ہندوستان میں کوئی اقلیت نہیں : آر ایس ایس
ناگپور 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں کوئی اقلیتیں نہیں ہیں اور ثقافتی ‘ قومی اور ڈی این اے کے اعتبار سے سب ہی ہندو ہیں۔ آر ایس ایس کے سینئر لیڈر دتاتریہ ہسبولے نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کس کو اقلیت کہیں گے ؟