تلنگانہ ایڈ سیٹ 2015 کا 6جون کو انعقاد

حیدرآباد۔/4جون، ( آئی این این ) عثمانیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام تلنگانہ میں ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس۔ ایڈ سیٹ 2015) 6جون کو صبح 11تا ایک بجے دن کے درمیان منعقد ہوگا۔ اس ضمن میں ٹی ایس ۔ ایڈ سیٹ 2015 کمیٹی کا اجلاس عثمانیہ یونیورسٹی میں آج منعقد ہوا جس میں چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن پروفیسر ٹی پاپی ریڈی ، رجسٹرار

علحدہ ہائی کورٹ کے بارے میں فیصلہ مرکز کریگا: اندرا کرن ریڈی

حیدرآباد۔/4مارچ، ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے وزیر قانون و ہندو اوقاف اندرا کرن ریڈی نے آج کہاکہ ہائی کورٹ کی تقسیم کے مسئلہ کو ریاستی حکومت نے مرکز سے رجوع کیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا۔ سکریٹریٹ میں آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت ضرورت پڑن

پدا عنبر پیٹ تا گھٹکیسر آؤٹر رنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

حیدرآباد۔/4مارچ، ( سیاست نیوز) پدا عنبر پیٹ تا گھٹکیسر 8 لین کی حامل آوٹر رنگ روڈ کو آج سے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ایچ ایم ڈی اے عہدیداروں کے مطابق یہ 14کلو میٹر طویل روڈ ہے اور اس کے جملہ 8 لین ہیں، عوام کیلئے اسے کھول دینے سے ورنگل سے آنے والی ٹریفک وجئے واڑہ کی سمت جاسکتی ہے اور واپسی کا رُخ بھی ایسا ہی ہوگا جس سے انہیں شہر کے راستو

مودی کی’’ میک اِن انڈیا ‘‘ مہم محض نعرہ

وجئے واڑہ۔/4مارچ، ( پی ٹی آئی) سی پی آئی قومی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی’’ میک اِن انڈیا ‘‘ مہم پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ صرف ایک نعرہ ہے جبکہ عملی کام کچھ نہیں ہورہا ہے۔ سی پی آئی کی 25ویں ریاستی کانفرنس کے دو روزہ وفود سیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا ’’ میک اِن انڈ

تلنگانہ عوا م کی نظر میں چندرا بابو نائیڈو لا اعتبار

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ (سیاست نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام چیف منسٹر آندھراپردیش و صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو پر ہرگز بھروسہ نہیں کرسکتا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگدیش ریڈی نے چندرا بابو نائیڈو کے دورہ کریم نگر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ میں تلگو دیشم پار

بغیر عملے کے 581لیول کراسنگس ختم کرنے ایکشن پلان

حیدرآباد۔/4مارچ، ( پی ٹی آئی) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 581 لیول کراسنگس کو جہاں عملہ تعینات نہیں ہے، 2017تک ختم کرنے کا ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے پی کے سریواستو نے ڈیویژنل ریلوے منیجرس کو ایسے تمام ریلوے لیول کراسنگ ختم کرنے کے کاموں کی پیش رفت پر نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اعلیٰ سطحی جائزہ ا

بجٹ سیشن میں ایک دوسرے سے تعاون

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اور آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلیوں و قانون ساز کونسل کے لیے ایک ساتھ منعقد ہونے والے بجٹ سیشن کے پیش نظر دونوں ریاستوں کے اسپیکرس اسمبلی اور صدور نشین قانون ساز کونسل کا ایک اہم اجلاس آج اسمبلی میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں دونوں ریاستوں کے پولیس عہدیدار و ملازمین کے علاوہ دیگر متعلقہ عہدی

باغی ارکان کو فوری نااہل قرار دینے کا مطالبہ: سی ایل پی

حیدرآباد۔/4مارچ، ( آئی این این ) کانگریس لیجسلیچر پارٹی ( سی ایل پی) نے تمام باغی ارکان اسمبلی و کونسل کو فوری اثر کے ساتھ نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی ایل پی سکریٹری اور پرگی کے رکن اسمبلی رام موہن ریڈی و عالمپور رکن اسمبلی سمپت کمار نے اسمبلی احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی نوٹس خیرمقدم کیا۔ عد

پڑوسیوں کو دھوکہ دینے والی شاطر خاتون گرفتار

حیدرآباد۔/4مارچ، ( سیاست نیوز) کاچیگوڑہ پولیس نے ایک شاطر دھوکہ باز خاتون کو گرفتار کرلیا جو پڑوسیوں کے گہنے لیکر فرار ہوجایا کرتی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ 33سالہ سیدہ ملیحہ شیرین ساکن کالا پتھر اکثر شہر کے مختلف علاقوں میں کرایہ پر مکان حاصل کرکے اپنے پڑوسیوں سے دوستانہ تعلقات قائم کرتے ہوئے ان کا اعتماد حاصل کرتی اور بعد ازاں اپنے قر

زراعت کیلئے برقی سربراہی میں اے پی، تلنگانہ سے پیچھے: کے پربھاکر

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل کے پربھاکر نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو اپنی ریاست کے کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پربھاکر نے کہا کہ آندھراپردیش کے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کرنے والے چیف منسٹر کو تلنگانہ میں کسانوں سے ہمدردی کا کوئی

مہاراشٹرا میں مسلمانوں کا پانچ فیصد ملازمت کوٹہ منسوخ

ممبئی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے اعلان کیا ہیکہ سابق کانگریس ۔ این سی پی حکومت کا اسمبلی انتخابات سے چند دن قبل معلنہ ملازمتوں میں مسلمانوں کیلئے مختص 5 فیصد کوٹہ منسوخ کردیا گیا ہے کیونکہ حکومت اس اعلان کے چند ہی دن بعد تحلیل کردی گئی تھی۔

عام آدمی پارٹی پر بی جے پی، کانگریس اور جے ڈی یو کی تنقید

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی، کانگریس اور جے ڈی (یو) نے آج عام آدمی پارٹی پر پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کے اسی امور کمیٹی سے اخراج پر متفقہ طور پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پارٹی میں کوئی داخلی جمہوریت نہیں ہے۔ اور اس اقدام سے عوام کے جذبات ’’مجروح‘‘ ہوں گے۔ بی جے پی کے سینئر قائد وجئے گوئل نے کہا کہ یادو اور

دلیپ شنگھوی مالدار ترین ہندوستانی مکیش امبانی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ادویہ سازی کے شعبہ کی مشہور ترین شخصیت دلیپ شنگھوی نے آج مکیش امکانی کا دنیا کے مالدار ترین ہندوستانی ہونے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 21 کھرب 50 ارب امریکی ڈالر مالیتی اثاثہ جات کے ساتھ خود کو مالدار ترین ہندوستانی ثابت کردیا۔ دو دن قبل ہی مکیش امبانی کو مسلسل 8 ویں سال مالدار ترین ہندوستانی قرار دیا گیا تھا

فرقہ وارانہ ہم آہنگی درہم برہم کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا انتباہ

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے راجیہ سبھا میں آج اپنے اس عہد کا اظہار کیا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کہا کہ اس قسم کے واقعات میں حالیہ چند ماہ کے دوران کمی کا رجحان دیکھا گیا لیکن اس سال جنوری کے دوران ان میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے مختلف سوالات

حصول اراضی بل کی مخالفت کا شیوسینا کا اعلان

ممبئی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے حصول اراضی قانون کی مخالفت کا کھل کر اعلان کردیا ہے۔ تاہم کہا کہ وہ اپنی سینئر حلیف سیاسی پارٹی کے خلاف بغاوت نہیں کررہی ہے۔ شیوسینا کے صدر ادھوٹھاکرے نے کہا کہ ان کی پارٹی کا موقف عوام کے اندیشوں اور ان کی فلاح و بہبود پر مبنی ہے۔ اسے دوسرے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہئے۔

ہولی کے رنگوں میں رنگے ہوئے بی جے پی

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے دو ارکان پارلیمنٹ جو لوک سبھا کے کمرہ میں ان کے چہروں پر گلال لگائے ہوئے داخل ہوئے تھے، ان کو نرمی کے ساتھ باہر نکال دیا گیا۔ جگدمبیکا پال اور ایک اور بی جے پی رکن چہرہ پر گلال کے ساتھ لوک سبھا میں داخل ہوئے تھے جبکہ انشورنس قوانین (ترمیمی بل) پر بحث جاری تھی۔

پاکستان کی تعریف کرنے والے ہندوستانیوں کو جوتے مارنے سادھوی کا مشورہ

منگلورو۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی کی قائد سادھوی بالیکا سرسوتی نے آج ایک تازہ تنازعہ کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہندوستان میں رہتے اور پاکستان کی تعریف کرتے ہیں، انہیں ’’جوتے مارنے چاہئیں‘‘ اور اسی ملک کو روانہ کردیا جانا چاہئے۔ اس بیان کے بعد پولیس ان کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ یکم ؍ مارچ کو ’’ہندو سماجوتسوا‘‘ میں تقری

جئے شنکر کی سارک یاترا، کابل میں آمد

کابل ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی معتمد خارجہ ایس جئے شنکر علاقائی تنظیم سارک کے رکن ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد پر مبنی سارک یاترا کے ایک حصہ کے طور پر افغان قیادت سے بات چیت کیلئے آج یہاں پہنچے۔ جئے شنکر ہلکی برفباری کے درمیان اسلام آباد سے کابل پہنچے جہاں افغانستان کے سینئر عہدیدا

آر بی آئی کی شرح سود میں 0.25 فیصد کی کمی

ممبئی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے دو ماہ کے دوران حیرت انگیز طور پر آج دوسری مرتبہ اپنے شرح سود میں کمی کی ہے۔ اس طرح یہ شرح سود مزید 0.25 فیصد کمی کے ساتھ گھٹ کر 7.5 فیصد ہوگئی ہے۔ افراط زر کی شرح میں قابل لحاظ کمی کے علاوہ مالیاتی استحکام کا پروگرام جاری رکھنے حکومت کے عہد کی بنیاد پر یہ قدم اٹھایاگیا ہے، جس

باہمی تجارت، ہندوستان، پاکستانی اقدامات کا منتظر

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق روڈمیاپ پر ہنوز عمل آوری شروع نہیں ہوسکی ہے کیونکہ موخرالذکر براہ واکھا اور اٹاری تجارت پر عائد تمام پابندیوں کو ہٹا نہیں سکا ہے۔ مملکتی وزیر امورخارجہ جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے کہا کہ معتمد تجارت کے ما