نیوکلیئر مذاکرات میں پیشرفت ، ایران کا دعویٰ

تہران ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ایٹمی توانائی محکمہ کے سربراہ نے کہا کہ نیوکلیئر مذاکرات میں مثبت اور نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے اہم مرحلہ کا آغاز ہوچکا ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارہ ارنا کی خبر کے بموجب علی اکبر صالحی صدر ایران ایٹمی توانائی م

حصول اراضی آرڈیننس کا دوبارہ اجراء ممکن ؟

نئی دہلی ؍ چندی گڑھ ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو سینئر وزراء نے آج حصول اراضی آرڈیننس کے 5 اپریل کو منسوخ ہوجانے کے بعد اس کے دوبارہ اجراء کے امکان کو مسترد نہیں کیا جبکہ اس سلسلہ میں تجسس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لوک سبھا میں حصول اراضی قانون منظور ہوچکا ہے لیکن راجیہ سبھا کی منظوری ہنوز باقی ہے۔ آرڈیننس کے دوبارہ اجراء کے بارے میں جو

یوم پاکستان تقریب میں شرکت حکومت ہند کا منصوبہ بند اقدام

نئی دہلی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزارت خارجہ نے آج کہا کہ وزیر مملکت وی کے سنگھ کی پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت حکومت کا غوروفکر کے بعد کیا ہوا فیصلہ تھا۔ حکومت کے نمائندہ نے کہا کہ حکومت نے انہیں تقریب میں شرکت کیلئے کافی غوروخوض کے بعد روانہ کیا تھا اور یہ ایک منصوبہ بند فیصلہ تھا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایک بروقت فیصلہ تھا۔ تا

عدن میں باغیوں کی پیشقدمی، یمنی صدر نامعلوم مقام روانہ

صنعا ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے پریشان حال و متحارب صدر ابومنصور ہادی آج عدن میں واقع اپنی آخری پناہ گاہ سے کسی نامعلوم مقام کو فرار ہوگئے۔ اس دوران شیعہ باغی ان کے اس محل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ حوثی باغیوں کے ٹیلی ویژن پر دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے (باغیوں) نے ان فضائی اڈوں پر قبضہ کرلیا جہاں یوروپی اور امریکی سپاہی، القاعدہ عسکریت

آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے امریکہ کا انکار

واشنگٹن ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایک عدالت سے کہا ہیکہ وہ ہندوستان کی ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کی اپیل کے ساتھ دائر کردہ ایک درخواست کو مسترد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس مقصد کیلئے 14 اپریل تک وقت طلب کیا ہے۔ جنوبی ضلع نیویارک کی عدالت کی جج لارا ٹیلر سوین کے ایک اجلاس پر اٹارنی پریت بھرارا نے درخو

فلسطینی مسئلہ پر نتن یاہو سے اختلافات کا اعتراف

واشنگٹن۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما کے وزیراعظم اسرائیل نتن یاہو کے ساتھ ان کے تعلقات بالکل اسی طرح کے ہیں جس طرح دو بزنس کرنے والے تاجرین کے درمیان ہوتے ہیں البتہ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ فلسطینی ریاست کے مسئلہ کی یکسوئی کے لئے دونوں کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔ صدر افغانستان اشرف غنی کے ساتھ ایک

داعش میں شامل ہونے آسٹریلیائی نوجوان کی کوشش ناکام

ملبورن۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکام نے آج ایک نوجوان کو مشرق وسطیٰ کا سفر کرتے ہوئے دولت اسلامیہ (داعش )میں شامل ہونے کی کوشش کو ناکام کردیا۔ 17 سالہ نوجوان کو سڈنی ایرپورٹ پر انسداد دہشت گردی افسران نے پندرہ روز قبل روک لیا تھا۔ امیگریشن سنٹر پیٹرڈئن کے مطابق یہ واقعہ انٹرنیشنل ٹرمنل پر 12 مارچ کو رونما ہوا تھا۔ ڈٹن نے بتایا کہ انسداد

کراچی میںحادثہ ، 13 افراد ہلاک

اسلام آباد۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کراچی جانے والی ایک تیز رفتار بس کی سامنے سے آنے والے ٹرک سے ہوئی زبردست ٹکر میں 13 افراد بشمول خواتین ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 15 بتائی گئی ہے۔ یہ حادثہ پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں رونما ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مسافر بس اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی تاہم خیرپور ڈسٹرکٹ میں بس سامنے سے آنے

نواز شریف کو دہشت گردی کے خلاف مہم میں کامیابی کا یقین تشدد سے قومی معیشت کو بھاری نقصان، ملک کی ساکھ متاثر

کراچی۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ کوآخری حد تک لے جائیں گے جن لوگوں نے یہ جنگ ہم پر مسلط کی ہے، انہیں شکست ہوگی۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو،ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،دہشت گردی کی وجہ سے ہماری معیش

ایران سے نیوکلیئر بات چیت غیراطمینان بخش : فرانس

پیرس۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے آج انتباہ دیا ہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان نیوکلیئر معاہدہ کی جانب پیشرفت ناکافی ہے کیونکہ اس معاملے میں مختلف پہلوؤں پر ریسرچ اور تحدیدات کے موضوعات پر کوئی خاص توجہ مرکوز نہیں کی گئی۔ فرانس کے اقوام متحدہ سفیر فرانکوئس ڈیلاترے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایران پر اقوام متحد

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں ہوگی : اوباما

واشنگٹن ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں افغان ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ افغانستان میں 9,800 امریکی فوجی جاریہ سال کے اواخر تک برقرار رہیں گے۔ افغانیوں کے حقوق اور تشخص کے لیے امریکہ ، افغانستان کے ساتھ ا

ہندوستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو سزائے قید

واشنگٹن۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو اپنے مریضوں سے متعلق مرض کی غلط تشخیص کرنے رشوت وصول کرنے اور امریکی حکومت کو تقریباً ایک ملین ڈالرس کے ٹیکس ریٹرنس داخل نہ کرنے پر 9 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ 72 سالہ ڈاکٹر یش کھنہ نے تین سال کے دوران ایک ملین ڈالرس کئے تھے لیکن اس رقم پر واجب ٹیکس ادا نہیں کیا تھا

اسرائیل میں پہلی مرتبہ فلسطینی کی اعلیٰ عہدہ پر تعیناتی

تل ابیب ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک فلسطینی شہری کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اعلیٰ عہدہ پر فائز کیا گیا ہے۔ صہیونی ریاست کی تاریخ میں ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔طارق ابو حامد پیشے کے اعتبار سے کیمیکل انجینئر ہیں اور ان کا تعلق مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی صور باھر کالونی سے ہے۔ اسرائیلی خبر رس

لندن میں یوم پاکستان کی تقریب ملالہ کیلئے ستارہ جرأت ایوارڈ

لندن ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں یوم پاکستان کی تقریب قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، جس میں ملالہ یوسف زئی کو ستارہ جرات پیش کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ملالہ یوسف زئی کو ایوارڈ دیا، تقریب سے خطاب میں ملالہ نے اپنا ایوارڈ اعتزاز حسن شہید سمیت تمام پاکستانی بچوں کے نام کردیا۔ ملالہ نے انسانی ح

پاکستان کے قبائیلی علاقوں میں فضائی حملے ،54 ہلاک

پشاور ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے لڑاکا طیاروں نے آج دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جو افغانستان کی سرحد کے قریب قبائیلی علاقوں میں واقع ہیں اور جہاں پاکستانی فوج دہشت گردوں کے خلاف زبردست مہم چھیڑ رکھی ہے اور اس طرح اب تک مزید 54دہشت گرد جن میں کئی کمانڈرس بھی شامل ہیں، کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ خیبر ایجنسی میں کئ

بے حجاب طالبہ کے بال کاٹنے پر ٹیچر کو سزا

قاہرہ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)قاہرہ کے جنوب میں واقع صوبہ الفیوم کے پراسیکیوٹرز نے ایک استانی کو بغیر حجاب کے سکول آنے والی لڑکی کے بال کاٹنے کے جرم میں چار دن قید کی سزا دے کر مزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔مصری حکام نے بچی کے والدین کی جانب سے شکایت کرنے پر مذکورہ استانی اور سکول کے ہیڈ ماسٹر کو بھی معطل کردیا۔ بچی کے والدین کے مطابق

پاکستان میں مزید چار قیدیوں کو پھانسی

اسلام آباد۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں آج سزائے موت پانے والے مزید چار قیدیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ اس طرح ملک میں سزائے موت بحال کئے جانے کے بعد اب تک 59 قیدیوں کو پھانسی پر لٹکایا جاچکا ہے۔ عبدالرزاق چوبان اور جلیل عرف جلال موترمجو کو صوبہ سندھ کی سکھر جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ 2003ء میں ساتویں جماعت کے ایک طالب عل

عدالتی فیصلہ کو چیلنج کرنے مسلم تنظیموں کا مطالبہ ہاشم پورہ قتل عام کیس

لکھنو ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر مسلم تنظیموں نے آج حکومت اترپردیش سے درخواست کی کہ وہ 1987 ء کے ہاشم پورہ قتل عام کیس پردہلی عدالت فیصلہ کے خلاف اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرے۔ ایڈیشنل سیشنس جج سنجے جندال نے 21 مارچ کو صادر کردہ اپنے فیصلہ میں میرٹھ کے ایک گاؤں سے اٹھالئے گئے 42 مسلمانوں کی ہلاکت سے متع

کوئلہ اسکام، سمن کے خلاف منموہن سنگھ کی سپریم کورٹ میں درخواست

نئی دہلی ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے 2005 ء کے دوران اڈیشہ میں واقع تلاباریا کوئلہ بلاک سے ادتیہ برلا گروپ کی کمپنی ہنڈالکو کو تخصیص کے مقدمہ میں انہیں ملزم کی حیثیت سے ایک خصوصی عدالت کی جانب سے سمن کی اجرائی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ ہنڈالکو کے چیرمین کمار منگلم برلا اور سابق معتمد کوئلہ

موبائیل شرحوں میں اضافہ یقینی ٹیلی کام اداروں کا ردعمل

نئی دہلی ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) موبائیل فونس کی شرحوں میں بھاری اضافہ کا اندیشہ ہے کیونکہ اسپکٹرم کے حالیہ مختتم ہراجات میں ان کمپنیوں نے بھاری بولی لگائی ہے جس کے نتیجہ میں حکومت کو 1,09,874 کروڑ روپئے کی ریکارڈ آمدنی ہوئی ہے۔ ملک کے تمام بڑے ٹیلی کام ادارہ جیسے ایرٹیل ، ریلائنس ، جیوانندلام ، ووڈا فون ، آئیڈیا سیلولر، ایرسیل اور ٹی