ایرانی پائلٹ کی حوثی جنگجو کو ٹریننگ دینے کی ویڈیو جاری
دبئی۔28مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن میں ایران نواز حوثی شدت پسندوں کو تہران کی جانب سے معاونت کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ’العربیہ ‘کو ایک ویڈیو فوٹیج موصول ہوئی ہے جس میں یمن کے ایک فوجی اڈے پر ایرانی پائلٹ کو ایک حوثی جنگجو کو جنگی ہوائی جہاز اڑانے کی تربیت دیتے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد ایران