فتح اور شکست زندگی کا حصہ : مودی

نئی دہلی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات اپنے مایوس ہندوستانی مداحوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ فتح اور شکست زندگی کا ایک حصہ ہے اور ٹیم کی ستائش کی کہ انہوں نے پورے ورلڈ کپ میں ’’عظیم کرکٹ‘‘ کا مظاہرہ کیا ہے۔

صدر افغانستان کا اپریل میں دورۂ ہند

واشنگٹن۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان آئندہ ماہ ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ یہ ان کا اولین دورہ ہوگا جس میں وہ اپنے ملک کے پاکستان سے حالیہ تبادلہ خیال کے بارے میں ہندوستان کے اندیشوں کا ازالہ کریں گے۔

قلعہ بند مقام پر ایران کے سینٹری فیوجس

لاؤسان(سوئٹزرلینڈ)۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایران کو سینکڑوں سینٹری فیوجس ایک سابقہ خفیہ مقام پر تہران میں کارآمد رکھنے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ یہ سینٹری فیوجس زیرزمین تہہ خانوں میں کارآمد رہیں گے اور تحقیق و ترقی کے کاموں کیلئے استعمال کئے جاسکیں گے۔ ایران کو اس کے علاوہ فورڈو سہولت فراہم کی جائے گی، حالانکہ ا

تکریت پر فیصلہ کن حملہ کی عراقی فوج کی تیاریاں

تکریت (عراق)۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج نے صدام حسین کے آبائی قصبہ تکریت پر دوبارہ قبضہ کرنے کیلئے جارحانہ کارروائی کے قطعی مرحلے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ فیصلہ کن جنگ ملک کے ایران حمایت یافتہ نیم فوجی جنگجوؤں کی مدد سے کی جائے گی۔ یہ جنگجو اب تک فوجی کارروائی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اس کی ای

یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف سعودی عرب و اتحادیوں کے فضائی حملے

واشنگٹن 26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کئے ہیں۔ سعودی عرب نے یمن میں حکومت کو بچانے کیلئے علاقائی اتحادی حکومت کے حملوں کی قیادت کی ہے ۔ امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیر نے کہا کہ فی الحال یہ کارروائی یمن کے اطراف کچھ ٹھکانوں تک محدود رہی ہے تاہم دوسرے فوجی اثاثہ جات بھی مجتمع کئے ج

کوہِ آلپس طیارہ حادثہ ، جرمن ونگس کے معاون پائیلٹ نے دانستہ حادثہ کیا : فرانسیسی استغاثہ

پیرس۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وکیل استغاثہ اعلیٰ مارسیل نے جو جرمن ونگس ایرلائینس کے جیٹ طیارہ حادثہ کی تحقیقات کررہے ہیں، کہا کہ دستیاب ثبوتوں کی بناء پر انکشاف ہوا ہے کہ طیارہ کے معاون پائیلٹ نے دانستہ طور پر یہ مہلک حادثہ کیا تھا۔ کاک پٹ سے دستیاب وائس ریکارڈر سے نشاندہی ہوتی ہے کہ معاون پائیلٹ نے کیپٹن کے باہر جاتے ہی دروازہ اندر

ترک تعلق کے بعد نتیش اور مودی کی اولین ملاقات

نئی دہلی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے بی جے پی کے ساتھ 17 سالہ اتحاد کے بعد دو سال قبل علیحدگی اختیار کی تھی، جبکہ نریندر مودی کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر بی جے پی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ جنتا دل (یونائٹیڈ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی بہار میں مخلوط حکومت کے شریک تھے لیکن نتیش کم

انتقال

٭٭ جناب عثمان مکاوی عرف چھوٹے بھائی بزنسمین ولد جناب سلطان مکاوی کا بعمر 70 سال طویل علالت کے بعد 25 مارچ کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حسہ ، پھول باغ کالونی چندرائن گٹہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین مسجد احاطہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت بعد نماز جمعہ مسجد حسہ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کیلئے فون 81426511

ل89لاکھ 21 ہزار خاندانوں کو فوڈ سکیوریٹی کارڈز کی اجرائی

حیدرآباد۔/26مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس و سیول سپلائیز ای راجندر نے کہا کہ تلنگانہ میں ابھی تک 89لاکھ 21ہزار غریب خاندانوں کو فوڈ سیکورٹی کارڈز جاری کئے گئے ہیں۔ وزیر فینانس نے واضح کردیا کہ فوڈ سیکوریٹی کارڈز صرف راشن شاپ پر چاول اور دیگر غذائی اجناس کے حصول کیلئے کام آئیں گے جبکہ اسکالر شپ اور دیگر سرکاری اسکیمات سے ان کا کوئی تع

لکھوی کی حراست پر اندرون 5 دن فیصلہ کرلیا جائے :لاہور ہائیکورٹ

اسلام آباد 26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی ایک عدالت نے آج حکومت پنجاب سے کہا کہ وہ ممبئی حملہ کیس کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کی حراست کے تعلق سے اندرون پانچ یوم فیصلہ کرلے ۔ ہائیکورٹ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد مقبول باجوا نے آج حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ کو ہدایت دی کہ وہ لکھوی کی حراست کے تعلق سے 31 مارچ تک فیصلہ کرلے ۔ لکھوی نے لاہور ہا

تلنگانہ میں جنوری تا مارچ سوائن فلو سے 75 اموات

حیدرآباد 26 مارچ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں یکم جنوری تا 25 مارچ سوائن فلو کے باعث مہلوکین کی تعداد 75 ہوگئی جبکہ یکم جنوری تا 25 مارچ سوائن فلو کے شبہ پر جملہ 7065 سوائن فلو کے متاثرین سے خون کے نمونے حاصل کئے گئے جن کے منجملہ 2208 نمونوں کے مثبت (سوائن فلو سے متاثرہ رہنے ) رپورٹس حاصل ہوئی۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت و طبابت نے اپنے ایک

شام نے کمیکل ہتھیار سازی کے تین کارخانے تباہ کردیئے

اقوام متحدہ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام نے اپنے اُن 12 کمیکل ہتھیار تیار کئے جانے والے مقامات کے منجملہ تین مقامات کو تباہ کردیا ہے تاہم سکیوریٹی وجوہات کی بنیاد پر مزید تین مقامات کو تباہ نہیں کیا جاسکا۔ او پی سی ڈبلیو کمیکل واچ ڈرگس (نگرانکار) نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں یہ انکشاف کیا جس کی کل اجرائی عمل میں آئی تھی۔ اقوام متحدہ

نیوکلئیر تعطل ‘ امریکہ ۔ایران بات چیت اہم مرحلہ میں داخل

لاؤسانے ( سوئیٹزر لینڈ ) 26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اور ایران کے مابین نیوکلئیر مذاکرات ایک اہم مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کسی معاملت پر پہونچنے کیلئے جاریہ ماہ ختم ہونے والی مہلت سے صرف ایک ہفتہ قبل اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے ۔ اب جبکہ وقت تیزی سے گذرتا جا رہا ہے جان کیری نے ایرانی وزیر خار

شہباز شریف کی وزیر خارجہ چین سے ملاقات

لاہور 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر پنجاب (پاکستان) محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی سے ملاقات کی۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ہر مسئلہ کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں۔ ترقی کے سفر میں پاکستانی چین کو اپنا

کار ،آر ٹی سی بس میں ٹکر ، 4 میڈیکل طلبہ ہلاک

حیدرآباد 26 مارچ (سیاست نیوز) آر ٹی بس اور کار کی ٹکر کے نتیجہ میں چار میڈیکل طلبہ برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ کریم نگر کے منڈل تگالہ گنٹے پلی کراسنگ پر پیش آیا۔ پولیس تفصیلات کے مطابق کریم نگر منڈل نگنور پریتھا میڈیکل کالج میں دوسرے سال کے طلبہ پگڈاپلی منڈل دی گنڈا موضع کے گورے نانی عمر 22 سال پرکال کے چرنجیوی نوا کانت 22 سال، محبوب

پاکستانی پرچم لہرانا ‘ کشمیری عوام کے جذبات کا اظہار

اسلام آباد 26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج کہا کہ ایک علیحدگی پسند خاتون لیڈر کی جانب سے کشمیر میں قومی دن پاکستان کے موقع پر پاکستانی پرچم لہرائے جانے کا واقعہ کشمیریوں کے جذبات اور پاکستان کے تئیں ان کی محبت کا عکاس ہے ۔ کشمیری علیحدگی پسند لیڈر آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے واقعہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دفت

نتن یاہو کو نئی حکومت تشکیل دینے کی اجازت

یروشلم 26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے اپنی سابقہ دو قومی حل کی پالیسی سے انحراف کے ازالہ کے طور پر فلسطینیوں کی جانب امن کا ہاتھ بڑھانے کی پیشکش کی ہے ۔ انہیں گذشتہ مہینے کے انتخابات میں حیرت انگیز کامیابی کے بعد اب نئی حکومت تشکیل دینے کو کہا گیا ہے ۔ اسرائیل کے صدر رینوین ریولن نے 65 سالہ نتن یاہو کو ایک