تیستاسیتلوادکی درخواست ضمانت وسیع بنچ سے رجوع

نئی دہلی ۔19مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج تیستاسیتلواد اور ان کے شوہر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کو وسیع تر بنچ سے رجوع کردیا ہے ۔ یہ مقدمہ 2002ء فسادات میں احمدآباد کے گلبرگ سوسائٹی کے میوزیم کے فنڈس میں مبینہ غبن سے متعلق ہے ۔ عدالت نے ان کی گرفتاری کے خلاف تحفظ فراہم کرنے والے عبوری حکم نامہ میں توسیع بھی کردی ۔ جسٹس دیپ

وزرائے اعظم سطح کی ہند ۔ پاک بات چیت ، میر واعظ کا مشورہ

سرینگر۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) اعتدال پسند حریت کانفرنس کے صدرنشین میر واعظ عمر فاروق نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو وزرائے اعظم کی سطح پر بات چیت کرنا چاہئے اور کہا کہ ان کی پارٹی مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل تلاش کرنے کی بھرپور تائید کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ معتمدین خارجہ سطح کی ہند۔ پاک مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں اور چا

پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ میں دہشت گرد سرگرمیاں جاری : ہند

نئی دہلی۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ میں دہشت گرد سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ دہشت گردی کو استعمال کرنا ریاستی پالیسی ہے اور یہ پالیسی اس ملک کی زمین میں گہرائی سے دھنسی ہوئی ہے۔ فوجی دارالحکومت میں پرامن باہمی تعلقات کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ اس کو بتایا گیا تھا۔ وزارت دفاع کی سالانہ ر

6290 ہندوستانی شہری غیرملکی جیلوں میں بند

نئی دہلی ۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے 6290 شہری تقریباً 72ممالک میں جیلوں میں بند ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد 1508 شہریوں کی ہے جو سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں ۔ منسٹر آف اسٹیٹ اُمور خارجہ وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بیرونی جیلوں میں جملہ 6290 ہندوستانی شہری بشمول ماہی گیر قید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہند

بی جے پی اور شیوسینا میںپھر اختلاف

ممبئی۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برسراقتدار مہاراشٹرا کی مخلوط حکومت میں شریک بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان زبردست لفظی جھڑپ ہوگئی جبکہ شیوسینا کے قائد ادھو ٹھاکرے نے الزام عائد کیا کہ ایل ای ڈی لیمپس 100 شہروں میں نصب کرنے کے پراجیکٹ میں ’’غلطیاں‘‘ کی گئی ہیں۔ ممبئی کے بشمول جہاں کی مجلس بلدیہ پر شیوسینا کا قبضہ ہے، 100 شہروں میں ایل

کشمیر میں کار حادثہ ، 7 ہلاک

جموں ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک موٹر کار جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ سے پھسل کر ضلع رامبند میں ایک گہری کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے 7 افراد ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ یہ ٹاٹا سومو کار سرینگر سے جموں جارہی تھی، جبکہ یہ حادثہ پیش آیا۔

ایران اور حزب اللہ کی ’ دہشت گردوں کی فہرست‘ سے خارج

واشنگٹن۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان کی ایران کی حمایت یافتہ نیم فوجی تنظیم حزب اللہ کو ’’دہشت گردوں کی فہرست‘‘ سے خارج کردیا۔ بنجامن نیتن یاہو کی پارٹی کو اسرائیل کے عام انتحابات میں زبردست کامیابی حاصل ہونے کے بعد بارک اوباما نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قا

بوکو حرم کے شوہروں کے ہاتھوں بیویاں ذبح

میڈوگری۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بیسیوںنائجیریائی خواتین جنہیں بوکو حرم کے جنگجوؤں سے شادی کرنے پر مجبور کردیا گیا تھا ، مبینہ طور پر ان کے شوہروں نے خود اپنی بیویوں کے گلے کاٹ دیئے۔ شمال مشرقی قصبہ رما میں ایک جنگ شروع ہونے سے پہلے جنگجوؤں نے اپنی بیویوں کو قتل کردیا۔ 5 عینی شاہدین نے اس قتل عام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام پسن

نیتن یاہو کے دور میں دو مملکتی حل ناممکن : صدر فلسطین محمود عباس

رملہ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطین محمود عباس نے آج کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دو قومی حل ناممکن ہے، خاص کر وزیراعظم نیتن یاہو کی زیرقیادت اسرائیلی حکومت کے ساتھ دو قومی حل نکلنا ناممکن ہے۔ دو قومی حل کے خلاف نیتن یاہو کے بیانات اور فلسطینی مملکت کے خلاف ان کی پالیسی شاہد ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اگر م

’’ہندوستانی مسلمان حب الوطن ۔ کوئی طاقت اُنہیں ملک دشمن نہیں بناسکتی ‘‘

جئے پور۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ’’اگر ہمارا پڑوسی ملک دہشت گردوں کی سرپرستی کرنا چھوڑ دے تو جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کی صورتحال غیرمعمولی طور پر بہتر ہوگی‘‘۔ انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کو ’حب الوطن‘ قرار دیا اور کہا کہ ’’کوئی طاقت ہندوستانی مسلم نوجوان

دولت اِسلامیہ نے تیونس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی

تیونس۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے گروپ نے آج اپنے ایک بیان میں تیونس کی نیشنل میوزیم پر مہلک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں 20 غیرملکی سیاحوں کے بشمول 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیر صحت تیونس نے آج کہا کہ تیونس کے قومی عجائب گھر (میوزیم) پر بندوق برداروں کے حملے میں 20 بیرونی سیاح ہلاک ہوئے ہیں۔ 13 مہلوکین کی شناخت کرلی گئی ہے او

مسلم پرسنل لا بورڈ کا آج جئے پور میں قومی اجلاس

جئے پور۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کُل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کی قومی عاملہ کا 24 واں اجلاس کل جئے پور میں شروع ہورہا ہے جس میں شرعی قوانین سے متعلق مسائل اور چیلنجس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اجلاس امکان ہے کہ حالیہ ’’گھر واپسی‘‘ پروگرام پر بھی غور کرے گا جو ہندو تنظیموں کی جانب سے چلایا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت ِ راجستھان کی جان

نومبر 2013ء کے بعد آج مکمل سورج گہن

جزائر فارو۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی بحر اوقیانوس کے چند علاقوں اور جزائر فارو کے عوام دن کے وقت تاریک آسمان کا نظارہ کرسکیں گے، اگر موسم خوشگوار رہے تو آن لائن سلو کمیونٹی رصد گاہ اس منظر کو عالمگیر سطح پر دکھائے گی۔ ڈھائی گھنٹہ طویل سورج گہن 20 مارچ کو 4:30 بجے شب سے دیکھا جاسکے گا۔ مکمل سورج گہن اُس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند، سورج ا

ایران کے ساتھ سخت ترین نیوکلیئرمذاکرات پیشرفت کی توقع

لوسینا۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے سخت ترین نیوکلیئر مذاکرات میں پیشرفت کی امیدیں ظاہر کی ہے۔ 31مارچ کو دی گئی آخری مہلت سے قبل بھی ان مذاکرات میں کامیابی کی توقع ہے ۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم بعض مشکل ترین مسائل کو آگے بڑ

دین اسلام کے غلبہ کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی

حیدرآباد 19 مارچ (سیاست نیوز)دین اسلام کے غلبہ کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی چونکہ اللہ تعالی نے دین کے غلبہ کا وعدہ کیا ہے تو پھر اسلام کو غالب آنا ہی ہے ۔ امریکہ کے ممتاز ماحولیاتی سائنسداں و شکاگو کی مسجد کے خطیب جناب سردار علی خان نے آج محبوب حسین جگر ہال میں منعقدہ لکچر ’عصرحاضر اور نوجوان‘ سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔

انتقال

حیدرآباد۔/19مارچ، ( راست ) سجاد علی خاں افضل مرحوم ابن کاظم علی خاں مرحوم کا انتقال 18مارچ کو ہوا۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 20مارچ کو 4:30 ساعت عصر عاشور خانہ شہزادہ قاسم اندرون یاقوت محل مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9642693160 پر ربط کریں۔