شام میں کلورین حملوں کی مذمت

نیویارک۔7مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں کلورین گیس کے استعمال کی مذمت کے لیے امریکہکی جانب سے پیش کردہ قرار داد منظور کرلی ہے اور مستقبل میں کیمیائی حملوں کی صورت میں پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔سلامتی کونسل میں جمعہ کو امریکہ کی تیار کردہ قرار داد پر رائے شماری ہوئی ہے اور اس کے حق میں پندرہ میں سے چودہ رک

مودی کے دورہ ٔسری لنکا سے قبل وزیراعظم سری لنکا کے ریمارکس پر تنازعہ

کولمبو ۔ 7مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سری لنکا سے عین قبل اس ملک ( سری لنکا) کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے یہ کہتے ہوئے ایک سنگین تنازعہ کھڑا کردیا ہے کہ ان کے جزیرہ نما ملک کے آبی حدود میںدراندازی کرنے والے ہندوستانی ماہی گیروں کو گولی مار دی جائے گی ۔ مسٹر وکرما سنگھے نے ایک ٹامل نیوز چینل ’’اتھانتھنی‘‘ س

پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کے عنقریب میں سنگین نتائج

ممبئی 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ قائم کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی حلیف جماعت شیوسینا نے کہا ہے کہ زعفرانی پارٹی مفتی محمد سعید حکومت میں شامل ہوکر نہ صرف اپنی اُنگلیاں جلالی ہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ایک امکانی خطرہ پیدا کردیا ہے۔ شیوسینا کے ترجمان ’سامنا‘ کے ا

کجریوال کی شوگر بدستور زیادہ مگر علاج اثرپذیر : ڈاکٹر

بنگلورو ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی بلڈ شوگر کی سطحیں ہنوز معیاری سطحوں سے زیادہ ہیں لیکن وہ وہ اپنے عارضوں کیلئے جڑی بوٹیوں کے علاج کو قبول کررہے ہیں، یہاں واقع نیچروپیتھی انسٹی ٹیوٹ میں اُن کے معالج سینئر ڈاکٹر نے آج یہ بات کہی۔ جندال نیچر کیور انسٹی ٹیوٹ واقع مضافاتِ شہر کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ببین

وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا ہیلت چیک اپ

نئی دہلی 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو آج ہیلت چیک اپ کیلئے گورگاؤں کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ ڈاکٹروں نے مختلف معائنوں کے بعد انھیں ڈسچارج کردیا۔ 63 سالہ لیڈر کو آج صبح میڈانتا ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ تقریباً 4 گھنٹوں تک جسمانی صحت کی جانچ پڑتال کی گئی۔ راجناتھ سنگھ جوکہ سابق چیف منسٹر اترپردیش ہیں

انتقال

حیدرآباد 7 مارچ (راست ) جناب غلام جیلانی ولد جناب غلام محبوب مرحوم کا 4 مارچ کو فلوریڈا امریکہ میں انتقال ہوگیا اور نماز جنازہ 6 مارچ کو فلوریڈا امریکہ کی جامع مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین بھی فلوریڈا امریکہ میں ہی عمل میں آئی ۔ قرآن خوانی بروز اتوار 8 مارچ بعد نماز عصر مسجد خلیفہ معین باغ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9440966833, 9

توگاڑیہ پر اڈوپی میں داخلے پر امتناع

اڈوپی ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کارگزار بین الاقوامی صدر وی ایچ پی پراوین توگاڑیہ پر کرناٹک کے ضلع اڈوپی میں داخلے پر ایک ہفتے کی پابندی عائد کردی ہے، جہاں 9 مارچ کو ہندو سماج اتسو ریلی مقرر ہے۔

متنازعہ دستاویزی فلم میں ریمارکس پر 2 وکلاء کو نوٹس

نئی دہلی 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بار کونسل آف انڈیا نے 2 وکلاء کو وجہ نمائی نوٹس جاری کردی ہے جنھوں نے 16 ڈسمبر اجتماعی عصمت ریزی کیس پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم میں خواتین کے خلاف نازیبا ریمارکس کئے تھے۔ ان کے ریمارکس قابل اعتراض اور غیر شائستہ طرز عمل کو ظاہر کرتا ہے۔ بار کونسل آف انڈیا کے صدرنشین منان کمار مصرا نے بتایا کہ ایم ایل

حصول اراضی بل مخالف کسان، موافق کارپوریٹ

نئی دہلی ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی ہند نے آج بی جے پی حکومت کی قانون حصولیابی اراضی 2013ء میں مجوزہ ترامیم کی پُرزور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیا بل کسانوں کے حقوق ’’پامال‘‘ کرتا اور کارپوریٹ اداروں کو زیادہ فوائد دیتا ہے۔ ’’مجوزہ بل میں کسانوں اور مالکین اراضی کے حقوق گھٹا دیئے گئے ہیں تاکہ ترقی کے نام پر کارپوریٹس کو ز

ہند۔ پاک مذاکرات : آئندہ دور کی تاریخ طئے نہیں

اسلام آباد 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیراعظم کے وزیر خارجہ اُمور اور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ خارجہ سکریٹری کی سطح پر منعقدہ مذاکرات آئندہ دور کی بات چیت کے لئے تاریخ مقرر کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ اُنھوں نے کل یہاں لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالمجید ملک کی تصنیف کی تقریب رسم اجراء میں شرکت کے بعد م

ملائم سنگھ سوائن فلو سے متاثر ہونیکا شبہ

گرگاؤں ؍ لکھنو 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو سوائن فلو سے متاثر ہونے کے شب میں گرگاؤں کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے۔ 75 سالہ لیڈر کو کل شب سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر میدانتا ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ملائم سنگھ کے خون کے نمونے جانچ کیلئے روانہ کردیئے گئے

دربھنگہ میں ہولی جلوس کے دوران تصادم 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ۔ صورتحال کشیدہ

دربھنگہ (بہار) 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہولی جلوس کے دوران گروہی تصادم میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 18 افراد بشمول ایک پولیس عہدیدار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع کے آگاٹ پور میں کل شام اُس وقت تصادم کا واقعہ پیش آیا جب ایک گروپ نے جلوس نکالا تو دوسرے گروپ نے اس کی مخالفت کی۔ ایک زخمی 30 سالہ چندریشور ابتدائی طبی مرکز میں علاج کے دوران ج

امریکی سیاہ فام نوجوان کو پولیس نے گولی مار دی

وسکانسن ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک پولیس آفیسر نے 19 سالہ سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا، جو مبینہ طور پر میڈیسن ، وسکانسن میں اُس پر حملہ آور ہوا تھا، اس شہر کی پولیس کے سربراہ نے آج یہ بات کہی۔ کل شام کے اس واقعہ پر مڈویسٹرن یونیورسٹی سٹی میں احتجاج چھڑ گئے ہیں، اور مقامی میڈیا نے اس علاقہ میں جہاں فائرنگ کی واردات پیش آئی