ایف ایم ریڈیوز پر خبروں کا نشریہ حکومت کے زیر غور

نئی دہلی20 مارچ(سیاست ڈاٹ کام )حکومت ایف ایم ریڈیو چینلس پر تازہ خبریں بعض شرائط کے تحت نشر کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے ۔ لوک سبھا کو اطلاع دی گئی کہ خانگی ایف ایم چینلس کو فی الحال ایف ایم ریڈیو (مرحلہ دوم) پالیسی رہنمایانہ خطوط کے تحت خبریں نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ ایسا کوئی نظام موجود نہیں ہے جو اس پر نگرانی رکھ سکے اور کوئ

ٹرین حادثہ میں ہلاکتوں پر سونیا گاندھی کا اظہار رنج

نئی دہلی20 مارچ(سیاست ڈاٹ کام )صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج المناک ٹرین حادثہ پر جس میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور دیگر 150 زخمی ہوگئے اظہار رنج کیا اور کہا کہ وہ مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہار ہمدردی کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ حکومت کافی معاوضہ ادا کرنے کے اقدامات کرے گی۔زخمیوں کو کافی امداد دی جائے گی۔

آزاد کرائے ہوئے نائجریائی قصبہ پر بوکوحرم کے حملے ‘11 افرادہلاک

باچی 20 مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) بوکوحرم کے انتہا پسندوں نے اُن کے قبضہ سے آزاد کروائے ہوئے نائجریائی قصبہ پر حملہ کر کے کم از کم 11 افراد کو ہلاک کردیا ۔ فوج نے اس قصبہ پر دوبارہ قبضہ کرتے ہوئے بوکوحرم کے جنگجوؤں کو پسپا کردیا ۔ ریسیڈنٹ محمد عمارہ نے کہا کہ کیمرون کے فوجی فوری سرحد پار کر کے قصبہ گامبورو نگالہ پہنچ گئے اور باغیوں کو پسپا ک

روی کمار کو ترجیحی ووٹ دینے کی اپیل

کلواکرتی۔20مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج ایک اہم میٹنگ کا انعقاد وشنووردھن ریڈی کے گھر عمل میں آئی ‘ جہاں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کلواکرتی بلدیہ چیرمین سری سیلم نے گریجویٹ حلقہ سے اپیل کی کہ کانگریس کے ایم ایل اے حلقہ محبوب نگر‘ حیدرآباد اور رنگاریڈی کیلئے روی کمار گپتا کو بھاری اکثریت سے پہلے مقا

پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے گرما گرم مباحث

یلاریڈی۔20مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پینے کے پانی کا مسئلہ منڈل ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد اجلاس میں گرما گرم بحث کا حصہ رہا ۔ مواضعات میں پانی کی قلت فوراً دور کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے سرپنچ سائیلو ‘ ایم پی ٹی سی رکن سامیتی نے اجلاس کے دوران فرش پر بیٹھ کر احتجاج کیا جس پر اے ای ۔ آر ڈبلیو ایس مسٹر سریکانت اور ایم پی ڈی او رمیش نائیڈو نے پ

ضلع میں پراجکٹس کی تکمیل کیلئے عوام سے تعاون کی خواہش

کریم نگر۔20مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں انجام دیئے جارہے پراجکٹس کی تعمیر کی تکمیل کیلئے تمام عوام کو تعاون کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں مڈمانیر پراجکٹ میں غرقاب مواضعات کے عوام کو نقصان کا معاوضۃ کی ادائیگی و بازآبادکاری کالونیوں کی تعمیرات اور اس کی ترقی پر جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان خیا

مادری زبان اُردو کو فروغ دینا اُردو والوں کی اہم ذمہ داری

حیدرآباد۔/20مارچ، ( سیاست نیوز) اردو کو ذریعہ تعلیم نہ بناتے ہوئے انگلش میڈیم میں اسکولی سطح پر زبان اول اردو پڑھ کر اردو زبان سیکھ سکتے ہیں۔ اس زبان کو جو ہماری مادری زبان ہے فروغ دینا، استحکام اور بقاء کیلئے سب سے پہلی اور بڑی ذمہ داری اردو والوں کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اردو کے ماہرین اور دانشوروں نے یہاں منعقدہ اردو کنونشن میں کی

اقلیتی نوجوانوں کو حکومت کے قرضہ جات سے استفادہ کا مشورہ

محبوب نگر ۔20مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیروزگار اقلیتی نوجوان حکومت کی جانب سے فراہم کئے جارہے ہیں۔قرضہ جات سے مکمل استفادہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار سید تقی الدین سکریٹری جے پی آئی ٹی سی و ٹی آر ایس قائد محبوب نگر نے اپنے صحافتی بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مائناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے 6کروڑ روپئے ضلع کیلئے منظور ک

ایک مزید قیدی کی پھانسی روک دی گئی ، نابالغ ہونے رشتہ داروں کا ادعا

اسلام آباد ۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج موت کی سزا پانے والے قیدیوں کو پھانسی پر لٹکانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 4 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکادیا جن میں دو بھائی بھی تھے تاہم ایک قیدی کی سزائے موت پر عمل آوری کو روک دیا گیا کیونکہ اُس کے رشتہ داروں نے ادعا کیا ہے کہ جس وقت قیدی نے جرم کا ارتکاب کیا تھا ، اُس کی عمر صرف 14 سال

ممبئی میونسپل اسکولس میں ’’بھگوت گیتا‘‘ پڑھائی جائیگی

ممبئی۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے تمام میونسپل اسکولوں اور مضافاتی علاقوں میں طلبہ کو ’’بھگوت گیتا‘‘ پڑھائی جائے گی۔ طلبہ کی توجہ بھگوت گیتا کی جانب مبذول کرانے اس کتاب سے ان کی وابستگی کو اَٹوٹ بنانے کی مساعی جاری ہے۔ بلدیہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ طلبہ کا یہ اخلاقی فرض ہوگا کہ وہ روحانیت کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ ک

اراضی بل پر اپوزیشن کی تجاویز قبول کرنے کیلئے حکومت تیار

نئی دہلی ۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر نتن گڈکری نے نئے اراضی بل پر کسانوں کے اندیشوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے اُن کے مفادات متاثر ہوں ۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کی تجاویز کو قبول کرنے کیلئے بھی حکومت تیار ہے ۔ آل انڈیا پنچایت پریشد کی جانب سے اراضی حصول یابی بل پر منعقدہ ’’ سمکشھا ادھ

آر ایس ایس ’’فرقہ وارانہ زہر‘‘ پھیلارہی ہے : سی پی ایم

نئی دہلی۔19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے بشمول مغربی بنگال میں ایک راہبہ کی عصمت ریزی ’’فرقہ وارانہ زہر‘‘ کا نتیجہ ہے جو آر ایس ایس نے پھیلایا ہے جس نے نریندر مودی حکومت کا ایجنڈہ طئے کیا ہے۔ سی پی آئی ایم آج کہا کہ ایسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کو خطرہ درپیش ہے۔ آر ایس ایس کی جڑ

تیونس میں دہشت گرد حملہ پرنب مکرجی کی مذمت

نئی دہلی ۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے تیونس میں دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی اور اسے غیر انسانی حرکت قرار دیا ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو متحد ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے میں ہندوستان کی حکومت اور عوام تیونس کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مہ

مدھیہ پردیش کے وزیر فینانس اور اہلیہ ڈاکوؤں کا نشانہ

نئی دہلی۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے وزیر فینانس جینت ملیا اور ان کی اہلیہ سدھا ملیا کو جبلپور۔ نظام الدین ایکسپریس ٹرین میں رہزنوں نے متھرا کے قریب نشانہ بناتے ہوئے ان کا سامان لوٹ لیا ۔ اس واقعہ کی ریلویز نے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ ریلوے ترجمان انیل سکسینہ کے مطابق تین آر پی ایف ارکان کو جو اس ٹرین میں تھے ‘معطل کردیا گیا

خواتین کے خلاف مظالم میں اضافہ

نئی دہلی ۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) خواتین کے خلافمظالم میں حالیہ عرصہ کے دوران اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ہے اور صرف سال 2013ء میں تین لاکھ سے زائد واقعات درج کئے گئے ہیں ۔ راجیہ سبھا کو آج یہ بات بتائی گئی ہے ۔ وزیر بہبودی خواتین و اطفال مینکا گاندھی نے تحریری جواب میں نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو ڈاٹا کے حوالہ سے کہا ہے کہ 2011ء میں خواتین کے

ملک کی بین الاقوامی پالیسیوں کو اُجاگر کرنے میں اسپیکر کا کردار

نئی دہلی۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایوان کا اسپیکر نہ صرف عوام کے حقوق اور مراعات کا محافظ ہے بلکہ ملک کی بین الاقوامی سطح کی پالیسیوں کی نمائندگی میں بھی اس کا اہم کردار ہوتا ہے۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ اسپیکر کا کام صرف ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ہی نہیں بلکہ ملک کی خارجہ پالیسیوں کی نمائندگی بھی مختلف فورمس میں کرنا

آرٹیکل 370 ہرگز برخاست نہیں ہوسکتا : عمر عبداللہ

جموں ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر اور نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ نے آج زور دے کر کہا کہ دستور کی دفعہ 370 کو ہرگز برخاست نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی جموں و کشمیر کو دیا گیا خصوصی موقف چھینا جاسکتا ہے۔ عمر عبداللہ نے آج یہاں قانون ساز اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی موقف دیا گیا ہے جس کو ماضی میں

راہبہ کے اغوا کی شکایت پر بے عمل خاتون اے ایس آئی معطل

منگلورو۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے ایک 22 سالہ راہبہ کا اغوا کرلیا تھا، لیکن وہ اس کی گرفت سے بچ نکلی اور اس نے پولیس میں شکایت درج کروانے کی کوشش کی لیکن دائرۂ کار میں شامل نہ ہونے کا بہانہ کرکے ایک خاتون اے ایس آئی نے اس کی شکایت درج کرنے سے انکار کردیا۔ کمشنر نے خاطی اے ایس آئی کو معطل کردیا۔

معمرنن مزید چند دن ہاسپٹل میںقیام کی خواہاں

رانا گھاٹ(مغربی بنگال) 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) 71سالہ معمر نن کی کانونٹ اسکول میں اجتماعی عصمت ریزی کے پانچ دن بعد بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ‘ جب کہ صدمہ سے دوچار اس خاتون نے مزید چند دن ہاسپٹل میں رہنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ ہاسپٹل انتظامیہ نے نن کی یہ درخواست قبول کرلی حالانکہ وہ مکمل صحت یاب ہوچکی ہیں اور انہیں ڈسچارچ کیا جاسک

گنگا کے بارے میں بی جے پی رکن کا حیرت انگیزسوال

نئی دہلی ۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں آج ایک بی جے پی رکن کی جانب سے گنگا کی اصلیت اور اس میں نہانے کے ’’اثرات‘‘ پر سوال نے کئی ارکان کو حیرت میں ڈال دیا ۔ پی پرتاپ سنہا چوہان نے جب یہ سوال کیا تو اسپیکر سمترا مہاجن خود بھی حیران ہوگئیں اور پوچھا یہ کیا ہے ؟۔ کیا یہ کوئی سوال ہے ؟