شیوسینا کارپوریٹر کے شوہر پر بکریاں چرانے کا الزام

تھانے ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : پولیس نے حکمران شیوسینا کارپوریٹر کے شوہر اور دیگر 2 افراد کے خلاف بکریاں چرانے کے الزام میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 3 ملزمین آج یہاں ایک سلم کالونی میں داخل ہوئے اور ایک مکان سے بکریاں چرانے کی کوشش کی ۔ ایک خاتون نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت درج کروائی ہے جو کہ اقدام سرقہ کے وقت

بہار کے سابق چیف منسٹر رام سندر داس کا انتقال

پٹنہ ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سابق چیف منسٹر بہار اور سینئیر جنتادل متحدہ لیڈر رام سندر داس کا بعمر 95 سال آج انتقال ہوگیا ۔ وہ امراض پیرانہ سالی سے متاثر تھے ۔ اطلاع ملتے ہی چیف منسٹر نتیش کمار پٹنہ کے علاقہ کنکر باغ میں واقعہ ان کے مکان پہنچے اور سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات انجام دینے کا اعلان کیا ۔ مسٹر داس 1979 میں جنتا پارٹ

ممبئی ایر پورٹ پر سونے کی ضبطی کا نیا ریکارڈ

ممبئی۔/6مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی انٹرنیشنل ایر پورٹ پر گذشتہ شام کے مقابل جاریہ مالیاتی سال کے دوران ماہ فبروری کے اختتام تک کسٹمس کی جانب سے ضبط کئے گئے سونا میں 300فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر آف کسٹمس ملند لنجیور نے بتایا کہ گزشتہ مالیاتی سال کے دوران 2014 تک272 کلو سونا ضبط کیا گیا تھا اور جاریہ مالیاتی سال میں 856 کلو سونے کی ض

یرواڑہ جیل میں جرمن بیکری دھماکہ کیس کے مجرم کی زندگی کو خطرہ

ممبئی۔/6مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی ہائیکورٹ نے آج مہاراشٹرا پولیس کو یہ اطلاع دینے کی ہدایت دی ہے کہ 2010ء کے جرمن بیکری دھماکہ کیس کے واحد سزا یافتہ حمایت بیگ کو کسی دوسری محفوظ جیل میں رکھا جاسکتا ہے یا نہیں؟

پی ڈی پی کا اقتدار ایک تاریخی موقع، ماضی کو کریدا نہ جائے

جموں ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے آج کہاکہ ریاستی عوام نے انہیں ربط پیدا کرنے اور پیشرفت کرنے کا ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے۔ ریاست کے تینوں اضلاع جموں، کشمیر اور لداخ کو مربوط کرنے کا یہ ایک سنہری موقع ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ ماضی کو کریدا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک مثبت ایجنڈہ کے سا

وزیراعظم مودی کا منگل سے سہ ملکی سفر، مالدیپ کا دورہ منسوخ

نئی دہلی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 10 مارچ کو بحرہند میں واقع تین ملکوں سیشلز، ماریشیس اور سری لنکا کے دورہ پر روانہ ہوں گے، وزارت امورخارجہ نے آج یہ اعلان کیا۔ تاہم اس میں مجوزہ دورۂ مالدیپ کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس فیصلہ کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی وضاحت کی گئی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مالدیپ

افراط زر کو مزیدگھٹانے کا منصوبہ : راجن

ممبئی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھورام راجن نے کہا کہ مستقبل کے دوران ریٹیل شعبہ میں افراط زر کا ہدف مزید گھٹایا جائے گا کیونکہ اس اقدام سے سنٹرل بینک مزید مستحکم ہوگی۔ مسٹر راجن نے اقتصادی تجزیہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو سال کے دوران افراط زر کی شرح کو مزید 2 فیصد گھٹا کر 4 فیصد تک لانے کا

امیت شاہ کی ناگپور میں آر ایس ایس قائدین سے بات چیت

ناگپور ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے ایک روزہ دورہ ناگپور کے موقع پر آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر محل پہنچ کر اعلیٰ قیادت سے بات چیت کی۔ اس موقع پر مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس بھی موجود تھے۔ ذرائع نے کہا کہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی اور رکن راجیہ سبھا اجئے سنشٹی بھی بات چیت میں

سشماسوراج کی سری لنکا آمد

کولمبو ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج دو روزہ دورہ پر آج کولمبو پہنچیں۔ ان کا یہ دورہ نریندر مودی کے آئندہ ہفتہ کئے جانے والے دورہ کی تیاری ہے۔ گذشتہ 25 سال کے دوران کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہے۔ شریمتی سوراج اپنے دو روزہ قیام کے دوران وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منص

راجستھان میں سوائن فلو، مزید 7 مریض فوت

جئے پور ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں سوائن فلو کے سبب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 اموات ہوئیں، جس کے ساتھ اس متعدی وباء H1N1 سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 302 ہوگئی ہے، جن کے منجملہ سب سے زیادہ 57 افراد یکم ؍ جنوری تا 5 مارچ ریاستی دارالحکومت جئے پور میں فوت ہوئے، محکمہ صحت و طبابت نے یہ انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ 16,

پاکستان نے 48 مچھیرے پکڑ لئے

احمدآباد ، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میریٹائم سیکورٹی ایجنسی نے آج 48 ہندوستانی ماہی گیروں کو پکڑ لیا اور ان کے قبضہ سے 8 کشتیاں ساحل گجرات کے قریبی بندرگاہ جکھاؤ میں ضبط کرلیا۔ نیشنل فش ورکرس فورم کے عہدہ داروں نے بتایا کہ پاکستانی ایجنسی کے گارڈس نے کئی راؤنڈ ہوائی فائر کرتے ہوئے ان مچھیروں کو حراست میں لے لیا۔

ٹیم انڈیا کو وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی ، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، جس نے ویسٹ انڈیز کو پرتھ (آسٹریلیا) میں منعقدہ ورلڈ کپ گروپ لیگ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کرلی۔ وزیر اعظم نے ٹیم انڈیا کی جیت پر ٹوئٹ میں کہا کہ کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پ

ملزم کا سنگسار: تین عہدے دار معطل، عدالتی تحقیقات کا حکم

دیماپور / کوہیما /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دیما پور کے تین سینئر عہدہ داروں بشمول ایس پی اور سنٹرل جیل کے سربراہ کو آج معطل کردیا گیا اور عصمت ریزی کے ملزم کو برہم ہجوم کی جانب سے مار پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دینے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا، جب کہ ناگالینڈ کے اس ٹاؤن میں جہاں یہ واردات پیش آئی، صورت حال کشیدہ مگر قابو میں بتائی گئی

کرناٹک میں سادھوی کے خلاف کیس درج رجسٹر

منگلورو /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی وی ایچ پی لیڈر سادھوی بالیکا سرسوتی جو یکم مارچ کو یہاں منعقدہ ہندو سماج اتسو میں کلیدی مقرر تھیں، ان کے خلاف اپنی اشتعال انگیز تقریر کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے پر مقدمہ درج رجسٹر کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ کیس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کام

مسلم تحفظات کی تنسیخ، بی جے پی کا اصل چہرہ بے نقاب

ممبئی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں مسلمانوں کیلئے تحفظات کے مسئلہ پر حکومت کو یکا و تنہا کردینے اپوزیشن کی جانب سے گذشتہ روز دی گئی دھمکی کے بعد آج تقریباً تمام اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی کے خلاف اپنی تنقید میں شدت پیدا کردی اور کہا کہ اقلیتوں کیلئے تحفظات کے کوٹہ کی تنسیخ کے فیصلہ نے اس پارٹی (بی جے پی) ک