چیف منسٹر نے میگا برقی پراجکٹ کا سنگ بنیادرکھا
حیدرآباد 3 مارچ (این ایس ایس) چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج ضلع عادل آباد میں جئے پور کے قریب پیگڑا پلی کے مقام پر 600 میگاواٹ پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ میگا پاور پراجکٹ سنگارینی کالریز کی جانب سے قائم کیا جارہا ہے جسے اندرون 3 سال مکمل کیا جائے گا۔ اِس پراجکٹ کی تکمیل کے بعد تلنگانہ ریاست میں برقی کی ضر