مغربی بنگال کو ممکنہ مدد ، مودی کا ممتا بنرجی کو تیقن

نئی دہلی ۔ 9 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )مرکز کی جانب سے مغربی بنگال کی ترقی میں مدد کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی ، وزیراعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر ممتا بنرجی کو یہ یقین دہانی کرائی جنھوں نے قرض کی معافی اور دیگر مالی مدد کے سلسلے میں اُن سے ملاقات کی تھی ۔ مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد ممتا بنرجی کی یہ پہلی ملاقات تھی جبکہ دونو

پاکستان :نیوکلیئرصلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ

اسلام آباد۔9مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج کامیابی سے زمین سے زمین پر وار کرنے والے نیوکلیئر صلاحیت کے حامل بین البراعظمی میزائل کی پرواز کی ۔ یہ میزائل نیوکلیئر اور روایتی وارہیڈس 7750کلومیٹر کے فاصلے تک منتقل کرسکتاہے ۔ اس طرح بیشتر ہندوستانی شہر اس کے دائرے عمل میں شامل ہیں ۔ شاہین دوم کی آزمائشی پرواز کا مقصد مختلف ساخت ا

میں بے بس نہیں ہوں ، بااثر وزیر خارجہ ہوں : سشما سوراج

نئی دہلی ۔ 9 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ’’میں بے بس نہیں ہوں ، میں ایک انتہائی بااثر وزیراُمور خارجہ ہوں ‘‘۔ سشما سوراج نے آج راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان کو اُس وقت یہ جواب دیا جب سری لنکا میں ماہی گیروں کا مسئلہ اُٹھایا گیا ۔ راجیو شکلا (کانگریس ) نے کہا کہ وزیراعظم سری لنکا رانیل وکرما سنگھے کا یہ تبصرہ کہ ’’مداخلت کاروں کو گولی مار

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز

حیدرآباد۔9مارچ ( پریس نوٹ ) ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے ایک پریس نوٹ کے بموجب انٹرمیڈیٹ سال اول کا 9مارچ دوشنبہ کو پہلا امتحان تھا جس میں تلگو ‘ سنسکرت ‘ ہندی ‘ اردو اور عربی پرچہ اول لکھنے کیلئے تلنگانہ کے 10اضلاع میں تقریباً 4,93,618 طلباء وطالبات رجوع

انتقال

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ (راست) الحاج افضل سلیم ولد جناب سید احمد مرحوم (چاند پہلوان) ساکن درگاہ یوسفینؒ نامپلی کا آج بعمر 58 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل 10 مارچ بعد عصر مسجد درگاہ یوسفینؒ میں مقرر ہے اور تدفین درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391028194, 9391055761 پر ربط کریں۔

پستول کی منتقلی پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد 9 مارچ (سیاست نیوز)شہر میں سنگین واردات انجام دینے کی غرض سے غیر قانونی طور پر شہر کو پستول منتقل کرنے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ 29 سالہ عبداللہ شیخ جو پیشہ سے قصائی ہے اور اس کا تعلق ٹرامبے ‘ ممبئی مہاراشٹرا سے ہے ۔ انہوں نے بتای