ایران کی نیتن یاہو کے خطاب پر شدید تنقید

تہران ، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خطاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اسپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی نے یاہو کے خطاب کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ خود جوہری ہتھیار رکھتے ہوئے اسرائیل کو اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔ یاہو نے خبردار کیا تھا کہ کسی قسم کا بھی اتفاق رائے ت

یمن میں ایرانی سفیر کو آزاد کرا لیا گیا

صنعا ، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں2013ء میں اغوا کردہ ایرانی سفیر کو اغوا کاروں کے نرغے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا نے نائب وزیر خارجہ حسین عامر کے حوالے سے بتایا ہے کہ نور احمد نیکبخت کی رہائی خفیہ امور کی وزارت کی ایک خصوصی ٹیم کی کارروائی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ یمن کے مخصوص علاقوں میں یہ انتہائی پ

سنکیانگ میں زیادہ تر مسلمان ہلاک ہوئے : رپورٹ

بیجنگ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ برس چین کے صوبہ سنکیانگ میں چار سو پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ان میں سے زیادہ تر تعداد اقلیتی ایغور مسلمانوں کی تھی، جو بیجنگ حکومت سے مزید حقوق چاہتے ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق صوبے میں ایغور مسلمانوں کی ہلاکتیں چینی نسل ہان کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تھیں۔ گزشتہ برس چین کے صوبے سنک

بنگلہ دیش میں آتشزنی اور تشدد 21 افراد زخمی

ڈھاکہ ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء کے گرفتاری وارنٹ کی عدالت کی جانب سے توثیق کے بعد بنگلہ دیش میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ بسوں اور لاریوں پر رات بھر حملے کئے گئے اور انہیں آگ لگادی گئی جس کے نتیجہ میں 21 افراد زخمی ہوگئے ان میں سے 2 کی ہلاکت نازک ہے۔ بنگلہ دیش کی سیاسی پارٹی بی این پی کے کارکنوں نے کل رات ملک گیر سطح

روسی فوج کی بڑے پیمانہ پر مشقیں

ماسکو ۔ 5 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس نے ملک کے جنوبی حصے میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق فضائی حملوں سے بچاؤ کیلئے کی جانے والی ان خصوصی مشقوں میں دو ہزار سے زائد فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران تقریباً پانچ سو مختلف ہتھیار بھی استعمال کئے جائیں گے۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں

پاکستان : ہولی تہوار پر ہندو برادری کو نواز شریف کی مبارکباد

اسلام آباد، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ہندو برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔ میڈیاکے مطابق آج وزیراعظم نواز شریف نے ہولی تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبے کا احتر

چین کا دفاعی بجٹ 10 فیصد بڑھ کر 145 بلین ڈالر

بیجنگ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے خود کو بحری شعبہ کی بڑی طاقت بنانے کے منصوبوں کو پیش کرتے ہوئے آج دفاعی بجٹ میں 10.1 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد یہ بجٹ 145 بلین امریکی ڈالر ہوگیا۔ اس اقدام کا مقصد انتہائی عصری ہتھیاروں کی تیاری ہے، جبکہ اس کے پڑوسی علاقوں میں بے چینی کا ماحول پایا جاتا ہے اور یہ صورتحال زیادہ بہتر ملٹری طاقت اور بہتر

افغان فورسز کا آپریشن، 174 شدت پسند ہلاک

کابل۔ 5 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں ہزارہ برادری کے 30 یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری آپریشن اور دیگر زمینی اور فضائی کارروائیوں میں داعش کے 32 جنگجوں سمیت 174 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ طالبان نے غیر ملکی این جی او کے 5 ورکرز کو اغوا کر لیا۔ چہارشنبہ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ

مہاراشٹرا میں ذبیحہ گاؤ پر امتناع ’ووٹ بینک سیاست‘

ممبئی ؍ پاناجی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں ذبیحہ گاؤ پر امتناع کے قانون کو صدارتی منظوری کے بعد تاجروں کی اسوسی ایشن نے بی جے پی زیرقیادت ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ’’ووٹ بینک سیاست‘‘ کیلئے ان سے روزگار چھین رہی ہے۔ صدر بیف ٹریڈرس اسوسی ایشن عبدالقریشی نے کہا کہ دنیا کی ہر حکومت کا فرض ہیکہ اپنے شہریوں کو روزگا

رندیپ سرجیوالا ، انچارج اے آئی سی سی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا کو آج اجئے ماکن کی جگہ اے آئی سی سی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کا انچارج بنایا گیا ہے ۔ اجئے ماکن کو صدر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نامزد کرنے کے نتیجہ میں صدر کانگریس سونیا گاندھی نے رندیپ سرجیوالا کو نئی ذمہ داری سونپی ہے ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور تنظیمی انچارج جناردھن د

میگھالیہ میں غیر قانونی سم کارڈس کا پردہ فاش

شیلانگ ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میگھالیہ پولیس نے آج پڑوسی ریاستوں آسام ، ناگالینڈ ، منی پور اور تریپورہ سے غیر قانونی طریقہ پر سم (sim) کارڈس حاصل کر کے ریاست میں عسکریت پسندوں کو فروخت کرنے کا پتہ چلایا ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس مسٹر جی ایچ پی راجو نے بتایا کہ ریاست میں گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بلیک مارکٹ میں فروخت کردہ 536 غیر قانونی

کارپوریٹ جاسوسی کیس ۔ 6 ملزمین کی عدالتی تحویل میں توسیع

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : دہلی کی ایک عدالت نے آج 6 ملزمین بشمول 5 کارپوریٹ اکزیکٹیوز کی عدالتی تحویل میں 19 مارچ تک توسیع دیدی ہے ۔ جنہیں وزارت پٹرولیم کے دستاویزات افشاء کیس میں گرفتار کیا گیا تھا چیف میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ سنجے کھنگوال کے روبرو 6 ملزمین کو ان کی عدالتی تحویل کی میعاد ختم ہونے پر آج پیش کیا گیا جہاں پر پولیس

نتیش کمار کیخلاف احتجاج ‘ بہار پولیس ملازمین ہولی نہیں منائینگے

پٹنہ 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں تقریبا ایک لاکھ پولیس ملازمین نے اپنے افراد خاندان کے ساتھ ہولی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ سابقہ حکومت کے فیصلوں کو مسترد کردینے چیف منسٹر نتیش کمار کے فیصلے کے خلاف بطور احتجاج کیا گیا ہے ۔ بہار پولیس اسوسی ایشن کے صدر مرتینجے کمار سنگھ نے بتایا کہ آج بہار پولیس کے تقریبا ایک لاکھ ملازمی

تمام چار بینڈس میں اسپکٹرم کے نیلام کا آغاز

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسپکٹرم کے نیلام کا آج دوبارہ آغاز ہوگیا جس میں تمام 4 بینکس کیلئے 7 مرحلہ کی بولیاں دی گئیں جن کی مالیت 60 ہزار کروڑ روپئے تھی، کل نیلام کا پہلا دن تھا۔ جس کے پہلے چند گھنٹوں میں مواصلاتی کمپنیوں نے بولیاں دیں۔ ایک ذریعہ کے بموجب 7 مرحلہ فی الحال تمام بینڈس کی بولیوں کیلئے مکمل ہوچکے ہیں۔ 2G اور 3G ریڈیائی