائل کو آگے بڑ

کالا دھن بل کو آج لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا

نئی دہلی۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کالے دھن کا پتہ چلانے کیلئے تیار کردہ بل کو کل لوک سبھا میں پیش کئے جانے کی توقع ہے۔ بل میں ان لوگوں کے خلاف سخت خواتین شامل کئے گئے ہیں جو اپنی غیرقانونی و ناجائز دولت کو بیرون ملک کے بینکوں میں پوشیدہ رکھے ہیں۔ ان خاطیوں کو 10 سال کی قید بامشقت دی جائے گی۔ بیرونی آمدنی اور اثاثہ جات کو آشکار کرنے (نیو ٹ

اعظم خاں کے خلاف فیس بک پر تبصرہ ، طالب علم کی ضمانت منظور

رامپور (اترپردیش)۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک عدالت نے آج بارہویں جماعت کے طالب علم کی ضمانت منظور کردی جس نے سماج وادی پارٹی لیڈر اور اترپردیش کے وزیر محمد اعظم خاں کے خلاف فیس بک پر قابل اعتراض تبصرے پوسٹ کئے تھے۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ آزاد سنگھ نے 20 ہزار کے دو شخصی مچلکوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے نوجوان سے کہا کہ تحقیقات کے دوران پولی

گائے کے پیشاب سے کینسر کا علاج : بی جے پی رکن

نئی دہلی۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا میں بی جے پی رکن شنکر بھائی نے دعویٰ کیا کہ گائے کے پیشاب سے کینسر کا مکمل اور مؤثر علاج ہوگا ۔ انہوں نے گاؤکشی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کی وکالت کی ۔ بجٹ پر جاری مباحث میںحصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ خود کو کینسر سے بچائیں ‘ لہذا آپ کو گائے کے تحفظ کیلئے اولین ترجیح دین

عوام کو بیوقوف بنانا پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت کا ایجنڈہ : عمر عبداللہ

جموں۔19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط حکومت کو افسپا اور دفعہ 370 کے مسئلہ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت نے جو مشترکہ ایجنڈہ جاری کیا ہے وہ صرف ریاست کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔ اسمبلی میں قائد اپوزیشن کا رول ادا کرتے ہوئے 45 سالہ عمر عبداللہ ن

شردھا چٹ فنڈ اسکام کی تحقیقات ایم پی متھن چکرورتی کو سی بی آئی کا تازہ سمن

کولکتہ۔/19مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے فلمی اداکار اور ترنمول کانگریس ایم پی متھن چکرورتی کو کروڑہا روپئے کے شردھا چٹ فنڈ اسکام کے سلسلہ میں مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام ہونے پر تازہ سمن جاری کیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ کو قانون انسداد ناجائز دولت ( منی لینڈرنگ ) کے تحت تازہ سمن جاری کیا گی

گاندھی جی کے خلاف سادھوی پراچی کے ریمارکس

لکھنؤ۔/19مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ارکان اسمبلی نے آج مہاتما گاندھی کے خلاف VHP لیڈر سادھوی پراچی کے نازیبا ریمارکس پر اسمبلی میں تحریک سرزنش پیش کرنے کی جو کوشش کی جبکہ سادھوی نے گاندھی جی کو برطانیہ کا ایجنٹ قرار دیا تھا، اس ریمارک پر حکمران سماجوادی پارٹی نے بھی اعتراض کیا ہے۔ وزیر پارلیمانی اُمور محمد اعظم خاں نے اسمبلی میں

فلمی اداکار شاہ رخ خاں شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی۔/19مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کروشیا میں آنے والی فلم ’’ فیان ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ 49سالہ اداکار جو کہ منیش شرما کی زیر ہدایت فلم میں کام کررہے ہیں اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں جبکہ کروشیا کی سڑکوں پر موٹر سیکلوں کی دوڑ کے منظرکی فلم بندی کررہے تھے کہ اچانک زخمی ہوگئے۔ توقع

عام آدمی پارٹی کے رجسٹریشن کی منسوخی سے انکار

نئی دہلی۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج ایک عرضی مسترد کردیا ہے جس میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کو یہ ہدایت دینے کی استدعا کی گئی ہے کہ فرضی دستاویز استعمال کرنے پر عام آدمی پارٹی کا رجسٹریشن منسوخ کردیا جائے۔ چیف جسٹس جی روہن اور جسٹس آر ایس انڈلار پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے یہ عرضی مسترد کردی۔ جبکہ درخواست گزار نہیش راج

آئی اے ایس آفیسر کی موت ، کرناٹک اسمبلی اور پارلیمنٹ میں احتجاج

بنگلور۔19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن جماعتوں کے ایک فرض شناس اور دیانت دار آئی اے ایس آفیسر کی مشتبہ حالت میں موت کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹک اسمبلی میں آج تیسرے دن بھی دھرنا جاری رکھنے پر ایوان کی کارروائی 23 مارچ تک ملتوی کردی گئی جبکہ اس واقعہ کے خلاف ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اسمبلی کا اجلاس

چیف منسٹر دہلی کا ’’عوامی دربار‘‘ پروگرام

نئی دہلی ۔/19مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر ارویند کجریوال کی بنگلور سے واپسی کے بعد عوامی دربار پروگرام کے دوسرے دن آج حکومت کے ایڈس پراجکٹ کے تحت برسرخدمت کنٹراکٹر ورکرس کا ایک گروپ اور جرمن لینگویج کے ٹیچرس کا دوسرا گروپ ان سینکڑوں افراد میں شامل تھا جنہوں نے چیف منسٹر سے ملاقات کی ہے۔ 30افراد پر مشتمل گروپ کو سابق حکومت نے ایڈس

پُرجوش پاکستان کے ردھم کا آج میزبان آسٹریلیا کی طاقت سے مقابلہ

اڈیلیڈ ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ میں پچھڑنے کے بعد پُرجوش واپسی کرنے والے پاکستان کی بھرپور کوشش رہے گی کہ یہ ردھم ٹوٹنے نہ پائے جب وہ طاقتور میزبان آسٹریلیا کا جاریہ ٹورنمنٹ کے تیسرے کوارٹرفائنل میں کل یہاں سامنا کریں گے۔ لگاتار چار کامیابیوں کے بل بوتے پر جن میں سے ایک طاقتور جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف شامل ہے، پاکستان نے ابت

آئرلینڈ دورۂ پاکستان کا خواہاں

ایڈیلیڈ ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ آئرلینڈ نے لمیٹیڈ اوورز کے میچوں کی ایک سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات آئرلینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر پرفارمنس رچرڈ ہولڈز ورتھ نے آج ایڈیلیڈ سے بلفاسٹ روانگی سے قبل کہی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ دورے کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے جنوری میں رابطہ کیا گیا تھا۔ تا

عمر عبداللہ کو کرکٹ ورلڈکپ کی ہندوستان میں برقراری کی امید

جموں ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی جاریہ کرکٹ ورلڈ کپ میں تاحال کوئی میچ نہ ہارنے سے حوصلہ پاکر سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر نے آج یہ امید ظاہر کی کہ ٹیم انڈیا ونرز ٹروفی کے ساتھ وطن واپس ہوگی۔ عمر نے کہا، ’’ہندوستان نے ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں ہارا ہے، اور یہ بجائے خود بڑی بات ہے۔ ہم پُرامید ہیں کہ ہندوستانی ٹیم اب سیمی فائنل

کوارٹر فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی : سنگا کارا

سڈنی ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار سری لنکن بیٹسمن کمار سنگاکارا نے رواں ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کے مقابل شکست پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے۔ کوارٹر فائنل میں ٹیم کی شکست کے ساتھ ہی سنگاکا

پاکستانی بولرز کینگروز کیلئے خطرہ ہیں : مائیکل ہسی

ایڈیلیڈ ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلیائی بلے باز مائیکل ہسی نے کہا ہے کہ پاکستانی بولر جب فارم میں ہوں تو کسی بھی ٹیم کیلئے انہیں قابو کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اس لئے کوارٹر فائنل میں کینگروز کو ان سے خطرہ ہو سکتا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں جمعہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ انہوں نے کہا:

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو صدرجمہوریہ، وزیراعظم کی مبارکباد!

نئی دہلی ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج انڈین کرکٹ ٹیم کو سراہا جس نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیم انڈیا کو بنگلہ دیش کے خلاف جیت پر مبارکبادیاں!

ہم جنوبی افریقہ سے خائف نہیں : نیوزی لینڈ

ویلنگٹن ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف زبردست فتح پر غیرضروری پریشان نہیں ہیں کیونکہ وہ خود اپنے ورلڈ کپ کوارٹرفائنل کی تیاری میں مصروف ہیں جو ویسٹ انڈیز کے خلاف مقرر ہے۔ ہفتہ 21 مارچ کو یہاں نیوزی لینڈ۔ ویسٹ انڈیز میچ کا ونر جنوبی افریقہ سے سیمی فائنلس میں آئ

جوکویچ، فیڈرر کی انڈین ویلز میں پیش رفت

انڈین ویلز ( امریکہ ) ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر 1 نواک جوکویچ نے اپنے انڈین ویلز ٹائٹل کا دفاع کرنے کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھالیا جس کیلئے انھوں نے امریکی جان اِزنر کے مقابل کچھ جدوجہد کرتے ہوئے 6-4، 7-6 (7/5) سے جیت درج کرائی۔ جوکویچ کو ماضی میں بھی صحرائے کیلی فورنیا کے ہارڈ کورٹس پر 6 فٹ 10 انچ ( 2.08 میٹر ) قد کے اِزنر کے مقابل پریشا