ملا فضل اللہ کی ہلاکت پر تذبذب

لاہور26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اگرچہ وزیر داخلہ اور تحریک طالبان پاکستان کے گروپ میں سے مطلوب شخص ملا فضل اللہ کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں پاکستان افغانستان سرحد پر مارے جانے کی تصدیق نہیںکررہے مگر اس حوالے سے ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ افراد کا اصرار ہے کہ ملا فضل اللہ مارے گئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اگر ملا ریڈیو (فضل اللہ) زندہ ہیں ت

تیونس : میوزیم حملہ کیس میں 23 افراد گرفتار

تیونس 26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) تیونس نے آج کہا کہ اس نے گذشتہ ہفتے نیشنل میوزیم پر ہوئے حملہ کے سلسلہ میں 23 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ تیونس کے وزیر داخلہ نجم غرسلی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملہ کے سلسلہ میں 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ ان پر میوزیم حملے میں ملوث رہنے کا شب

جیل میں سعودی خواتین کا تقرر

ریاض 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب جیل میں پہلی بارملاقاتیوں کی میزبانی کیلئے سعودی خواتین کا تقررکر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں الحائر جیل میں قید افراد سے ملاقات کے لئے آنے والے خاندانوں اور خواتین کی میزبانی کے لیے پہلی مرتبہ خواتین اسٹاف کا تقررکیا گیا ہے۔

حصول ملازمت میں ناکامی پر خودکشی

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) ملازمت چھوٹ جانے کے بعد ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ ناچارم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 22 سالہ سبھاشن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ناچارم کے علاقہ ملاپور میں رہتا تھا ۔ یہ نوجوان لکڑی کا پل علاقہ میں خانگی ملازمت کرتا تھا ۔ ملازمت چھوٹ جانے کے بعد وہ دوسری ملاز

مودی کی اصلاحات قابل ستائش : رکن امریکی کانگریس

واشنگٹن 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک بارسوخ قانون ساز کا یہ احساس ہے کہ امریکہ کو وزیراعظم ہند نریندر مودی کی ستائش کرنا چاہئے جو اُنھوں نے اپنے ملک میں اصلاحات پر اقدامات کئے ہیں تاکہ ہندوستان میں تجارتی منظر نامہ کو فروغ دے کر سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کی جائے اور اپنی کوشش میں مودی کافی حد تک کامیاب ہیں۔ کانگریس مین ڈاک

غزہ میں فلسطینیوں کے راکٹس سے شہری ہلاکتیں : ایمنسٹی کی رپورٹ

یروشلم 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ 2014 ء کی گرمائی جنگ میں غزہ میں فلسطینی راکٹ داغے جانے کے واقعات میں غزہ پٹی کے اندر انسانی جانوں کا اتلاف زیادہ ہوا بہ نسبت اسرائیل کے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے ہلاکت خیز حملے بین الاقوامی طور پر وضع کردہ قوانین کی سرا

گھریلو تنازعات اور مالی پریشانیوں پر خودکشی

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) گھریلو تنازعہ اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ سنیل سنگھ نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سنیل سنگھ پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا اور منگل ہاٹ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

پاکستان میں ایک اور قیدی کو پھانسی، جملہ تعداد 62 ہوگئی

اسلام آباد 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے سزائے موت پانے والے قیدیوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور آج ایک مزید قیدی کو پھانسی پر لٹکادیئے جانے کے بعد پھانسی پانے والے مجرمین کی جملہ تعداد 62 ہوگئی۔ فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں محمد افضل نامی مجرم کی سزائے موت پر عمل آوری کی گئی جو گزشتہ 20 سال سے سزائے موت کا منتظر تھا۔ 1

آم کی نئی قسم ’مودی مینگو‘

لکھنو۔26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی شہرت یافتہ آم کے کاشتکار حاجی کلیم اللہ نے ایک نئے آم کو وزیراعظم نریندر مودی کا نام دیا ہے اور یہ توقع ظاہر کی کہ وزیراعظم بہت جلد شاہی میوہ سے لطف اندوز ہوں گے جسے ’’مودی مینگو‘‘ قرار دیا گیا ہے ۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ کلیم اللہ کو آموں کی مختلف اقسام کی پیداور اور نت نئے نام رکھنے میں