صدرجمہوریہ کی اسرائیل کا دورہ کرنے سے انکار کی راشٹرپتی بھون کے بیان میں تردید

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راشٹرپتی بھون نے آج ان اطلاعات کی تردید کی کہ صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے اسرائیل کا دورہ کرنے سے اس وقت تک انکار کردیا ہے جب تک کہ اس کے ساتھ ہی ساتھ فلسطین کے دورہ کا پروگرام بھی مربوط نہ کیاجائے۔ راشٹرپتی بھون کے ترجمان نے کہا کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد سے یو پ

ترکی کا طیارہ رَن وے پر پھسل گیا ، مسافرین محفوظ

کٹھمنڈو۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹرکش ایرلائینز کے ایک طیارہ میں سوار 240 مسافرین اُس وقت بال بال بچ گئے جب طیارہ لینڈنگ کے وقت رن وے سے پھسل گیا۔ کٹھمنڈو ایرپورٹ پر اس وقت دبیز دھند کی چادر تھی جہاں طیارہ رن وے سے پھسل کر گھاس پھوس والے علاقہ تک چلا گیا۔ استنبول سے روانہ ہوئی ایربس A330 کٹھمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ایرپورٹ کے رن وے سے پھسل

سجاد لون کا وزارت قبول کرنے سے انکار

جموں ؍ سرینگر ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) علحدگی پسند سے سیاستداں بننے والے سجاد لون نے سمجھا جاتا ہیکہ سائنس و ٹیکنالوجی اور افزائش مویشیان کی وزارت کا قلمدان سنبھالنے سے انکار کردیا ہے۔ وہ واضح طور پر اس بات پر ناراض ہیکہ انہیں اہم وزارت نہیں سونپی گئی۔ انہوں نے اپنے قلمدانوں کا جائزہ نہیں لیا۔ اس کے بجائے وہ پہلی پرواز سے جموں سے باہ

ہندوستانی مسلمانوں کا ویژن میں اہم رول : امریکہ

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں امریکہ کے سینئر رچرڈ ورما نے آج ہندوستانی مسلمانوں کو ہند ۔ امریکہ مشترکہ ویژن و اقدار پر پیشرفت کیلئے کلیدی اہمیت کے حامل قرار دیا۔ مسٹر رچرڈ ورما یہاں انڈین اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے ایک ٹاؤن ہال سے خطاب کررہے تھے، جس میں ملک کے سرکردہ اسلامی علماء، ماہرین تعلیم اور ابھرتے ہو

پاکستان میں طیارہ حادثہ ، 2 افراد ہلاک

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی مائریج لڑاکا طیارہ آج حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئیجبکہ وہ شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں تربیتی پرواز پر تھا۔ پاکستان ایرفورس نے کہا کہ فرانسیسی ساختہ جیٹ طیارہ ڈیرہ اسمعیل خان کے قریب حادثہ کا شکار ہوا۔ پاکستانی فضائیہ کی خبر میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ ی

نتیش کمار نے مانجھی کابینہ کے 34 فیصلے منسوخ کردیئے

پٹنہ ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نتیش کمار حکومت نے آج عوام پسند 34 فیصلوں کو جو سابق چیف منسٹر جتن رام مانجھی نے استعفیٰ دینے سے چند دن قبل گذشتہ کابینہ کے تین اجلاسوں میں کئے تھے، منسوخ کردیئے۔ چیف منسٹر نتیش کمار کی زیرصدارت منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں مانجھی کے مقبول عام فیصلوں کو منسوخ کردیا گیا۔ پرنسپل سکریٹری کابینی ہم آہنگ

ممتا ۔ وزیراعظم مجوزہ ملاقات تیستا مسئلہ پر چیف منسٹر خاموش

کولکتہ ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے آج کہا کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخارجہ سشماسوراج کو اپنے حالیہ دورہ بنگلہ دیش کے نتائج سے حیرت زدہ کردیا ہے۔ ممتابنرجی 8 مارچ کو نئی دہلی روانہ ہوں گی تاکہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے قرض معاف کرنے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کرسکیں۔ اس سوال پر ک

ممبئی حملے پاکستانی عدالت میں مجسٹریٹ کا بیان

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 2008ء کے ممبئی حملوں کے مقدمات کی سماعت کرنے والی پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے لشکرطیبہ کے تربیتی مرکز کے وجود کے بارے میں آج ایک مجسٹریٹ کا بیان قلمبند کیا لیکن دیگر تین سرکاری عہدیدار گواہ کے طور پر اس عدالت میں حاضری سے ناکام رہے۔ اس عدالت نے 25 فبروری کو مقرر پیشی میں عدم حاضری پر چار عہ

پاکستانی جیلوںمیں 352 ہندوستانی قیدی

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ پاکستانی جیلوں میں ہندوستانی قیدیوں کی تعداد 352 ہے، جن میں چندماہی گیر بھی شامل ہیں۔ وزیرخارجہ سشماسوراج نے لوک سبھا میں کہا کہ سفارتی رسائی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے مابین 2008ء کے دوران طئے شدہ سمجھوتہ کے مطابق دونوں دونوں ممالک نے اس سال یکم ؍ جنوری کو قیدیوں سے متعلق فہرستوں

افغانستان میں سکھ شہری مشرف بہ اسلام

کابل ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے مایوس ایک سکھ افغانستان کے صوبہ جوزجان میں مشرف بہ اسلام ہوگیا اور اس کا نیا نام عبدالرحمن رکھا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے بموجب طوطا سنگھ مشرف بہ اسلام ہوگیا ہے اور اس نے اپنا نام عبدالرحمن رکھ لیا ہے۔ یہ واقعہ افغانستان کے شمالی صوبہ جوزجان میں پیش آیا۔ افغان نیوز کی خبر کے بموجب وہ ہندوس

قاہرہ کے بڑے کنونشن سنٹر میں بھیانک آتشزدگی

قاہرہ ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہولناک آتشزدگی میں جو ایک بڑے کنونشن سنٹر ضلع قاہرہ میں پیش آئی، وزارت صحت کے بموجب انتظامیہ کی عمارتوں میں سے ایک قاہرہ بین الاقوامی کانفرنس مرکز نصر سٹی میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھویں کا کثیف بادل عمارت سے اٹھتا دیکھا گیا۔ اس عمارت میں ملک کے تمام بڑے کانفرنس کنونشن مراکز واقع ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹرس اور تق

ہندوستان اور چین کی جوڑی ممکن : سفیرچین برائے ہند

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین دونوں کیلئے رفاعی مقصد ایک ہی ہے اور وہ دفاعی ترقی ہے۔ سفیرچین برائے ہندوستان لی یو چینگ نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور دونوں کا باہمی تعاون و اشتراک ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور چین سرگرمی کے ساتھ آئندہ چند ماہ میں وزیراعظم نریندر کے دورہ کے انتظ

سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 1198 ہوگئی

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو سے ملک گیر سطح پر ہلاکتوں کی تعداد آج 1198 ہوگئی جبکہ 40 نئی اموات کی اطلاع ملی۔ ملک گیر سطح پر متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ وزارت صحت کے بموجب مختلف ریاستوں میں اموات کی تعداد 3 مارچ تک 1198 اور متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 240 ہوگئی تھی۔ آج کی اطلاعات کے بموجب گجرات میں ہلاکتوں ک

ہند ۔ پاک معتمدین خارجہ کی بات چیت، حریت کا خیرمقدم

سرینگر ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حریت کانفرنس کے اعتدال پسند دھڑے نے ہندوستانی اور پاکستان کے معتمدین خارجہ کی ملاقات کو مثبت پیشرفت قرار دیا لیکن دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیاد پر مزید سنجیدگی کے ساتھ نمٹیں۔ حریت کانفرنس کے اعتدال پسند گروپ نے اپنی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ ’’(معتمدی

انتقال

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد عثمان ( منٹ ) ولد جناب محمد قاسم مرحوم کا انتقال بروز منگل 3 مارچ کو ہوگیا ۔ تدفین چہارشنبہ 4 مارچ کو بعد نماز عصر مراد شاہ دھوتیؒ مراد نگر میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے لیے 9397630050 پر ربط کریں ۔۔

مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا عبدالملک المظاہری صدر لجنتہ العلماء بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں جب کہ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

شیخ الاسلام کانفرنس

تعلیمی نصاب میں تبدیلی پر غور و خوض ، طلبہ و اساتذہ میں بے چینی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی اطلاعات سے طلبہ واساتذہ میں بے چینی کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور وہ خدشات میں مبتلا رہتے ہیں ۔ حکومت تلنگانہ نے ریاست کے ہائی اسکول نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ صورتحال پیدا کردی ہے لیکن ابھی تک نصاب کو قطعیت دیئے جانے کے متعلق کوئی توثیق نہیں ہوئی جب کہ جاریہ تعلی

امریکہ قونصل خانہ حیدرآباد اور روزنامہ سیاست کا مقابلہ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : خواتین اپنے خاندانوں ، محلوں ، برادریوں ، ملک اور دنیا کو چھوٹے اور بڑے مثبت انداز طریقوں سے متاثر کرتی ہیں ۔ وہ اکثر مشکلوں کا خاتمہ کرنے میں طاقت کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔ ونڈر ویمن سے ایکس ، مین کے ’ اسٹارم ‘ سے کملا خان 2014 ’ مزمارول ‘ طاقتور خواتین کارٹون سوپر ہیروز کو عوام سے متعارف کرنے میں نہ صرف ان

اقلیتی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ کمیشن آن انکوائری کے باعث تعطل کا شکار

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اقلیتوں کی سماجی، معاشی اور تعلیمی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قائم کردہ کمیشن آف انکوائری کے سبب اقلیتی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ تعطل کا شکار ہوچکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جاریہ ماہ اقلیتی کمیشن کی تشکیل کا منصوبہ رکھتے تھے، اس سلسلہ میں کئی ناموں پر غور کیا جارہ

CII آندھرا پردیش کے چیرمین و وائس چیرمین کا انتخاب

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مسٹر سریش چتوری وائس چیرمین و مینجنگ ڈائرکٹر سرینواسا ہٹچریز لمٹیڈ بحیثیت چیرمین سی آئی آئی آندھرا پردیش برائے 2015-16 منتخب ہوئے ہیں ۔ مسٹر جی ایس شیوکمار ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، میپل سافٹ ویر پرائیوٹ لمیٹیڈ وائس چیرمین ہوں گے ۔ نئے آفیس بیررس کا انتخاب سی آئی آئی آندھرا پردیش اسٹیٹ کونسل کی جانب سے