شکاگو میں محفل خواتین

شکاگو ۔ 21مارچ۔(ای میل ) خواتین کا جلسہ انجمن علم و ادب کی جانب سے ڈاکٹر صفیہ مزمل کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی محترمہ فرح سعید ( قونصل جنرل آف انڈیا ) تھیں ۔ اس جلسہ میں شمالی امریکہ میں خواتین کی زندگی ، ترسیل زبان و ادب ، غرض وغائیت پر دانشور خواتین نے اپنی تقریر کے ذریعہ روشنی ڈالی ۔ خواتین کی دلچسپی کے لئے بیت بازی اور Quiz

افغانستان میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر خاتون کی ہلاکت کی تحقیقات

کابل۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس خاتون کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس پر مبینہ طور پر مسجد میں اسلام کی مقدس کتاب قرآن کی کاپیاں جلانے کا الزام تھا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں ملوث ہونے کے شک پر چار افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ صدر نے کہاکہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔ خاتون کے افراد

سکیوریٹی فورسیس کے خصوصی اختیارات پر فیصلہ زیرغور نہیں

جموں ،21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یہ شکایت کرتے ہوئے کہ پاکستان اپنی روش تبدیل کرنے پر آمادہ نہیں ہے، مرکزی مملکتی وزیر جتندر سنگھ نے آج یہ ادعا کیا ہے کہ مرکز، دہشت گردی کی کسی بھی شکل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور کہاکہ سکیوریٹی فورسیس کے خصوصی اختیارات (AFSPA) پر کوئی بھی فیصلہ سیاسی نقطہ نظر سے نہیں کیا جائے گا، جتندر سنگھ جوکہ دفتر وز

ہندوستان میں عالمی کارپوریٹ اداروں کے داخلوں کیلئے راہ ہموار

گرگاؤں 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا ہے کہ بین الاقوامی کارپوریٹ اداروں کے ہندوستان میں داخلوں کے قانون کو سہل بنانے اور بلند شرح ترقی کے ساتھ انسداد غربت محصولیاتی پالیسیوں میں یکسانیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ دارالحکومت کے مضافات میں واقع مینجمنٹ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے کانوکیشن سے مخاطب کرتے ہوئے اُنھو

سرکاری خزانہ پر ایک کروڑ کا نقب

ورودھونگر (ٹاملناڈو)، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نقب زنوں نے آج بے پہرہ سرکاری خزانہ کو توڑ کر نقدی اور جواہر پر ہاتھ صاف کردیا جن کی مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپئے ہے، جو اس ضلع کے سریولی پوتور میں 12 مہربند صندوقوں میں رکھے گئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ نقب زنوں نے سب ٹریژری اور سیفٹی لاکر روم کا بڑا دروازہ توڑ کر اندر گھسنے کی راہ پائی۔

پاکستان میں 80 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 80 عسکریت پسند اور سات سپاہی آج پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی خطہ میں جہاں اس ملک کی ملٹری نے بڑی مہم چھیڑ رکھی ہے، سکیورٹی فورسیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ۔ ملٹری ترجمان میجر جنرل عاصم باجوا نے کہا کہ پاکستانی فورسیس نے عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا

لکھنو۔ وارانسی سیکشن پر سرویس بحال

رائے بریلی، (یو پی) 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حادثہ کے مقام سے ملبہ کی صفائی کے بعد لکھنو ۔ وارانسی سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہوگئی ہے جبکہ بچراوان ریلوے اسٹیشن کے قریب کل دہرہ دون ۔ وارانسی جنتا اکسپریس پٹری سے اُتر گئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کل کے حادثہ میں 38 مسافرین ہلاک اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات م

متاثرہ کسانوں کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

بھیوانی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت کے خلاف جارحانہ مہم کو ہریانہ میں کسانوں کے مسئلے تک لیجاتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج اُن کے مفادات کیلئے ’’جدوجہد‘‘ کا عزم کیا اور بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ غیرموسمی بارشوں اور طوفانی صورتحال کے متاثرین کیلئے بروقت معاوضہ کو یقینی بنائیں۔ ہریانہ کے متاثرہ

سنٹرل حج کمیٹی کی ویب سائیٹ پر تلنگانہ ندارد

حیدرآباد۔/21مارچ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ریاست کی تقسیم اور تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو 9ماہ مکمل ہوچکے ہیں لیکن آج تک سنٹرل حج کمیٹی نے تلنگانہ ریاست کو قبول نہیں کیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ پر تلنگانہ ریاست کو علحدہ شناخت نہیں دی گئی اور صرف آندھرا پردیش کا شمار کیا گیا ہے۔ ریاست کی تقسیم کے بعد تلنگانہ اور آندھرا پردیش

آج ایم ایل سی انتخابات، تمام انتظامات مکمل

حیدرآباد۔ 21 مارچ (سیاست نیوز) محبوب نگر، رنگاریڈی اور حیدرآباد کے گریجویٹ حلقوں کے اتوار کو منعقد ہونے والے ایم ایل سی انتخابات کیلئے جی ایچ ایم سی نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ جملہ 31 امیدوار میدان میں ہیں۔ تین اضلاع کے 413 مراکز رائے دہی پر زائد از 2 لاکھ 86 ہزار 311 ووٹرس اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ ضلع محبوب نگر میں 66 ہزار 100 وو

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے بیٹے کا گلادبادیا

حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک ظالم باپ نے اپنے 3 سالہ لڑکے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ قتل سے پہلے لکڑی سے مارپیٹ کے بعد اس ظالم نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے کمسن کا گلا دبادیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق موہن اور رانی دونوں میاں بیوی جن کا آبائی مقام ضلع گنٹور بتایا گیا ہے ۔ یہ