وارسا پُل پر آتشزدگی، آگ بجھانے 12 گھنٹے جدوجہد
وارسا۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ آتش فرو عملہ کو آگ بجھانے 12 گھنٹے تک جدوجہد کرنا پڑا جو وارسا کے ایک اہم پُل پر بھڑک اُٹھی تھی جس کی وجہ سے دارالحکومت ملک کے باقی علاقوں سے منقطع ہوگیا تھا، کیونکہ یہ پُل ٹرانسپورٹ کا کلیدی رابطہ ہے۔ آگ سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، لیکن اندیشہ ہے کہ لیزن کووسکی پُل کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ آگ بج