سوائن فلو سے ملک بھر میں 624افراد فوت

نئی دہلی۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو کی وجہ سے جاریہ سال ملک بھر میں 624 اموات ہوئی ہیں، جبکہ گزشتہ تین دن کے دوران 100 سے زائد افراد سوائن فلو کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ وزیر صحت جے پی ندا نے آج اعلیٰ سطحی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 12 فروری تک سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 485 تھی لیکن 16 فروری تک چار دن

چترویدی کی خدمات حاصل کرنے مرکز کو کجریوال کا مکتوب

نئی دہلی 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حلف برداری کے دو دن کے اندر ہی چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے مرکز کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے خواہش کی کہ آئی پی ایس عہدیدار سنجیو ترویدی کی خدمات ریاستی حکومت کے سپرد کی جائیں۔ امکان ہے کہ اُنھیں حکومت دہلی انسداد کرپشن شاخ کا سربراہ مقرر کرے گی۔ چترویدی فی الحال ڈپٹی ڈائرکٹر ایمس ہیں۔ کجریوال نے آ

عاپ اور بی جے پی حکومت کی کارکردگی میں یکسانیت

نئی دہلی۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کا حکمرانی کا انداز یکساں نوعیت کا ہے۔ اروند کجریوال کی حکومت نے دہلی میں پہلے ہی دن ریاستی سیکریٹریٹ میں میڈیا پر امتناع عائد کردیا۔ اس پس منظر میں کانگریس نے آج یہ تبصرہ کیا ہے۔ پارٹی لیڈر منیش تیواری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی

گورنر یو پی کی ’’ہائی ٹی‘‘ سے اعظم خان کا واک آؤٹ

لکھنو 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیریو پی اعظم خان جنھیں مبینہ طور پر دھمکیاں مل رہی ہیں کیونکہ گورنر رام نائک نے اپنے بیانات میں اُن پر تنقید کی تھی، آج ’’ہائی ٹی‘‘ سے واک آؤٹ کرگئے جو گورنر نے چیف انفارمیشن کمشنر کی حلف برداری کے سلسلہ میں منعقد کی تھی۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو اور دیگر سینئر وزراء و سرکاری عہدیداروں نے تقریب میں

نیتاجی کی فائیلوں کا افشاء نہیں کیا جاسکتا :پی ایم او

کولکتہ۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کی پراسرار گمشدگی سے متعلق خفیہ فائیلس کے افشاء کا اختیار نہیں ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے آج آر ٹی آئی جواب میں یہ وضاحت کی۔ تیرواننتاپورم کے ایک آئی ٹی پروفیشنل سریجیت پنیکر نے پی ایم او کو آر ٹی آئی درخواست روانہ کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ کیا وزیراعظم کو یہ اختیار ہے کہ وہ

بی ایس ایف جوان کی ساتھیوں پر فائرنگ ، ایک ہلاک، تین دیگر زخمی

مالدہ(مغربی بنگال)۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف جوان نے مبینہ طور پر فوجی کیمپ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک ساتھی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف مالدہ سیکٹر راج سنگھ راتھوڑ نے کہا کہ 20 بٹالین سے تعلق رکھنے والے بی ایس ایف جوان نے یہ فائرنگ کردی جس میں ایک جوان کی برسرموقع موت واقع ہوگئی۔ چار دیگر ز

ایر انڈیا طیارہ کی دُم کا تصادم، پائلیٹ بچالئے گئے

نئی دہلی 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 194 مسافر بشمول 7 ارکان عملہ کے ساتھ ایر انڈیا کی پرواز جو منگلور سے آرہی تھی، ایک بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی جبکہ اِس کی طویل دُم کا ایک حصہ ممبئی ایرپورٹ پر اُترتے وقت رن وے سے ٹکرا گیا۔ دونوں پائلیٹس کو بچالیا گیا۔ شہری ہوا بازی کی ڈائرکٹریٹ نے اِس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایر انڈیا بھی اپ

دہشت گردی پر وائیٹ ہاؤس میں کانفرنس

واشنگٹن 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤز میں پرتشدد انتہا پسندی کے مقابلہ کے موضوع پر ایک چوٹی کانفرنس کا آج آغاز ہوا، جس میں ہندوستان سمیت 60 ممالک شرکت کررہے ہیں۔ یہ چوٹی کانفرنس دولت اسلامیہ کے خوفناک عروج اور فرانس اور ڈنمارک میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے پس منظر میں منعقد کی جارہی ہے۔ 3 روزہ چوٹی کانفرنس کے پہلے دو دن بن

سشما سوراج کی عمان آمد، اہم مسائل پر آج بات چیت

مسقط ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج عمان کو اپنے اولین سرکاری دورہ پر آج یہاں پہنچیں تاکہ تیل کی دولت سے مالا مال اس خلیجی مملکت کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے باہمی سیاسی، معاشی ، دفاعی اور سیکوریٹی مسائل کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔ یہ سشما کا اس خلیجی خطہ کو تیسرا دورہ ہے۔ وہ قب

زیرسمندر زلزلہ کے بعد جاپان ہلکی سونامی سے متاثر

ٹوکیو 17 فروری (پی ٹی آئی) ایک ہلکی سونامی سے شمالی جاپان متاثر ہوا۔ قبل ازیں ساحل کے قریب زیرسمندر ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا۔ 2011 ء میں اِسی علاقہ میں قاتل سونامی نے بڑے پیمانہ پر تباہی پھیلائی تھی۔ 20 سنٹی میٹر (8 انچ) اونچی سمندری موج مشرقی آئیوٹ کے علاقہ کوجی میں 9:07 بجے صبح دیکھی گئی جو امکان ہے کہ ایک میٹر (3.3 فیٹ) بلند سونامی کا نتی

افغان پولیس ہیڈکوارٹرس پر حملہ، 26 پرسونل ہلاک

قندھار ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغان پولیس کے کم از کم 20 عہدیدار کابل کے قریب پولیس ہیڈکوارٹر پر طالبان کے حملہ میں ہلاک ہوگئے۔ اس طرح فوج کی شورش پسندوں کو کمزور کرنے کے مقصد سے شروع کی ہوئی جارحانہ فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے پولیس عہدیداروں کی جملہ تعداد 26 ہوگئی۔ اس حملہ میں طالبان بندوق برداروں اور خودکش حملہ