عمر عربک ہائی اسکول کرنول میں سائنس فیر کا اختتام

کرنول 6 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عمر عربک ہائی اسکول کرنول میں طلبہ کی جانب سے سائنس فیر کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ اس سائنس فیئر کا افتتاح صدر مدرس سید ثناء اللہ نے کی۔ اس موقع پر طلبہ نے سائنس ، ریاضی ، کے علاوہ اسلامی ماڈلس تیا رکرکے اپنی تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ صدر مدرس سید ثناء اللہ نے بتایا کہ اس سائنس فیر کے انعقاد میں طلب

کریم نگر میں اجتماع برائے خواتین

کریم نگر 6 مارچ (راست) غریب نواز فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 8 مارچ بروز اتوار 10 بجے دن مسلم شادی خانہ کریم نگر میں جلسہ فیضان غوث اعظمؒ برائے خواتین محترمہ ذکیہ صدیقہ کی صدارت میں مقرر ہے۔ اس جلسہ کو جامعۃ المؤمنات حیدرآباد کی عالمات ڈاکٹر رضوانہ زرین پرنسپل جامعۃ المؤمنات بعنوان ’’سیرت غوث اعظمؒ اور ہمارا معاشرہ‘‘ ، رقیہ فاطمہ ب

عصمت ریزی کے ملزم کو برہم عوام نے ہلاک کردیا

گوہاٹی۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عصمت ریزی کے مبینہ ملزم کے خلاف عوام نے غیرمعمولی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جیل سے باہر گھسیٹ کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ ناگالینڈ کے دیماپور ٹاؤن میں پیش آیا جہاں تقریباً 10 ہزار افراد پر مشتمل ہجوم سنٹرل جیل میں اچانک گھس پڑا۔ وہ عصمت ریزی کے ملزم کو باہر لائے اور برہنہ کرکے شدید زدوکوب کیا جس کے نتیجہ م

نیویارک ایرپورٹ پر طیارہ کو حادثہ ، ایرپورٹ بند

نیویارک۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈیلٹا ایرلائینز کی پرواز جس میں 130 افراد سوار تھے، لاگارڈیا کی حفاظتی باڑ سے صرف چند فیٹ پہلے رُک گئی۔ نیویارک ایرپورٹ بند کردیا گیا، کیونکہ کئی گیلن خطرناک ایندھن رَِن وے پر پھیل گیا تھا۔ ڈیلٹا ایرلائینز کی پرواز اٹلانٹا سے نیویارک سٹی پہنچی تھی اور لاگارڈیا ایرپورٹ کے رن وے پر پھسل گئی جبکہ طیارہ یہ

دولت اِسلامیہ سے امن پسند مسلمانوں کی حوصلہ شکنی : اقوام متحدہ

برلن۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کے سربراہ نے دولت اسلامیہ گروپ کی ساکھ کو متاثر کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انتہا پسند تشدد کے خلاف موقف اختیار کرنے امن پسند مسلمانوں کا حوصلہ برقرار نہیں رہا ہے۔ زید راس الحسین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جنیوا میں کہا کہ دولت اسلامیہ کے کئی جنگجو درحقیقت

دستور کی دفعہ 370 کو کوئی چھو بھی نہیں سکتا: محبوبہ

نئی دہلی ؍ جموں ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دستور کی دفعہ 370 جو ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی موقف عطا کرتی ہے، اس کو کوئی ’’چھو‘‘ بھی نہیں سکتا۔ عوام نعروں کی رو میں مزید نہیں بہہ سکتے۔ صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ بی جے پی کیلئے ہم نے اپنے موقف میں نرمی پیدا نہیں کی ہے ہے جو دفعہ 370 کی برخاستگی کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ انہوں نے مختلف

کجریوال کی ایماء پرکمیٹی سے اخراج

نئی دہلی۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پرشانت بھوشن نے آج کہا کہ انہیں اور یوگیندر یادو کو عام آدمی پارٹی کی سیاسی اُمور کمیٹی سے اروند کجریوال کی ایماء پر علیحدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اعلیٰ سطح کے قائدین چاہتے تھے کہ فیصلہ ساز ادارہ پر ان کا غلبہ ہو، لیکن ان دونوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ نامور قانون داں ،کارکن اور عام آدمی پا

ایران پر نظر رکھنے کیری کا خلیجی ممالک کو تیقن

ریاض ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ ، ایران کی مشرق وسطیٰ کو ’’غیرمستحکم‘‘ کرنے کی کوششوں پر نظر رکھے گا۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے اپنے خلیجی حلیفوں سے ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کے بارے میں ان کے اندیشوں کا ازالہ کرتے ہوئے تیقن دیا کہ ایران کو بے لگام نہیں چھوڑا جائے گا۔ جان کیری نے سعودی عرب میں یہ بھی کہا کہ صدر شام بشار

تنزانیہ میں سیلاب ، 42 افراد ہلاک

زنجیبار۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تنزانیہ کے عہدیداروں نے کہا کہ 30 منٹ کے زبردست طوفان میں ضلع کہاما کی جھیل وکٹوریہ کے قریبی علاقہ میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہوگئے۔ تنزانیہ کے محکمہ موسمیات کے بموجب طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارش کی نتیجہ میں 900 افراد بے گھر اور 160 مکان تباہ ہوگئے۔ حکومت کے ترجمان عساہ موامبین نے کہا کہ حکومت متاثرین سی

سعودی میں اہانت مذہب تصویر شائع کرنے والا ہندوستانی گرفتار

جدہ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ایک ہندوستانی کو مبینہ طور پر کعبۃ اللہ کی اہانت انگیز تصویر اپنے فیس بُک کے صفحہ پر شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ہندوستانی تارک وطن کو پولیس نے گزشتہ ماہ ایرپورٹ پر گرفتار کیا تھا ،اس نے اعتراف کرلیا ہے کہ فیس بُک کا صفحہ اس کا تھا، لیکن کہا کہ اس نے دوسرے اکاؤنٹ پر بھی یہ تصویر دی

ہند ۔ پاک بات چیت کے احیاء سے جنوبی ایشیا کو فائدہ

بروسلز 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوروپی یونین نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین بات چیت کے احیاء کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ یہ بات چیت دونوں ملکوں کے مابین ایک مثبت کوشش اور ایک مستحکم و اعتماد پر مبنی شراکت کا اشارہ ہے ۔ یونین نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں جنوبی ایشیا کے سارے علاقہ کو فائدہ ہوسکتا ہے ۔ یوروپین پارلیمنٹ وفد برائے ہندوستان

عام آدمی پارٹی دوسروں سے مختلف نہیں : کانگریس

نئی دہلی 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی میں داخلی اختلافات کے دوران اس کے سیاسی حریفوں نے آج کہا کہ پارٹی نے سب سے مختلف ہونے کا جو ادعا کیا تھا وہ غلط ثابت ہوگیا ہے اور وہ بھی ایک ایسی ہی سیاسی تنظیم ہے جو کسی فرد کے اطراف گھوم کر کام کرتی ہے ۔ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ عام آدمی پارٹی میں مستحکم پارٹی دستور نہیں ہے جبکہ بی جے

ہند ۔ اسپین دفاعی معاہدہ

نئی دہلی 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور اسپین نے دفاعی ریسرچ ‘ ڈیولپمنٹ و ٹکنالوجی تعاون کے شعبہ میں اہم اطلاعات کے تبادلہ وتعاون کیلئے آج ایک معاہدہ پر دستخط کئے ۔ اس معاہدہ پر وزیر دفاع منوہر پریکر اور ہندوستان کے دورہ پر آئے ہوئے اسپین کے وزیر دفاع پیڈرو مورینیس فولاٹے نے دستخط کئے ۔ دونوں کے مابین مکمل وفد کی سطح پر تفصیلی

ایرفورس کا طیارہ حادثہ کا شکار

چندی گڑھ 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین ایر فورس کا ایک لڑاکا جیٹ طیارہ ہریانہ میں کروکشیتر کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ کروکشیتر کے ایس پی سمردیپ سنگھ نے کہا کہ جاگوار لڑاکا طیارہ کھیتوں میں گر پڑا ۔ ابتدائی رپورٹس کے بموجب پائلٹ عین وقت پر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم اسے معمولی زخم آئے ہیں۔ ایرفورس ترجمان کے بموجب پائلٹ نے طیارہ گ

راہول گاندھی آئندہ ہفتہ دوبارہ سرگرم ہوں گے : کمل ناتھ

ناگپور ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی جو پارلیمنٹ میں غیرحاضر تھے اور رخصت پر چلے گئے تھے تاکہ پارٹی کی کارکردگی پر غور کرسکیں جس کا دہلی انتخابات میں صفایا ہوگیا ہے۔ آئندہ ہفتہ کے اوائل میں دوبارہ سرگرم ہوجائیں گے۔ سابق مرکزی وزیر کمل ناتھ نے آج کہا کہ آئندہ تقریباً 5 دن میں راہول گاندھی دوبارہ سرگرم ہوجائیں

کجریوال کا بنگلورو میں علاج

بنگلورو ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو آج نیچروپیتھی کے ادارہ میں شریک کردیا گیا جو شہر کے مضافات میں ہے۔ وہ مستقل پرانی کھانسی کے مسائل اور دیگر امراض کا 10 دن تک علاج کروائیں گے۔ عام آدمی پارٹی قائد ایرپورٹ سے دوپہر کے وقت اپنے والدین کے ہمراہ سیدھے جندل نیچرکیور انسٹیٹیوٹ واقع ٹمکور روڈ پہنچیں۔ چیف میڈی

دہشت گردی کیخلاف ہند ۔ پاک تعاون ضروری

اسلام آباد۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت کی یکسوئی ’’باہمی تعاون‘‘ کے ذریعہ کرنی چاہئے۔ دہشت گرد حملوں کے لئے ایک دوسرے پر الزام تراشی مناسب نہیں۔ دفتر خارجہ پاکستان کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے تمام خاص طور پر یہ علاقہ متاثر ہے۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ ان

دولت اسلامیہ کے چیلنج کے متحدہ مقابلے کی سعودی اپیل

ریاض۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے اپیل کی کہ امریکہ زیرقیادت مخلوط اتحاد دولت اسلامیہ کے خلاف شام اور عراق میں فضائی حملے کررہا ہے اور سعودی عرب اس میں شامل ہے ۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ اس حقیقت چیلنج سے نمٹنے کیلئے متحدہ جدوجہد ضروری ہے۔

مصری کابینہ میں ردوبدل 8 وزراء تبدیل

قاہرہ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے اپنی کابینہ کے پہلے ردوبدل میں تقریباً 8 وزراء بشمول طاقتور وزیر داخلہ کو تبدیل کردیا جبکہ عسکریت پسندوں کو اندرون ملک حملوں سے روکنے میں فوج کی ناکامی پر شدید تنقید شروع ہوگئی۔ وزیر داخلہ مصر محمد ابراہیم جو پولیس کے انچارج تھے اور سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں کے خلاف بے رحم

ایر انڈیا میں فوری سرمایہ نکاسی کا امکان نہیں :مرکز

نئی دہلی 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے ائر انڈیا میںفوری طور پر سرمایہ نکاسی یا پھر اس کو موثر اور کارکرد بنانے کیلئے کسی شراکت داری کا امکان مسترد کردیا ہے ۔ منسٹر آف اسٹیٹ شہری ہوابازی مہیش شرما نے میڈیا سے کہا کہ ائر انڈیا میںسرمایہ نکاسی پر توجہ دینے کی بجائے آئندہ چھ تک آن ٹائم کارکردگی کو بہتر بنانے پر ہی توجہ دی جائیگی ۔ انہ