کڑپہ میں اردو یونیورسٹی کے قیام سے ضلع کی ترقی یقینی

کڑپہ ۔ 25مارچ ( ای میل ) کڑپہ میں اردو یونیورسٹی کے قیام کے سلسلہ میں اردو یونیورسٹی ایکشن کمیٹی کا ایک جائزۃ اجلاس بمقام ھدیٰ ہائی اسکول ‘ چاند بھرا گنبد رحمت اللہ اسٹریٹ کڑپہ میں منعقد ہوا ۔ جس میں شہر کڑپہ اردو ادارے ‘ اردو اساتذہ ‘ تنظیم کے لیڈر ‘ سیاسی نمائندے ‘ علماء ‘ اردو ایکشن کمیٹی اراکین ‘شعراء ‘ادباء انجمنیں وغیرہ شری

برقی ملازمین میں سیفٹی کٹس کی تقسیم

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ میں منڈل کی سطح پر خدمات انجام دینے والے برقی ملازمین جن میں برقی لائن میں اورہیلپر شامل ہیں کو آج CESSڈائرکٹر دیویندر یادو کے ہاتھوں سیفٹی کٹوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کو دیویندر یادو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ CESS سرسلہ کی جانب سے برقی ملازمین میں کام کے دوران

دیسائی پیٹ میں سوچھ بھارت

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ کے موضع دیسائی پیٹ میں سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں نے شرکت کرتے ہوئے صفائی کے کاموں میں حصہ لیا اور عوام سے ان کے درپیش مسائل سماعت کئے ۔ اس موقع پر دیسائی پیٹ کے بیڑی مزدور خواتین نے وظآئف کی عدم منظوری کی شکایت کی جس پر اسپیشل آف

برقی بقایا جات کی وصولی

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گمبھی راؤ پیٹ کے موضع مچرلہ سرپنچ جان ملیشم نے گرام پنچایت کا برقی بقایا کی رقم جو کہ ایک لاکھ روپئے تھی بطور چیک سی ای ایس ایس(CESS) ڈائرکٹر دیویندر یادو کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر دیویندر نے منڈل کے تمام سرپنچوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ برقی بقایا جات کو ادا کرنے کیلئے پہل کریں ۔

مشن کاکتیہ کاموں کا معائنہ

یلاریڈی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ماچاپور شیوار میں موجود ماسائی کنٹہ کو مشن کاکتیہ کے تحت خوبصورت بنانے کا رکن اسمبلی مسٹر رائیڈو ریڈی نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے ماچاپور میں مشن کاکتیہ کے کاموں کامعائنہ کیا ۔ کنٹہ کی مٹی اٹھاکر ٹریکٹر میں ڈالی ‘ بعد ازاں منعقدہ اجلاس سے مخاطب ہوکر کہا کہ ماسائی کنٹہ کی مقبوضہ

آبی سربراہی کیلئے اجلاس

یلاریڈی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے منڈل پریشد آفس پر عہدیداروں نے پینے کے پانی کو لیکر اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ منڈل کے چٹیال ‘ کرشنا جی واڑی اور ایرہ پہاڑ ‘ مواضعات میں موبائیل ٹینکروں کے دریعہ پینے کا پانی سربراہ کرنے کی رپورٹ تیار کی گئی ۔ منڈل کے مختلف مواضعات میں پائپ لائن ‘ ماضی کے بورویلس کو فریشنگ ‘

نرسری کا معائنہ

یلاریڈی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے دھرما ریڈی علاقہ شیوار میں موجود ضامن روزگاراسکیم نرسری کا ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو ‘ تحصیلدارمسٹر شیوار راجیا نے معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ان عہدیداروں نے نرسری میں افزائش کئے جارہے پودوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ نرسری میں 50ہزار پودے افزائش کرنا تھا جس میں 25ہزار پو

کرناٹک کے عازمین حج کی 2اپریل کو قرعہ اندازی

بیدر۔25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید منصور احمد قادری انجنیئر معتمد خادم الحجاج ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے عازمین حج کی قرعہ اندازی 2اپریل جمعرات 11بجے دن وکا سودھا بنگلور میں مقرر ہے ۔ کرناٹک میں اسمبلی سیشن کے چلتے اور درخواستوں کی تنقیح مکمل نہ ہونے سے قرعہ کی تاریخ کو موقر کیا گیا ہے ۔ ضلع بیدر سے

گلبرگہ کے ایوارڈ یافتہ صحافیوں کی خدمات قابل ستائش

گلبرگہ25؍مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ): محمد اصغر چلبل چیف ایڈیٹر روزنامہ مدبر گلبرگہ صدر حیدرآباد کرناٹک اُردو جرنلسٹس اسوسی ایشن و چیرمن گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے گلبرگہ کے ایوارڈ یافتہ سینئر صحافیوں عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر اُردو روزنامہ بہمنی نیوز ، پی ایم منور ایڈیٹر کنڑا روزنامہ ستیا کام کی دیرینی صحافتی خدمات کو بھر پور

چیف منسٹر سے اظہار تشکر

گمبھی راؤ پیٹ۔ 25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل کوآپشن رکن گمبھی راؤ پیٹ جناب محمد محبوب علی و صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد گمبھی راؤ پیٹ جناب سید آصف علی سعادت نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان پر پرانا شہر سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ سیدہ سلویٰٰ فاطمہ کمرشیل پائلٹ بننے کے خواب کو پورہ کرنے کیلئے 35لاکھ 50ہزار روپئے کی منظوری پر مسرت کا

عفت حسینسرپور ٹاؤن وارڈ کمیٹی صدر نامزد

سرپورٹاؤن۔26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل وارڈ رکن کمیٹی صدر کی حیثیت سے محمد عفت حسین کو نامزد کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب سرپورٹاؤن منڈل کے 12گرام پنچایتوں کے تمام وارڈ اراکین کو موجودگی میں سرپورٹاؤن وارڈ رکن محمد عفت حسین کو سرپور ٹاؤن منڈل وارڈ رکن کمیٹی یونین صدر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ۔ ان کے علاوہ معاون صدر کی ح

پٹلم کے قریش برادران کی من مانی سے عوام کو مشکلات

پٹلم۔25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے قریشی برادران کو پٹلم مساجد کمیٹی کے نومنتخبہ صدر ‘ نائب صدر ‘ اراکین کمیٹی ممبروں کی جانب سے چند ہدایتیں دی گئیتھی ۔ ہدایتوں کو قریشی برادران نظرانداز کرتے ہوئے من مانی کررہے ہیں ۔ ہفتہ میں چار دن مسلسل گوشت فروخت کرنا ‘ صاف صفائی کا خیال رکھنا ‘ گاہکوں سے حسن سلوک کرنا ‘ تین فٹ کی او

ہاشم پورہ قتل عام مقدمہ میں استغاثہ ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام:عدالت

نئی دہلی ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 1987 ہاشم پورہ قتل عام مقدمہ میں استغاثہ ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا جس کے ذریعہ مجرمین کی شناخت ہوسکے۔ یہی وجہ ہے کہ 16 پولیس ارکان عملہ کو جو ملزم تھے، رہا کردیا گیا۔ دہلی کی عدالت نے یہ بات کہی۔ 21 مارچ کو سنائے گئے اس فیصلہ کی ایک نقل جو دستیاب ہوئی، اس میں عدالت نے کہا کہ ملزمین کو غیر مصدقہ ، سر

امریکہ۔ ایران نیوکلیئر مذاکرات کی جاسوسی

یروشلم / واشنگٹن ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے ایران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کی جاسوسی کی اور خفیہ معلومات امریکی ارکان مقننہ تک پہنچائی تاکہ اس اہم معاملت کو سبوتاج کیا جاسکے۔ یہ مذاکرات اس وقت قطعی مرحلہ میں پہنچ چکے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے وائیٹ ہاؤز کے عہدیداروں کی شناخت محفی رکھتے ہوئے ان ک

مستعفی ہونے کی پیشکش نہیں کی

نئی دہلی ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے آج رات کہا کہ انہوں نے پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے قومی دن پر ترتیب دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کے بعد ان کی ٹوئٹس پر جاری تنازعہ کے پیش نظر مستعفی ہونے کی پیشکش نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی اور حکومت کے ساتھ پابند عہد ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹس پر میڈیا کے ا

متنازعہ اراضی آرڈیننس میں توسیع کا امکان نہیں

نئی دہلی ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت امکان ہے کہ متنازعہ اراضی آرڈیننس کی5 اپریل کو میعاد ختم ہونے کی صورت میں توسیع نہیں کرے گی۔ سیاسی جماعتیں اور سماجی تنظیمیں اس اراضی بل کی شدت سے مخالفت کر رہی ہے۔ ایک سینئر کابینی وزیر نے کہا کہ یہ آرڈیننس 5 اپریل کو ختم ہوجائے گا۔ اس کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں غور و خوض کیا جائے

کنگنا راناوت اور وشال بھردواج کو نیشنل فلم ایوارڈ

نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 62 ویں نیشنل فلم ایوارڈس کا آج اعلان کردیا گیاحالانکہ سرکاری تقریب 3 مئی 2015 ء کو منعقد ہوگی۔ نامور اداکار ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے، کنڑی اداکار وجئے کو بہترین اداکار، کنگنا راناوت کو فلم کوئین کیلئے بہترین اداکارہ اور وشال بھردواج کو فلم’’حیدر‘‘ کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ مقبول

مہاراشٹرا کے قریش برادری کی وزیراعظم مودی سے نمائندگی متوقع

ممبئی ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں بیف پر امتناع کے باعث تاجرین کو روزگار سے محرومی کا اندیشہ لاحق ہوگیا ہے اور انہوں نے اس مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں بیف کی تجارت پر امتناع کے خلاف تاجرین اور عوام نے پیر کو آزاد میدان میں ایک بڑی ریالی منظم کی اور پانچ رکنی وفد نے چیف منسٹر دیوین

عبدالباسط کی تیسرے دن بھی علحدگی پسندوں سے مشاورت

نئی دہلی ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے آج مسلسل تیسرے دن بھی جموں و کشمیر کے علحدگی پسند قائدین کے ساتھ مشاورت جاری رکھی۔ انہوں نے ذیلی براعظم میں امن کا ماحول تیار کرنے میں ان سے مدد کی خواہش کی۔ اعتدال پسند حریت کانفرنس کے سابق صدرنشین عبدالغنی بھٹ کی زیر قیادت پہلے وفد نے ان سے ملاقات کی ۔ اس کے بعد سخت

کشمیری عوام اہم فریق: پاکستان

اسلام آباد ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے کسی حل میں جموں و کشمیر کے عوام بھی اہم فریق ہیں۔ یہ موقف اس وقت ظاہر کیا گیا جبکہ ایک دن قبل ہندوستان نے کہا تھا کہ علحدگی پسند حریت کے ہند۔پاک مسئلہ میں رول کے تعلق سے غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔دفتر خارجہ نے آج کہا کہ پاکستان کا یہ ایقان ہے کہ جموں و کش